Tag: اڈیالہ جیل منتقل

  • بشری ٰبی بی کو بنی گالا سب جیل  سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

    بشری ٰبی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری ٰبی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا ، فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظورکرلی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو سب جیل بنی گالہ میں رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ان کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

    جس میں میں استدعا کی گئی تھی 31 جنوری کو خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے اور ان کو واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقلی کے احکامات دیئے جائیں۔

    واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اڈیالہ سے بنی گالہ سب جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

    چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنےکی وجوہات سامنے آگئیں، پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ منتقل نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کے کیس میں دوران سماعت پنجاب حکومت نے اٹک جیل منتقلی کی وجوہات سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔

    وکیل پنجاب حکومت نے بتایا اڈیالہ حساس نوعیت کی جیل ہے، جہاں گنجائش سےزیادہ قیدی ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرچیئرمین پی ٹی آئی کواڈیالہ منتقل نہیں کیا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل نے حکومت کی پیش کردہ وجوہات کومضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے مستحکم جیل ہے، تمام جیلوں میں قیدی جگہ سے زیادہ ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کا ڈاکٹر چیک کرلے گا تو کیا ہوجائے گا، نواز شریف کے ڈاکٹرعدنان روز ان کے پاس جاتے تھے۔

    دوران سماعت وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا اہلیہ کو خدشہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانے میں زہر دیا جا سکتا ہے، حکومت پنجاب کےنمائندے بیان حلفی لیاجائے۔

    جس پر چیف جسٹس نے وکیل پنجاب حکومت کو مخاطب کرتےہوئے کہا یاد رکھیں کہ وہ آپ کی حراست میں ہیں اور آپ کی ذمہ داری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی مکمل ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ جیل پر ہے۔

  • شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری  اڈیالہ جیل منتقل

    شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

    اسلام آباد : گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نقص امن کے تحت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور جمشید اقبال چیمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلک نازچترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر سخت سیکیورٹی میں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر سخت سیکیورٹی میں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    لاہور : نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، تینوں قیدیوں کو سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا سے ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اڈیالہ جیل کے تینوں قیدیوں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے پردوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    روانگی سے قبل نوازشریف نے کلثوم نواز کی قبر پر حاضری اور اپنی والدہ سے ملاقات کی اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں، تینوں قیدیوں کو سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء سے نور خان ایئر بیس منتقل کیا گیا۔

    بودا زاں انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی تینوں قیدیوں کے ساتھ انہیں اڈیالہ جیل تک چھوڑنے گئے۔

    یاد رہے کہ شہباز شریف کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو 11ستمبر کی رات 12گھنٹے کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج شام چار بجے ختم ہوا، پیرول کی مدت میں پہلے تین دن اور بعد ازں پانچ روز کی توسیع کی گئی۔

    یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال 11 ستمبر کو لندن میں گلے کے سرطان کے باعث طویل علالت کے بعد ہوا تھا، ان کی نمازِ جنازہ دو بار ادا کی گئی، ایک بار لندن میں اور دوسری بار جاتی امرا میں، انھیں 14 ستمبر کو میاں شریف کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور13جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔