Tag: اڑیسہ

  • برڈ فلو نے بھارتی ریاست کو شکنجے میں کس لیا

    برڈ فلو نے بھارتی ریاست کو شکنجے میں کس لیا

    اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ میں برڈ فلو پھیل گیا ہے، مقامی پولٹری فارم میں برڈ فلو سے مرغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد 20 ہزار مرغیاں مار دی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیسہ کے علاقے پپلی کے ایک پولٹری فارم میں مرغیوں کے مرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد، ریاستی حکومت کی 13 ٹیموں نے گزشتہ تین دنوں میں پپلی اور ستیہ بادی کے علاقوں میں تقریباً بیس ہزار مرغیوں کو مار دیا۔

    محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرندوں کی غیر واضح موت کے حوالے سے بروقت وارننگ رپورٹس جمع کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کی H5N1 قسم متاثرہ پرندوں سے انسانوں میں سانس کے ذریعے پھیل سکتا ہے، تاہم انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا کوئی قطعی ثبوت نہیں ہے۔

    روئٹرز کے مطابق اس وبا کا مرکز ریاست کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریباً 19 میل دور ضلع پوری میں تھا، ایک مقامی پولٹری فارم میں 1,800 مرغیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔

    H5N1 وائرس کو انتہائی پیتھوجینک سمجھا جاتا ہے اور یہ جانوروں جیسا کہ خنزیر، گھوڑوں، بڑی بلیوں، کتوں اور کبھی کبھار انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

    اس وائرس کا پھیلاؤ حکومتوں اور پولٹری کی صنعت کے لیے تشویش کا باعث ہوتا ہے، کیوں کہ اس سے نہ صرف بڑی تعداد میں مرغیاں ہلاک ہو جاتی ہیں، بلکہ تجارتی پابندیاں لگنے کا امکان بھی ہوتا ہے اور انسانی منتقلی کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔

  • اڑیسہ  میں عیسائیوں کے خلاف پْرتشدد واقعے  کے  25 سال مکمل

    اڑیسہ میں عیسائیوں کے خلاف پْرتشدد واقعے کے 25 سال مکمل

    اڑیسہ کے ضلع رانا لئی میں عیسائیوں کے خلاف پْرتشدد واقعہ کے 25 سال مکمل ہوگئے ، اس واقعہ کے دوران عیسائیوں کے 157سے زائد گھروں کو نذر آتش جبکہ سینکڑوں کو لوٹ لیا گیا۔

    تفصیلات ک مطابق ہندوتوا کے پرچاری انتہا پسند مودی کے بھارت میں اقلیتوں کیخلاف مظالم کوئی نئی بات نہیں ، انتہاپسندبی جے پی نےہمیشہ ہندوستان میں اقلیتوں پرمظالم ڈھائےاور انہیں امتیازی سلوک کانشانہ بنایا۔

    بی جےپی دراصل وشواہندوپرشاد،بجرنگ دل اورراشٹریہ سوئم سیوک سنگھ جیسی ہندو انتہا پسندتنظیموں کا مرکب ہے، جن کامقصد بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف تشدد کو ہوا دینا ہے۔

    15مارچ 1999کواڑیسہ کے ضلع رانا لئی میں اسلحے سے لیس 2ہزار ہندو انتہا پسندوں کےجتھے نے مظلوم عیسائیوں پر حملہ کرتے ہوئے خون کی ہولی کھیلی ، اس واقعہ کے دوران عیسائیوں کے 157سے زائد گھروں کو نذر آتش جبکہ سینکڑوں کو لوٹ لیا گیا۔

    بھارت میں بسنے والی کسی بھی اقلیت کی مذہبی رسومات ہوں یاان کےمذہبی حقوق کی بات ہو، انتہاپسند ہندو بی جے پی کےزیر سایہ اقلیتوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔

    مسیحی برادری کے قتل عام کا یہ واقعہ بھی اسی نوعیت کا تھا، جس میں ہندوانتہاپسندوں نے مذہب کوبنیادبناکر دوسرے گاؤں کےہندوؤں کو ساتھ مل کر عیسائیوں پر حملہ کیا۔

    رانا لئی قتل عام کے مظلوم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں کیونکہ بھارتی سپریم کورٹ نے قتل عام پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور اس واقعہ کو محض ایک حادثہ قرار دے دیا۔

    بی جےپی کے1998میں مرکزمیں آنےکےبعدسےہی عیسائی اور دوسری اقلیتیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ، جس کو 2014 میں آنے والے انتہا پسند مودی نے پروان چڑھایا اور اقلیتوں کے حوالے سے آج بھارت اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔

  • آن لائن گیم ہارنے پر نوجوان نے اپنے گلے پر بلیڈ پھیر دیا

    آن لائن گیم ہارنے پر نوجوان نے اپنے گلے پر بلیڈ پھیر دیا

    اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک علاقے میں آن لائن گیم ہارنے پر نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر اپنے گلے پر بلیڈ پھیر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیسہ کے گاؤں جرنگ میں جمعہ کے روز ایک 24 سالہ نوجوان سومیا رنجن نائک نے بار بار آن لائن گیم میں ہارنے پر نہایت خوف ناک انتہائی قدم اٹھا لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سومیا رنجن نائک آن لائن موبائل گیم کھیل رہا تھا، جس میں وہ تین بار ہار گیا، جس پر اس نے اپنا گلا تیز دھار بلیڈ سے کاٹ لیا، نوجوان کو شہر کٹک کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    لڑکے نے 50 روپے کی بریانی کے لیے مقتول کو 60 بار چاقو مارا

    ابتدائی طور پر نوجوان کو اس کے والدین انگول سرکاری اسپتال لے گئے تھے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا۔

  • باراتیوں کو مٹن نہ کھلانے پر ناراض دولھے کا ناقابل یقین قدم

    باراتیوں کو مٹن نہ کھلانے پر ناراض دولھے کا ناقابل یقین قدم

    اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک علاقے میں لڑکی والوں کی طرف سے باراتیوں کو مٹن نہ کھلانے پر ناراض دولھے نے ایک ایسا عجیب قدم اٹھایا جس نے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں دولھے اور دلہنوں کے عجیب و غریب قصے سامنے آتے رہتے ہیں، اب اڑیسہ کے شہر جے پور میں بدھ کے روز ایک دولھا اس بات پر شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا کہ لڑکی والوں کی طرف سے کھانے میں مٹن کا سالن نہیں تھا۔

    صرف یہی بات نہیں کہ دولھا شادی چھوڑ کر چلا گیا بلکہ اس نے جا کر ایک اور لڑکی سے شادی کر لی۔

    سُکندا ٹاؤن کے علاقے بندھاگاؤں میں شادی کی تقریب تیار تھی، شادی کی رسومات شروع ہی ہونے والی تھیں کہ دولھے کو معلوم ہوا کہ کھانے کے مینو میں مٹن کا سالن نہیں ہے، یہ جان کر وہ غصے سے تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔

    27 سالہ دولھے راماکانت پترا اس بات پر شدید ناراض ہو گیا تھا کہ دلہن کی فیملی نے باراتیوں کو مٹن کیوں نہیں کھلایا، راماکانت نے وہاں سے نکلنے کے بعد ایک اور جگہ کسی اور عورت سے شادی کر لی، اور اس کے بعد ہی گھر لوٹا۔

    جب باراتیوں کو کھانے کے ہال میں لے جایا گیا تو مٹن کا سالن تیار نہیں ہوا تھا، جس پر انھوں نے دلہن کے خاندان والوں کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا، جو بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کر گیا۔ اسی دوران دولھے کو پتا چل گیا، اس نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    دلہن کے گھر والوں نے منتیں کیں، اور دولھے کو راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ڈٹا رہا، اور پھر وہ باراتیوں کو لے کر ایک رشتہ دار کے گھر چلا گیا، جہاں وہ باقی سارا دن رہا، اگلے دن اس نے ایک اور گاؤں میں کسی اور لڑکی سے شادی کر لی اور گھر لوٹ آیا۔

  • بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل

    بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل

    اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ میں بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں خاتون اپنے15 ماہ کے بچے کا گلا دبا رہی ہے۔

    پولیس نے شوہر کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔شوہر نے الزام عائد کیا کہ میری غیر موجودگی میں اہلیہ والدین اور بچے پر تشدد کرتی تھی۔

    متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی جانب سے بچے اور والدین پر تشدد کی وجہ سے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے تھے تا کہ بیوی کا اصلی چہرا سب کے سامنے آسکے۔

    دوسری جانب خاتون نے اپنے شوہر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر، ساس اور سسر اس پر تشدد کرتے ہیں اور کئی کئی دن تک بھوکا رکھتے ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ بھوک اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے بچے کی پٹائی کی۔پولیس نے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی۔

  • بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

    بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے ہسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں لگی۔آتشزدگی کے وقت ڈائیلسس وارڈ میں 7 جبکہ آئی سی یومیں 11 مریض تشویش ناک حالت میں موجود تھے۔

    ضلع کُھردا کے کلیکٹر نِرنجن ساہو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری و نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    سیکریٹری ہیلتھ آرتی آہوجا کا کہنا تھا کہ مریضوں کی ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب انہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بظاہر ایسا لگتاہے کہ آگ اسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ بجھانے کے لیے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت کی ریاست کیرالہ کے مندر میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم نے شکست کی ہیٹ ٹرک کرلی

    ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم نے شکست کی ہیٹ ٹرک کرلی

    بھو بنیسور: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو تین صفر سے ہرایا۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں جاری چیمپئینز ٹرافی ہاکی میں پاکستان گروپ اے میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

    دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے کوارٹرمیں بھی قومی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہی۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر میں آسٹریلیا نے مزید دو گول داغ کر پاکستان کو تین صفر سے شکست دی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے نئے قوانین کے مطابق تین میچز ہارنے کے بعد بھی گرین شرٹس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو چھ گول سے ہرا دیا

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو چھ گول سے ہرا دیا

    اڑیسہ:چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ دو سے شکست دی ہے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو ایک سے مات دی اور اب انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو سات صفر کی سبقت حاصل تھی،دوسرے ہاف میں میں انگلش کھلاڑیوں نے اسکور آٹھ صفر کردیا تھا۔ اختتامی لمحات میں گرین شرٹس صرف دو گول کرسکی۔

    ایونٹ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے،قومی ٹیم آخری گروپ میچ منگل کو آسٹریلیا سے کھیلے گی۔