Tag: اڈیالہ جیل منتقلی

  • بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، عدالتی فیصلے پرعمل درآمد ہوگیا

    بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، عدالتی فیصلے پرعمل درآمد ہوگیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد ہوگیا، ان کا سامان آج شام تک جیل منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کےاسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلے پرعمل درآمدکردیا گیا ، وہ آج سےاڈیالہ جیل میں قید رہیں گی۔

    بشریٰ بی بی کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالا سےاڈیالہ منتقل کردیاجائےگا ، ان کو 190ملین پاونڈریفرنس سماعت کےبعداڈیالہ جیل میں ہی روک لیا گیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کوآج صبح بنی گالہ سے190ملین پاونڈریفرنس کی سماعت کیلئےاڈیالہ جیل لایا گیا تھا۔

    یاد رہے آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظورکرلی تھی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو سب جیل بنی گالہ میں رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ان کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

    جس میں میں استدعا کی گئی تھی 31 جنوری کو خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے اور ان کو واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقلی کے احکامات دیئے جائیں۔

    واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق خاتون اوّل کو اڈیالہ سے بنی گالہ سب جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست  اعتراضات کیساتھ  ہی کل سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست اعتراضات کیساتھ ہی کل سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست اعتراضات کیساتھ ہی کل سماعت کیلئےمقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل اعتراضات کیساتھ سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس ہائیکورٹ کی جانب سے کازلسٹ جاری کردی گئی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں اےکلاس سہولتوں کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنےکی اجازت دی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلاسے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کےرجسٹرارآفس نےدائرہ اختیار نہ ہونےکا اعتراض کر رکھا ہے اور وکالت نامےپر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد ہیں۔

    اسلام آباد:اسسٹنٹ رجسٹرار دائری برانچ نے اعتراضات عائد کئے