Tag: اکثریت

  • ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی اکثریت کون ہے؟

    ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی اکثریت کون ہے؟

    ملیر جیل سے گزشتہ شب 213 قیدی فرار ہوئے تھے فرار ہونے والے قیدیوں میں اکثریت کس کی ہے سندھ کے وزیر داخلہ نے بتا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کل کراچی کے ضلع ملیر میں زلزکوں کے متواتر کئی جھٹکوں کے بعد قیدیوں کو حفاظت کے لیے بیرکوں سے نکال کر جیل کے احاطے میں بٹھایا گیا تھا۔ تاہم جیل عملے کا قیدیوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا یہ قدم انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔

    قیدی موقع غنیمت جانتے ہوئے جیل کے دروازے کو توڑ کر فرار ہوگئے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 213 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 78 کو پکڑ لیا گیا ہے، جب کہ تقریباً 138 کے قریب قیدی اب بھی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ جیل سے غیر ملکی قیدی فرار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل سے بھارتی، افغانی سمیت کوئی غیر ملکی قیدی فرار نہیں ہوا۔

    اب سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے بتا دیا ہے کہ ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی اکثریت کون ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملیر جیل سے فرار زیادہ تر قیدی منشیات کے عادی ہیں۔ یہ فرار قیدی کہیں بھاگ نہیں سکتے، آج نہیں تو کل پکڑے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل افسران کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہے۔ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی اس معاملے کی تحقیقات کرینگے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے فرار قیدیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر وہ سرنڈر کرتے ہیں تو ان کے ساتھ نرمی برتی جائے گی، تاہم ایسا نہ کیے جانے پر جس بھی قیدی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو برطرف جبکہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/malir-jail-ig-jail-sindh-sack-superintendent-suspend/

  • خوشحال قوموں میں پاکستانی آگے، بھارتیوں کی اکثریت زندگی سے مایوس، گیلپ سروے

    خوشحال قوموں میں پاکستانی آگے، بھارتیوں کی اکثریت زندگی سے مایوس، گیلپ سروے

    گیلپ سروے میں بھی پاکستان نے خوش باش قوموں میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے پاکستانیوں کی اکثریت خوش اور مطمئن، بھارتیوں کی زندگی سے مایوس ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی سال 2025 سے متعلق فہرست جاری کر دی ہے۔

    اس فہرست میں 44 ملکوں کا سروے کیا گیا۔ چین کے شہری خوشحال قوم میں سر فہرست، پاکستانیوں کا نمبر 8 واں ہے جب کہ بھارت کے شہری اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔

    گیلپ کے اس انڈیکس میں چینی شہریوں نے 86 فیصد کے ساتھ خوش باش قوموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی۔

    گیلپ کے خوشحال قوم سے متعلق عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود اپنی زندگی سے اطمینان اور خوش رہنے کا اظہار کیا۔

    جب کہ اس کے مقابلے میں دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی ترقی کے بلند بانگ دعوے کر کے شائننگ انڈیا کے نعرے لگانے والے مودی کے بھارت میں اس کے شہری اپنی زندگی سے ناخوش ہیں۔

    سروے میں صرف 31 فیصد بھارتیوں نے خوش ہونے کا اظہار کیا جب کہ اس سے زیادہ 34 فیصد بھارتی شہریوں نے اپنی زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔

    گیلپ کی حقائق پر مبنی اس سروے سے مودی سرکار میں بھارتی شہریوں کی مایوسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو ان کے دعووں کے ڈھول کا پول کھولتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں اقوام متحدہ کی جانب سے بھی خوشحال قوموں سے متعلق ایک سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    اس رپورٹ میں بھی پاکستانی قومی نے خوش رہنے میں بھارتی قوم کو کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس رپورٹ میں بھی خوش باش 147 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 109 جب کہ بھارت کا اس سے کہیں نیچے 118 ہے۔

    خوشحال قوموں سے متعلق یہ فہرست ممالک کی سماجی، معاشی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-people-happier-than-indians-united-nation-report/

  • طلبہ کی اکثریت محنت کرکے امتحان پاس کرتی ہے، چیئرمین میٹر ک بورڈ

    طلبہ کی اکثریت محنت کرکے امتحان پاس کرتی ہے، چیئرمین میٹر ک بورڈ

    کراچی : چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر امتحانی مراکز میں نقل نہیں ہوتی، طلبہ کی اکثریت محنت کرکے امتحان پاس کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں کے چند اسکولز میں نقل کی شکایت ملتی ہے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ دو سے تین امتحانی مراکز میں نقل کی شکایت پر تمام طلبہ کو بدنام نہ کیا جائے، غفلت کے مرتکب اساتذہ کو معطل کیا جاچکا ہے۔

    سعید الدین نے بتایا کہ ویجلینس کمیٹی کو مزید فعال کر دیا گیا ہے، نقل کے رجحان کو ختم کرنے کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر سندھ کے طلبہ کا تشخص خراب کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت میٹرک امتحانات میں نقل روکنے میں ناکام، اے آر وائی نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’ذمہ دار کون‘‘ کی ٹیم نے طلبہ سے پیسے لے کر نقل کرانے کی نشان دہی کی تھی جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی تھی۔

    کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر حل شدہ پرچے ملنے کا انکشاف ہوا تھا، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کہا تھا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے واٹس ایپ گروپس کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو خط بھیج دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل ہوا تھا جس میں نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

    کراچی میں تین لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 202 پرائیوٹ اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

    شہرقائد میں طالبات کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔