Tag: اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی

  • اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے مشق اور سرچ آپریشن

    اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے مشق اور سرچ آپریشن

    راولپنڈی :اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے مشق اور سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے حوالے سے موک ایکسرسائزاور سرچ آپریشنز کیے گئے ، جس کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں اداروں کے فوری رسپانس کاجائزہ لینا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ سینئر افسران کی نگرانی میں جیل کے اطراف سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

    موک ایکسرسائز میں راولپنڈی پولیس، ایلیٹ فورس،1122،بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

    موک ایکسرسائز میں آپریشن صورتحال میں مشترکہ آپریشنل کی فرضی مشقیں کی گئیں جبکہ جیل کے اطراف اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔

    ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری پنجاب پولیس کے بنیادی اصولوں میں سےایک ہے۔

  • اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

    اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

    راولپنڈی : اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا اور جیل کے فرنٹ، عقب اور اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، جیل کے فرنٹ، عقب اور اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف گشت کو بھی مزید موثر بنایا گیا ہے اور جیل کی بیرونی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کے لئے جیل حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے اور سینئر افسران وقتاً فوقتاً سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لئے پہلے سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، راولپنڈی پولیس امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل اور پرعزم ہیں۔