Tag: اڈیالہ جیل سے رہا

  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    راولپنڈی: عدالتی حکم کے بعد سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو رہائی مل گئی، اڈیالہ جیل حکام نے روبکار پہنچنے کے بعد مطیع اللہ جان کو رہا کیا، انسداددہشت گردی عدالت نے منشیات مقدمے میں آج ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

    عدالت نے 10 ہزار روپے مچلکوں کےعوض ان کی ضمانت منظور کی، انھیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم

    عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں روبکار کہاں ہے؟ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں، درخواست ضمانت پر نوٹس کررہا ہوں۔

    گذشتہ رو ز اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے ، جس کے بعد جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

    جیل انتظامیہ روبکارموصول ہونے پرقانونی کارروائی کرکے عمران خان کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد وہ بنی گالا روانہ ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

    گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔

    خیال رہے عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

    سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی، بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد: ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

    اسلام آباد: ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

    اسلام آباد: ممبئی حملہ سازش کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، ذکی الرحمان لکھوی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا۔

    گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے انھیں دس دس لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران حکومت سے نظر بندی سے متعلق حساس معلومات اور تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔

    پنجاب حکومت نے 14 مارچ کو ذکی الرحمان لکھوی کی چوتھی بار نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس پیش رفت سے ایک دن پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے تو ذکی الرحمان کو رہا کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم پر بھارت میں سخت ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ممبئی حملوں میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔