Tag: اکشے کمار

  • اکشے کمار چپکے سے ویڈیو بنانے والے مداح پر جھپٹ پڑے، ویڈیو وائرل

    اکشے کمار چپکے سے ویڈیو بنانے والے مداح پر جھپٹ پڑے، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار لندن میں ایک پرستار کی جانب سے خفیہ ریکارڈنگ کرنے پر آپے سے باہر ہوگئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اکشے کمار کو غصے سے مداح کی جانب جھپٹ کر بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اسے انگلی دکھاتے ہیں اور غصے سے بالی ووڈ اسٹار اس شخص کا فون چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    اکشے کمار ویڈیو بنانے والے شخص کو کہتے ہیں کہ وہ ان کا پیچھا کرنا بند کردے، آکسفورڈ اسٹریٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور اب وائرل ہوچکا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارٹس اور ڈھیلی ڈھالی ٹی شرٹ پہنے اکشے خاموشی سے چہل قدمی کررہے ہیں جب مداح نے فون کیمرے کے ساتھ ان کا پیچھے کرنا شروع کیا۔

    اداکار جو عام طور پر اپنے پُرسکون رویے کے لیے جانے جاتے ہیں وہ تیزی سے مڑتے ہیں اس آدمی کا فون پکڑتے ہیں اور غصے سے کہتے ہیں کہ وہ پیچھے ہٹ جائے، تاہم اکشے بالآخر غصہ ختم ہونے کے بعد اسی فین کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔

    اکشے کمار کے اس طرح غصہ کرنے پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی اپنا ردعمل دیا، کئی انٹرنیٹ صارفین نے مداح کو بغیر اجازت اکشے کی ویڈیو بنانے پر ان کے ری ایکش کو درست قرار دیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ وہ چھٹیوں پر ہے، اسے سانس لینے دو۔ ہر کوئی بغیر کیمرہ کے کچھ لمحات گزارنے کا مستحق ہے، ایک اور شخص نے لکھا کیوں کسی کے نجی لمحات پر اس طرح حملہ کیا جاتا ہے؟ مشہور ہونا کا مطلب یہ نہیں کہ ایسا کیا جائے۔

  • اکشے کمار کی اسٹیڈیم میں موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی ؟

    اکشے کمار کی اسٹیڈیم میں موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی ؟

    لارڈز کے میدان میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھے لیکن شبھمن گل الیون کو شکست ہوئی۔

    شائقین کرکٹ بھارتی اداکار اکشے کمار کی میدان میں موجودگی اور بھارتی ٹیم کی شکست کی فہرست سامنے لے آئے جس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کی موجودگی میں بھارتی ٹیم ہمیشہ شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

    ورلڈ کپ 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اکشے کمار میدان میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔ کیا اکشے کی موجودگی کی وجہ سے بھارت ٹیم کینگروز کے ہاتھوں ورلڈ کپ فائنل ہار گئی؟۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں یہاں بھی اکشے کمار کی موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی۔

    اکشے کمار نے بھارت کے جتنے میچز میں شرکت کی بھارت نے وہ سبھی نہیں ہارے کچھ میچز جیتے بھی ہیں لیکن یہ شائقین کی جانب سے اکشے کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں ان کی موجودگی کو بھارت کی شکست سے جوڑا گیا ہے۔

  • اکشے کمار نے "ہیرا پھیری” نہ کرنے پر پاریش روال کو 25کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    اکشے کمار نے "ہیرا پھیری” نہ کرنے پر پاریش روال کو 25کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    بالی ووڈ پروڈیوسر اور اداکار اکشے کمار نے "ہیرا پھیری 3” نہ کرنے پر پاریش روال کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    بھارتی ذراع ابلاغ نے بتایا کہ اکشے کمار جو کہ فلم ہیرا پھیری 3 کے پروڈیوسر بھی ہیں انھوں نے بغیر نوٹس فلم سے واک آؤٹ کرنے اور فرنچائز کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر پاریش راول کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

    پاریش راول کے اس طرح فلم کو چھوڑنے پر فلمساز پریا درشن بھی حیران ہیں انھوں نے کہا کہ ہیرا پھیری 3 سے سے متعلق اداکار کا یوں اچانک فیصلہ حیران کن ہے۔

    اکشے کمار کی ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز پر پابندی عائد

    فلم کے پروڈیوسر اور اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار پاریش کو پیشگی اطلاع کے بغیر فلم واک آؤٹ کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ،

    نوٹس میں پاریش راول پر ہیرا پھیری 3 کو چھوڑنے اور اس فلم کی فرنچائز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کےلیے 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پریا درشن نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیرا پھیری کے سیکوئل کےلیے ایک بار پھر اکشے کمار، سنیل شیٹی، اور پریش راول اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب پاریش راول یہ فلم نہیں کرنا چاہتے۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-youtuber-dhruv-rathi-faces-embarrassment-video-misleading-narrative/

  • اکشے کمار نے 2 کروڑ کا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کردیا؟

    اکشے کمار نے 2 کروڑ کا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کردیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں اپنا ایک اپارٹمنٹ سیل کردیا، انہوں نے فلیٹ کیوں فروخت کیا اس کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ کی فروخت کی لین دین رواں ماہ ہی ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے مشرقی ممبئی کے اس علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کو 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کے اس اپارٹمٹ کا حجم ایک ہزار مربع فٹ سے زائد ہے، جبکہ اسکے لیے دو کاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ بھی مختص ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار نے اپنا یہ اپارٹمنٹ نومبر 2017 میں سوا دو کروڑ سے زائد میں خریدا تھا۔ تاہم اداکار کی جانب سے اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    بوہیمیا پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکاروں کے آئیڈیل ہیں۔گلوکار نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لاتعداد بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے اور ہر کوئی ان کی پرفارمنس کو سراہتا ہے۔

    بوہیمیا نے پروگرام میں نصیحت کا حوالہ دیا جو انہیں اکشے کے علاوہ کسی اور نے نہیں دی تھی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ اکشے کے ساتھ کام کرتے تھے تو وہ ان کے ساتھ بیٹھتے تھے، یہ تب تھا جب اکشے نے کہا کہ بوہیمیا اگر آپ سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے آوارہ کتوں کو دیکھتے ہیں تو وہ بھونکتے ہیں اور چمکدار رمز والی گاڑیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ رمز ان کے لیے ہیں۔

    یزویندرا چہل کی آرجے مہوش کے ساتھ تصویر، دھناشری ورما کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    بوہیمیا کے مطابق اکشے نے کہا کہ اسی طرح کچھ لوگ آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے تو آپ کو اس سے کبھی پریشان نہیں ہونا ہے۔

  • بوہیمیا کو اکشے کمار نے کیا نصیحت کی تھی؟ گلوکار نے بتا دیا

    بوہیمیا کو اکشے کمار نے کیا نصیحت کی تھی؟ گلوکار نے بتا دیا

    پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے بتایا ہے کہ اداکار اکشے کمار نے انہیں کیا نصیحت کی تھی۔

    بوہیمیا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    بوہیمیا پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکاروں کے آئیڈیل ہیں۔

    گلوکار نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لاتعداد بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے اور ہر کوئی ان کی پرفارمنس کو سراہتا ہے۔

    بوہیمیا نے پروگرام میں نصیحت کا حوالہ دیا جو انہیں اکشے کمار کے علاوہ کسی اور نے نہیں دی تھی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرتے تھے تو وہ ان کے ساتھ بیٹھتے تھے، یہ تب تھا جب اکشے نے کہا کہ بوہیمیا اگر آپ سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئئے آوارہ کتوں کو دیکھتے ہیں تو وہ بھونکتے ہیں اور چمکدار رمز والی گاڑیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ رمز ان کے لیے ہیں۔

    بوہیمیا کے مطابق اکشے نے کہا کہ اسی طرح کچھ لوگ آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے تو آپ کو اس سے کبھی پریشان نہیں ہونا ہے۔

    گلوکار نے بتایا کہ حقیقت میں ان کی ہنی سنگھ کے ساتھ کبھی لڑائی نہیں ہوئی ایک وقت تھا جب ہنی سے متعلق خبریں چلائی گئیں لیکن تمام معاملات کا حل کرلیا اور اب ایک گانے پر کام کررہے ہیں۔

  • 20 سالوں سے مجھ سے یہی بکواس سوال پوچھا جارہا ہے!  ٹوئنکل کھنہ

    20 سالوں سے مجھ سے یہی بکواس سوال پوچھا جارہا ہے! ٹوئنکل کھنہ

    بالی ووڈ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ 20 سالوں سے ایک ہی سوال سن کر تنگ آگئی ہیں اور چاہتی ہیں کہ یہ سوال بار بار نہ دہرایا جائے۔

    بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے لیے اپنے تازہ کالم میں ٹوئنکل نے یہ بات بتائی کہ ان سے مسلسل یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ ایک ’اسٹار کی بیوی‘ بننا کیسا لگتا ہے، بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے کہا کہ انھوں اس نے سوال کے ساتھ نمٹنا سیکھ لیا ہے کہ کس طرح کے الفاظ استعمال کرنے ہیں۔

    اپنے کالم میں ٹوئنکل نے لکھا کہ انٹرویو کے دوران مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ ایک اسٹار بیوی ہیں، ہمیں بتائیں کہ یہ آپ کو کیسا لگتا ہے؟’ دل چاہتا ہے کہ رپورٹر کی شہادت کی انگلی کاٹ ڈالوں۔

    میں جواب دیتی ہوں کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ’اسٹار بیوی‘ جیسی کوئی چیز موجود ہے، جب تک کہ منگلک عورتیں درختوں سے شادی نہ کریں۔

    ٹوئنکل کھنہ نے مزید کہا کہ اس پریشان کن سوال کا جواب دینے کے 20 سال بعد میرا رویہ بدل گیا اور مجھے اس سوال کا جواب دینا آگیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ تقریباً ایسا لگتا ہے کہ جیسے لوگوں کو یقین ہو کہ اکشے میرا شوہر نہیں بلکہ ایک چھوٹا بچہ ہے جو میری بات سنے گا جب میں کہوں گی، ’بیٹا جی، براہ کرم سڑک کے بائیں جانب چلیں میں آپ کو ایک فروٹی دوں گی‘۔

  • اکشے کمار کا ’بھول بھلیاں‘ سے متعلق حیران کن دعویٰ

    اکشے کمار کا ’بھول بھلیاں‘ سے متعلق حیران کن دعویٰ

    بالی ووڈ کے ایکشن کامیڈین اداکار اکشے کمار نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہارر کامیڈی فلم کی فرنچائز ’بھول بھولیا‘ سے نکالا گیا ہے۔

    اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    اکشے کمار سے ایک مداح نے سوال کیا کہ پیچھلے 10 سالوں سے آپ نے کوئی کامیڈی فلم نہیں کی، حال ہی میں بھول بھولیا 3 ریلیز ہوئی اس میں بھی آپ نظر نہیں آئے۔

    کارتک آریان کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کا اعلان

    ودیا بالن نے ’بھول بھلیاں 2‘ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

    مداح کے سوال پر اداکار اکشے کمار نے کہا کہ جی، یہ سچ ہے کہ، میں نے پچھلے کئی سال سے کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے اور سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں زیادہ کام کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بہت ساری سماجی فلمیں کی ہیں، چاہے وہ ایئر لفٹ، رستم، پیڈ مین اور ٹوائلٹ ہوں، یہ سب سماجی مسائل پر مبنی فلمیں ہیں، میں نے ایسی فلمیں کی کیوں کہ میں یہ کرنا چاہتا تھا، میں نے ماضی میں بہت سی مزاحیہ فلمیں کیں۔ ہر انسان کی ایک خاص سوچ ہوتی ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے تو میں ایسا کچھ کرنا چاہتا تھا۔

    تاہم اداکار نے تصدیق کی اور کہا کہ لیکن اب میں نے تقریباً 2-3 کامیڈی فلم سائن کی ہیں جنہیں میں فلما رہا ہوں، جس میں بھوت بنگلہ، ویلکم، اور ہاؤس فل 5 شامل ہے۔

    مداح نے اداکار اکشے کمار سے ایک اور سوال پوچھا کہ فلم ’بھول بھلیاں‘کے سیکوئلز میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر اکشے نے کہا کہ بیٹا مجھے نکل دیا تھا، اس لیے مجھے بھول بھولیا 2 اور 3 میں آپ نے نہیں دیکھا۔

  • اکشے کمار کی فلم استری 3 میں انٹری؟ حقیقت کیا ہے

    اکشے کمار کی فلم استری 3 میں انٹری؟ حقیقت کیا ہے

    بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ اداکار اکشے کمار نے ’استری‘ کی تیسری فلم میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار فلم استری 3 میں انٹری کیلئے تیار ہیں جس سے متعلق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ذکر بھی کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکار اکشے اور سارہ خان کی فلم ’اسکائی فورس‘ کا ٹریلر لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکار نے بھی شرکت کی اس دوران مذاق میں اکشے نے کہا کہ میرا اور استری کے پروڈیوسر دنیش وجن کا تعلق اشتراک پر مبنی ہے۔

    شردھا کپور نے ’استری 3‘ کا اشارہ دے دیا

    جب اکشے کمار سے استری 3 میں ان کی شرکت سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں اس بارے میں کیا کہوں؟ یہ فیصلہ تو دنیش اور جیوتی کا ہے، جنہیں اس فلم میں سرمایہ کاری کرنی ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی استری 3 میں انٹری سے متعلق بیان کو استری کے پروڈیوسر دنیش وجن نے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ میڈاک فلمز نے حال ہی میں اعلان کیا کہ ’استری 3‘ 13 اگست 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    یاد رہے کہ 2018 کی بلاک بسٹر فلم ’استری‘ اور 2024 کی ’استری 2‘ میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

  • اکشے کمار کی فلم ’بُھول بُھلیاں‘ کس فلم کی ہُو بہُو نقل تھی؟

    اکشے کمار کی فلم ’بُھول بُھلیاں‘ کس فلم کی ہُو بہُو نقل تھی؟

    بھارت میں سال 1993 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم ’منی چترتھازو‘وہ بہترین فلم تھی جس سے متاثر ہوکر اس کی سین ٹو سین ری میک فلم ’بھول بھلیاں‘ بنائی گئی تھی جسے سال 2007 میں بالی ووڈ نے ریلیز کیا۔

    ہدایت کار پریا درشن کی فلم ’بھول بھلیاں‘ میں فرق صرف اتنا تھا کہ ملیالم ورژن ایک نفسیاتی تھرلر تھا جس میں موہن لال اور شوبھانہ نے اداکاری کی جبکہ ہندی ورژن کو ایک ڈراؤنی کامیڈی فلم میں تبدیل کیا گیا جس میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    بھول بھلیاں اور ’منی چترتھازو‘ کا باکس آفس پر موازنہ کیا جائے تو زبردست فرق سامنے آتا ہے۔ موہن لال کی فلم نے تقریباً 1900فیصد منافع کمایا جو اکشے کمار کے ری میک سے تقریباً 35.8 گنا زیادہ تھا۔

    Bhool Bhulaiyaa

    ملیالم سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’منی چترتھازو‘ بھارتی سینما میں اپنی ایک لازوال یاد چھوڑ گئی۔ اس کی سنسنی خیز کہانی، مشہور کردار اور مافوق الفطرت مناظر سے متاثر ہوکر مختلف علاقائی فلم میکروں نے متعدد ری میکس بنائیں جس میں سرفہرست اکشے کمار کی 2007 میں تیار کی جانے والی سپر ہٹ فلم ’بھول بھلیاں‘ ہے۔

    اصل فلم کی کہانی :

    ملیالم فلم ’منی چترتھازو‘ کی کہانی نے فلم بینوں کو کافی عرصے تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا، اس فلم میں موہن لال، سریش گوپی اور شوبھانہ نے مرکزی کردار ادا کیے اور یہ جنوبی بھارتی سینما میں ایک کلٹ کلاسک سمجھی جاتی ہے۔

    فلم کی کہانی میں گنگا نامی ایک نوجوان عورت، ناگ راج سے شادی کے بعد اس کی آبائی حویلی میں منتقل ہوجاتی ہے اور جلد ہی اسے حویلی کے ایک مخصوص کمرے میں پراسرار اور خوفناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو ایک ماورائی قوت کی موجودگی کا اشارہ دیتی ہے۔

    جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے، گنگا کے رویے میں بتدریج بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور وہ اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کرنے لگتی ہے، جن میں ایک ناگوالی نامی رقاصہ بھی شامل ہے جو صدیوں پہلے اس حویلی میں رہتی تھی۔

    فلم کا مرکزی کردار سائیکائٹرسٹ ’ڈاکٹر سنی‘ گنگا کی اس ذہنی حالت کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور ہائپنوسس کے ذریعے ناگوالی کے ماضی کے دردناک واقعات کو دریافت کرتا ہے۔ جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ناگوالی کی روح گنگا کے اندر قید ہے اور وہ اپنے ماضی کے مظالم کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔

    ڈاکٹر سنی جب اس معاملے میں مزید گہرائی میں جاتا ہے تو ناگوالی کی موت، حویلی کی پراسراریت اور وہاں موجود اثرات کی خوفناک تاریخ سامنے آتی ہے۔

    کہانی کے کلائمیکس میں ڈاکٹر سنی گنگا کو مخصوص نفسیاتی طریقے سے اس کے ماضی کا سامنا کرنے اور اس کی شخصیات کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    اس عمل کے بعد ناگوالی کی موت اور اثرات کے پیچھے کی حقیقت سامنے آتی ہے اور گنگا کو سکون مل جاتا ہے۔ فلم ’منی چترتھازو‘کی دلچسپ کہانی میں نفسیات اور سنسنی خیزی کو خوبصورتی سے یکجا کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ فلم ملیالم سینما میں ایک کلٹ کلاسک بن گئی ہے۔

    فلم کی کہانی سے متاثرہ مختلف ری میکس پر ایک نظر :

    ملیالم فلم ’منی چترتھازو‘ کی کہانی سے ماخوذ کئی ری میکس فلمیں بنائی گئیں، جن میں ہر فلم ڈائریکٹر نے اس کہانی کو اپنے مخصوص ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کی۔

    آپتمترا (کنڑ، 2004): اس کنڑ ری میک میں رمیش اروند اور رامیا نے اداکاری کی اور اسے کمرشل کامیابی ملی، جس سے یہ کہانی مزید مشہور ہوئی۔

    چندر مکھی (تامل، 2005): پی واسُو کی ہدایت کردہ اس تامل فلم میں رجنی کانت اور جیوتیکا نے اداکاری کی، اور یہ ایک بلاک بسٹر فلم بنی اور تامل سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار کی گئی۔

    راج محل (بنگالی، 2005): پروسنجیت چٹرجی اور رتپنا سین گپتا کی اداکاری سے بھرپور یہ بنگالی ورژن بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔

    بھول بھلیاں (ہندی، 2007): پریا درشن کی ہدایت کاری میں اس ہندی ری میک فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ فلم بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

    اگرچہ بھول بھلیاں ایک کامیاب ہندی ورژن تھی مگر اصل فلم ’منی چترتھازو‘کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، خصوصاً اس کی پیچیدہ کردار سازی، سنسنی خیزی، اور غور و فکر پر مبنی موضوع کے باعث یہ اپنی جگہ پر آج بھی قائم ہے۔ اداکارہ شوبھانہ کے ’گنگا اور ناگوالی‘ کے دہرے کردار میں پرفارمنس خاص طور پر مشہور ہے اور اسے انتہائی سراہا گیا ہے۔

  • کرینہ کے برابری کا معاوضہ دینے کے مطالبے پر اکشے نے کونسی کنڈیشن رکھی؟

    کرینہ کے برابری کا معاوضہ دینے کے مطالبے پر اکشے نے کونسی کنڈیشن رکھی؟

    بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے فلموں میں اکشے کمار جتنا معاوضہ لینے کا مطالبہ کیا، جس پر کھلاڑی کمار کا ردعمل دلچسپ تھا۔

    ‘کریو‘ کی اداکارہ کرینہ کپور ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں کبھی کسی تنازع کی وجہ سے اور کبھی اپنے فیشن سیسن کی وجہ سے وہ میڈیا کی زینت بنی نظر آتی ہیں، کرینہ کپور سیتا کا کردار ادار کرنے کے لیے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے مانگے جس پر انھیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پرا تھا۔

    تاہم ’گڈ نیوز‘ کی اداکارہ نے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2019 میں شرکت کے دوران فلم میں اپنے کو اسٹار اکشے کمار جتنا معاوضہ دینے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے لیے بس اتنا ہی معاوضہ چاہتی ہیں جتنا کہ اکشے کمار کو ملتا ہے، ساتھ ہی اکشے بھی موجود تھے جو اس دوران کرینہ کپور کو گھور رہے تھے۔

    اکشے نے اس موقع پر کہا کہ میں سب کے سامنے اس بات کے لیے تیار ہوں مگر فلم میں کرینہ کو ہیرو کا رول کرنا پڑیگا اور وہ میرے ساتھ 50، 50 کی پارٹنر ہوگی کیا یہ منطور ہے؟

    اس کا جواب دیتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ’گڈ نیوز‘ میں ہیرو ہی تھیں، تاہم اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اب آپ پیچھے نہ ہٹیں، اس فلم کا آپ معاوضہ نہیں لیں گی، فلم ریلیز ہونے کے بعد جتنا بزنس کرے گی اسی حساب سے آپ کو 50، 50 کی پیمنٹ کی جائیگی۔

    اکشے کمار نے کرینہ کپورکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت چالاک ہیں اس لیے آپ نے یہ معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔