Tag: اکشر پٹیل

  • اکشر پٹیل نے روہت شرما کے کیچ چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی

    اکشر پٹیل نے روہت شرما کے کیچ چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی اسپنر اکشر پٹیل نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں ہیٹ ٹرک گیند پر روہت شرما کے کیچ چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارتی اسپنر نے دو گیندوں پر بنگلادیشی بیٹرز تنزید حسین اور مشفیق الرحیم کو پویلین کی راہ دکھائی اور تیسری گیند پر سلپ میں کپتان روہت شرما کیچ گیا اور انہوں نے کیچ ڈراپ کردیا اور اکشر پٹیل ہیٹ ٹرک سے محروم ہوگئے۔

    روہت شرما نے کیچ ڈراپ ہونے پر خود پر غصہ کیا اور اکشر پٹیل سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی۔

    اب اکشر پٹیل نے کیچ چھوڑنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما سے کوئی ناراضگی نہیں ہے کیچ کسی بھی چھوٹ سکتا ہے یہ کھیل کا حصہ ہے۔

    اکشر پٹیل نے کہا کہ میں نے ہیٹ ٹرک کرنے کا سوچ کر جشن منانا شروع کیا تھا لیکن پھر کیچ ڈراپ ہوتا دیکھ کر رُک گیا۔

    دوسری جانب جب روہت شرما سے پوچھا گیا کہ اکشر پٹیل کا سامنا کیسے کریں گے جواب میں کپتان نے کہا کہ وہ جمعے کی رات کو اسپنر کو کھانے پر لے جائیں گے۔

    بھارتی کپتان نے اعتراف کیا کہ کیچ آسان تھا اسے پکڑسکتا تھا۔

  • بھارتی کپتان نے ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑنے کے بعد اکشر سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگی

    بھارتی کپتان نے ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑنے کے بعد اکشر سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگی

    بھارتی کپتان روہت شرما نے اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اسپنر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک فوٹو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑنے کے بعد شرمندہ ہیں اور دونوں ہاتھ جوڑ کر لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل سے معافی مانگتے نظرآرہے ہیں، اس دوران بھارتی کپتان کے تاثرات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    روہت شرما نے سلپ میں آسان کیچ ڈراپ کرکے اکشر پیٹیل کو اس اعزاز سے محروم رکھا، اگر وہ ہیٹ ٹرک کرتے تو ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر کے بعد چیمپئنزٹرافی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بولر بنتے۔

    اکشر نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیشی بیٹر تنزید حسن کو آؤٹ کیا، اس کے بعد انھوں نے تجربہ کار مشفق الرحیم کو بھی دوسری بال پر پویلین چلتا کردیا۔

    https://youtube.com/shorts/OFDGrGW1tyk?si=vUnmGD331Clh2i36

    اس کے بعد ان کی تیسری بال بھی گھومتی ہوئی آئی جسے جاکر علی سمجھ نہ سکے اور سلپ میں ایج نکال دیا تاہم روہت شرما اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود کیچ تھامنے میں ناکام رہے۔

    خیال رہے کہ اب تک صرف چار بھارتی بولرز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے جس میں سے اسپنر کلدیپ یادیو نے دو بار ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • سوریا کمار کو بھی یقین نہیں فائنل میں انکا کیچ درست تھا، اکشر پٹیل کا انکشاف

    سوریا کمار کو بھی یقین نہیں فائنل میں انکا کیچ درست تھا، اکشر پٹیل کا انکشاف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ سوریا کمار بھی یقین سے نہیں کہہ سکتے تھے کہ انھوں نے درست کیچ لیا ہے۔

    بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں سننی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سوریا کمار کا متنازع کیچ میڈیا میں کافی شہ سرخیوں میں رہا تھا، بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکشر پٹیل نے کہا ہے کہ سوریا کا کیچ ایک ہائی پریشر کیچ تھا۔

    انھوں نے کہا کہ میں مڈ وکٹ پر تھا جب ملر نے ہٹ لگائی تو میں نے سوچا یہ چھکا ہو گیا لیکن جب سوریا نے کیچ مکمل کیا تو سب نے ان سے پوچھا کیا تم نے رسی کو چھوا ہے؟

    اکشر پٹیل نے کہا کہ سوریا بھائی کو بھی یقین نہیں تھا کہ کیچ درست ہے کہ نہیں، پہلے انھوں نے کہا ہاں مجھے یقین ہے تاہم کچھ سیکنڈ بعد انھوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ کیچ درست طریقے سے پکڑا ہے یا نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس کیچ نے ہمیں ورلڈ کپ جتوادیا، جب ہم نے اس کیچ کا ری پلے دیکھا تو ہمیں 99 فیصد یقین ہوگیا تھا کہ ہم ورلڈکپ جیت گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل تو جیت گیا تھا مگر آخری اوور میں سوریا کمار یادیو کے کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔

    ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال کو جنوبی افریقی بیٹر ملر نے اسٹریٹ پر چھکے کے لیے اچھالا تھا جسے سوریا کمار نے متنازع انداز میں باؤنڈری کے پاس کیچ کیا تھا۔

    سوریا کمار یادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا تھا، جارح مزاج بیٹر نے بھارت کی ورلڈکپ فتح میں اپنے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کامیابی پر اپنا کردار ادا کرنے پر شکر گزار ہیں۔

  • ٹیم میں کوئی بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا! بھارتی کرکٹر

    ٹیم میں کوئی بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا! بھارتی کرکٹر

    بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم میں کوئی بھی جسپریت بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا ہے۔

    اکشر پٹیل نے بتایا کہ کوچ بھی انھیں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں، بھارتی ٹیم میں کوئی بھی جسپریت بمراہ کے ساتھ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا ہے کہ وہ اپنا کردار کس طرح نبھائیں گے، بولنگ کوچ پارس مہمبرے بھی بمراہ کو زیادہ ان پٹ دینا پسند نہیں کرتے

    سابق بھارتی بولر اور موجودہ بولنگ کوچ کا خیال ہے کہ ان کے زیادہ مشوروں سے بمراہ کے ذہن میں الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔

    بارباڈوس میں جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچ میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جس میں میں رائٹ ہینڈ فاسٹ بولر نے تباہ کن بولنگ کی تھی۔

    بمراہ نے صرف سات رنز دے کر رحمان اللہ گرباز، حضرت اللہ زازئی اور نجیب اللہ زدران کی وکٹیں لی تھیں اور افغان بیٹنگ کی کمر توڑ دی تھی۔

    اکثر کا کہنا تھا کہ بمراہ کو اندازہ ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، بولنگ کوچ بھی بمراہ کے حوالے سے زیادہ مداخلت نہیں کرتے، کوچ انھیں کہتے ہین کہ جو آپ کی ذہنیت ہے وہ کریں اور اپنے منصوبوں پر عمل کریں۔

    اس سے قبل یارکر ماسٹر پاکستانی لیجنڈ وقار یونس نے بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بمراہ کے یارکر پر کہا تھا کہ ’میں کسی اور کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ بمراہ کا ہی جادو تھا!‘

    بھارتی پیسر بمراہ اس وقت اپنی شاندار فارم میں موجود ہیں اور بیٹرز کے لیے کافی مشکلات پیدا کررہے ہیں انھوں نے اب تی ٹ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • بنگلہ دیش کےخلاف عمدہ بیٹنگ کرنے والے اکشر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    بنگلہ دیش کےخلاف عمدہ بیٹنگ کرنے والے اکشر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی جگہ بھارت نے آف اسپنر واشنگٹن سندر کو ایشیا کپ فائنل کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا غالب امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چوٹ لگنے کے باعث اکشر ایونٹ کے فائنل میں نہ کھیل پائیں۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف 266 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔

    تاہم 45 ویں اوور میں اسٹمپنگ سے بچنے کے دوران انھیں کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں بنگلہ فیلڈر کی باؤنڈری سے پھینکی گئی تھرو بھی ان کی کلائی پر لگ گئی، جس کے بعد فزیو کو گراؤنڈ میں آکر انھیں فرسٹ ایڈ دینا پڑی تھی۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی پلیئر کی انجری کے حوالے سے اب تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے، لیکن بھارت نے ایمرجنسی کے طور پر متبادل اسپنر کو طلب کرلیا ہے۔

    آثار یہی نظر آتے ہیں کہایشیا کپ کے فائنل میں بھی وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی جس کی بنا پر بلیوشرٹس تین اسپنرز کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا اور اکثر یا سندر میں سے کسی ایک کے ساتھ گراؤنڈ میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    واشنگٹن سندر اب تک بھارت کے لیے 16 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے 27.19 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسپن آل راؤنڈر نے 29.13 کی اوسط سے 233 رنز بھی اپنے نام کے آگے درج کرائے ہیں۔ وہ آخری بار فروری 2022 میں بھارتی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔