Tag: اڑنے والا

  • دبئی کے صحراؤں میں اڑنے والا جیٹ مین

    دبئی کے صحراؤں میں اڑنے والا جیٹ مین

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی کے صحراؤں میں ایک مرتبہ پھر جیٹ مین (اڑنے والے آدمی) پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دبئی کے جیٹ مین وینس ریفٹ اور ریڈ فوگین کی جیٹ پیک پہن کر بادلوں میں خطرناک کرتب دیکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔

    حمدان بن محمد نے مذکورہ ویڈیو عربی اور انگریزی تحریر کے ساتھ اپلوڈ کی کہ ’مستقبل یہاں ہے‘ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    View this post on Instagram

    Future is here @jetman #Dubai المستقبل هنا

    A post shared by Fazza (@faz3) on

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد کو جیٹ پیک پہنے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہیں اور فضاؤں میں کسی پرندے کی مانند پرواز کرنے لگتے ہیں۔

    جیٹ مین صحرا میں پرواز کرتے ہوئے مختلف انداز سے کرتب دکھاتے ہیں اور کچھ لمحوں بعد ہیلی کاپٹر سے اونچی پرواز کرتے ہوئے آنکھوں سے اوجھل ہوجاتے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیٹ مین کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں کے دوران اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ اب تک اسے 7 لاکھ 63 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن : برطانوی شہری نے اڑنے والا جیٹ سوٹ تیار کرلیا

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے ولی عہد کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے جیٹ مین اس تحریر کے ساتھ ’جی۔۔۔مستقبل یہاں ہے‘ اپنی خوفناک کرتب کی ویڈیو خود بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

    View this post on Instagram

    Yes… Future is here! #jetman #dubai #mydubai #xdubai #human #flight #skydivedubai 🏃‍♂️: @vincereffet

    A post shared by Jetman Dubai (@jetman) on

  • مسلسل 10 ماہ تک اڑنے والا پرندہ

    مسلسل 10 ماہ تک اڑنے والا پرندہ

    آسمان پر پرندوں کو اڑتے ہوئے دیکھنا ایک نہایت خوش کن نظارہ ہوتا ہے۔ رنگ برنگے پرندے اور ان کی چہچہاٹ ہماری فضا کا ایک حصہ ہیں اور ان کے بغیر ہمارے آسمان بہت ویران ہوجاتے ہیں۔

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک پرندہ ایسا بھی ہے جو زمین پر اترے بغیر مسلسل 10 ماہ تک اڑ سکتا ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرے رنگ کے پرندوں والا کامن سوئفٹ نامی یہ چھوٹا سا پرندہ سب سے زیادہ دیر فضا میں رہ سکنے والا پرندہ ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پرندے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ فضا میں گزارتے ہیں۔

    common-swift-2

    یہ تحقیق سوئیڈن میں کی گئی جہاں سوئیڈش سائنسدانوں نے اس نسل کے 13 پرندوں کی پشت پر ٹیکنالوجی سے مزین ایک چھوٹا سا بیگ پیک نصب کیا۔ صرف ایک گرام وزن کا حامل یہ بیگ پیک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پرندہ فضا میں موجود ہے یا زمین پر ہے۔

    اس بیگ پیک سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کامن سوئفٹ اپنے انڈے دینے کے موسم کے بعد ہجرت کر جاتے ہیں اور مستقل فضا میں رہتے ہیں، یہاں تک ان کا تولیدی موسم لوٹ آتا ہے اور اس وقت یہ ایک طویل عرصہ بعد زمین پر اترتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 10 ماہ کا عرصہ ہوتا ہے جو یہ مستقل فضا میں اڑتے ہوئے گزارتے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ پرندے رات کے وقت زمیں پر اتر جاتے ہیں لیکن بیشتر تمام عرصہ فضا میں ہی رہتے ہیں۔

    common-swift-3

    لیکن زمین پر اترنے والے پرندوں کے ان 10 ماہ کا 99 فیصد سے زائد وقت فضا میں ہی گزرا۔ یہ اپنی خوراک بھی اسی طرح دوران پرواز حاصل کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا تعین تو نہیں کرسکے کہ یہ پرندے سونے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں، تاہم ان کا اندازہ ہے کہ سورج نکلنے سے کچھ دیر قبل اور بعد میں یہ اپنی پرواز دھیمی رکھتے ہوئے ذرا سی جھپکی لے لیتے ہوں گے۔

    ماہرین کے مطابق یہ اب تک معلوم پرندوں میں سے فضا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والا پرندہ ہے۔