Tag: اڑیسہ ٹرین حادثہ

  • بھارت ٹرین حادثہ: 100 سے زائد لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

    بھارت ٹرین حادثہ: 100 سے زائد لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

    بھارت میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ہولناک ٹرین حادثے میں سینکڑوں اموات ہوئیں المناک صورت حال یہ ہے کہ لاشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ کے بالاسور میں ٹرپل ٹرین حادثے کے بعد ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ان لاشوں کو بھونیشور کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

    مشرقی وسطی ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجر رنکیش رائے نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 1100 لوگ زخمی ہوئے جس میں تقریباً 900 افراد کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 200 لوگ اب بھی اڈیشہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 275 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں سے 101 لاشوں کی شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔

    بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجے امرت کولانگے نے میڈیا کو بتایا کہ بھونیشور میں رکھی گئی کل 193 لاشوں میں سے 80 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 55 میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا جب شالیمارـ چنئی کورومنڈل ایکسپریس گڈز ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس کے بعد یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی ہاوڑہ ایکسپریس تیز رفتاری سے متاثرہ کوچوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مزید بوگیاں پٹری سے اترگئیں اور جانی نقصان ہوا۔

  • اڑیسہ میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    اڑیسہ میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    اڑیسہ : بھارتی ریاست اڑیسہ میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر نے لوگوں کے دل دہلا دیے، لاشیں ایمبولنس کے بجائے مال گاڑی میں لادی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر دکھائی دیئے ، لاشیں ایمبولنس میں لے جانے کے بجائے مال گاڑی میں لادی گئیں اور لاشیں ڈھکنےکے لیےخواتین نے اپنی چادریں دیں۔

    کمرے میں بکھری لاشوں میں لوگ اپنے پیاروں تلاش کرتے رہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے ایک ایمبولنس تک نہیں لیکن نریندرمودی خودہیلی کاپٹرمیں آئے۔

    خیال رہے بھارتی ریاست اڑیسہ میں تین ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو ہوگئی اور ہزار سے زیادہ زخمی ہیں، دو مسافر ٹرینوں میں قریب دو ہزار لوگ سوار تھے۔ وزیر ریلوےکاکہناہے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    وزیراعظم مودی نے ذمے داروں کو سخت سزائیں دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن رہنما وزیرریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  • بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

    بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

    اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں مسافر ٹرینوں کے تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہو گئی، حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریل حادثے کو گزشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے میں بھارت کا سب سے مہلک حادثہ قرار دیا گیا ہے، یہ حادثہ ضلع بالاسور کے بہناگا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

    ریاست کے چیف سیکریٹری پردیپ جینا نے ٹویٹر پر کہا کہ جمعہ کو ہونے والے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    یہ تصادم جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً سات بجے شام کو اس وقت ہوا، جب بنگلور سے ہاوڑہ، مغربی بنگال جانے والی ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈل ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

    روئٹرز کے مطابق حادثے سے متعلق متضاد معلومات سامنے آ رہی ہیں، ریلوے کی وزارت کے ترجمان امیتابھ شرما کے مطابق ایک ٹرین کی 10 سے 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور ملبہ قریبی ٹریک پر گر پڑا تھا۔ مخالف سمت سے آنے والی ایک اور مسافر ٹرین اس ملبے سے ٹکرا گئی، اور اس ٹرین کی بھی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔