Tag: اڈیلیا

  • 125 برسوں کے سب سے طاقت ور طوفان اڈالیا نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچا دی

    125 برسوں کے سب سے طاقت ور طوفان اڈالیا نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچا دی

    فلوریڈا: 125 برسوں کے سب سے طاقت ور طوفان اڈالیا نے امریکی ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان اڈالیا فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد جارجیا میں داخل ہو گیا ہے، طوفان میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی ریاستوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشں نے تباہی مچا دی ہے، ایمرجنسی منیجمنٹ نے اڈالیا کو ایک سو پچیس سال کا سب سے طاقت ور ترین طوفان قرار دے دیا ہے۔

    ساحلی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں، سمندی پانی گھروں کو بہا لے گیا، 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی زد پر جو بھی آیا، اڑا لے گئیں، گاڑیاں اڑ گئیں، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، املاک کو شدید نقصان پہنچا، اونچے اونچے درخت زمین پر آ گئے۔

    فلوریڈا میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں، سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں، لوگوں کے گھروں کا سامان پانی میں تیرتا دکھائی دیا، طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا ور جارجیا میں ساڑے 4 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

    سمندری طوفان سے امریکا بھر میں 2000 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹیگری ون میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن اب بھی خطرناک ہے۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا طاقت ور سمندری طوفان اڈیلیا کی زد پر

    امریکی ریاست فلوریڈا طاقت ور سمندری طوفان اڈیلیا کی زد پر

    فلوریڈا: تباہ کن سمندری طوفان اڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، اور کیٹیگری تھری یا پھر اس سے زیادہ طاقت کے ساتھ اس کے لینڈ کرنے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا طاقت ور سمندری طوفان کی زد پر ہے، فلوریڈا کے گورنر نے طوفانی بارشوں سے خبردار کر دیا، امریکی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں طوفان فلوریڈا سے ٹکرا جائے گا۔

    سمندری طوفان اڈیلیا فلوریڈا سے پہلے کیوبا سے ٹکرا گیا ہے، جہاں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، اور کاروبارِ زندگی معطل ہو گیا ہے، طوفان کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    فلوریڈا میں 6 کاؤنٹیز کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، طوفان اڈیلیا کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ لہروں کی بلندی 11 فٹ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

    رہائشیوں نے طوفان سے نمٹنے کی تیاری کر لی، یوٹیلیٹی اسٹورز خالی ہو گئے اور گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کر لی گئی ہیں۔