Tag: اڈیالہ جیل سے رہائی

  • بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان

    بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان ہے ، وہ کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کے معاملے پر ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ان کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی کا امکان ہے۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں، ان کے وکلانے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے بعد ان کو رہا کیا جائے گا، عدالتی عملے کا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی کے روبکار لیکر آج ہی اڈیالہ جیل پہنچنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے 10،10لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری ہوگا۔

  • فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے

    فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، والد کو دیکھتے ہی بیٹیاں خوشی سے لپٹ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، فواد چوہدری کے والد اور بیٹیوں نے گھر آمد پر استقبال کیا اور بیٹیاں والد کو دیکھ کردوڑی چلی آئیں اورگلے لگ گئیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اڈیالہ جیل سے فواد چوہدری کی رہائی عمل میں آئی۔

    یاد رہے 2 روز قبل فواد چوہدری کی قبل ضمانت منظور ہوئی تھی ، فوادچوہدری پرنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کا الزام تھا۔

    دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ نیب نے شواہد کے لئے بعد میں لکھا اور بندہ پہلے گرفتار کرلیا؟ نیب کے پاس فواد چوہدری کے خلاف سب سے مرکزی شواہد کیا ہیں؟

    جس پر نیب پراسیکیوٹر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دینے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے تھے، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو چھوڑیں، پہلے شواہد تو بتائیں۔