Tag: اکشے کمار

  • اکشے کمار کو پان مسالا اشتہارات کرنے پر ڈانٹا، ’پکڑ کر مارنا چاہیے!‘ مکیش کھنہ

    اکشے کمار کو پان مسالا اشتہارات کرنے پر ڈانٹا، ’پکڑ کر مارنا چاہیے!‘ مکیش کھنہ

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار مکیشن کھنہ نے کہا ہے کہ انھوں نے سپراسٹار اکشے کمار کو پان مسالا کا اشتہار کرنے پر ڈانٹا تھا۔

    بھارتی فلمی ویب سائٹ کو اپنے ایک انٹروی میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پان مسالا قسم کے اشتہارات کرنے سے پہلے بڑے سپراسٹارز کو زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا، ان کو پکڑ کر مارنا چاہیے اور یہ بات میں انھیں بھی کہہ چکا ہوں۔

    مکیش کھنہ نے بتایا کہ میں نے اکشے کمار کو پان مسالا اشتہار کرنے پر ڈانٹا بھی ہے۔ وہ صحت کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور آدمی ہیں، اور وہ کہتے ہیں ’آداب‘، اجے دیوگن کہتے ہیں ’آداب‘، اور اب شاہ رخ خان بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔

    بھارتی اداکار نے ان اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور آپ لوگوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟ وہ کہتے ہیں ہم پان مسالہ نہیں بیچ رہے، وہ اسکو سپاری کہتے ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے پان مصالحہ اشتہارات میں کام کرنے والے اداکاروں پر تنقید کی تھی۔

    جان ابراہم نے حالیہ انٹرویو میں ورزش اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ اپنے ساتھ فنکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن وہ واضح کرتے ہیں کہ وہ کبھی موت کو نہیں بیچیں گے کیوں کہ یہ ان کے اصولوں کے خلاف ہے۔

    جان ابراہم کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پان مصالحہ کی سالانہ انڈسٹری 45 ہزار کروڑ سے زیادہ ہے اسی لیے گورنمنٹ اس کو سپورٹ کرتی ہے اور یہ غیرقانونی نہیں ہے۔

  • اکشے کمار نئی فلم کی ریلیز سے قبل حاجی علی کی درگاہ پہنچ گئے

    اکشے کمار نئی فلم کی ریلیز سے قبل حاجی علی کی درگاہ پہنچ گئے

    ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار متعدد فلم فلاپ ہونے کے بعد اپنی اگلی فلم کی ریلیز سے قبل ممبئی کی حاجی علی کی درگاہ پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں ‘ کی کامیابی کیلئے ممبئی میں حاجی علی کی درگاہ پہنچے اور چادر بھی چڑھائی۔

    درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اکشے کمار کو حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے لیے 1.21 کروڑ بھارتی روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ویڈیو میں اکشے کمار کو درگاہ کا دورہ، عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت اور مقدس مقام کی سیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اداکار نے اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر ایک چھوٹے سے لنگر کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں اداکار نے خود ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا۔

    یاد رہے کہ  کی آخری فلم ’سرپھرا‘ بری طرح فلاپ ہوئی اور وہ باکس آفس پر صرف 25 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی، اس سال اداکار کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’ چھوٹے میاں بڑے میاں‘ تھی۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار کی اس سال کی تیسری فلم ’کھیل کھیل میں ‘ 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں تاپسی پنوں، وانی کپوراور  فردین خان بھی شامل ہیں۔

  • اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کس فلم کی کاپی ہے؟

    اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کس فلم کی کاپی ہے؟

    ممبئی : بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی، مذکورہ فلم اطالوی فلم کا چربہ قرار دی جارہی ہے۔

    نئی آنے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں اکشے ایک بار پھر کامیڈی کردار میں واپس نظر آئے ہیں۔ مداحوں نے اکشے کو ہیرا پھیرا، ویلکم، ہی بےبی جیسی فلموں میں پسند کیا اور فلم کھیل کھیل میں کے ٹریلر میں ایک دہائی کے بعد اکشے کو دوبارہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

     اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم ’کھیل کھیل میں‘ کو نیٹ فلیکس کی اطالوی فلم ’پرفیکٹ اسٹرینجرز’ کی نقل قرار دیا جارہا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ فلم ایک ہالی ووڈ فلم کا ریمیک ہے۔

    قبل ازیں اس فلم کے جہاں بھارت میں خوب چرچے ہورہے ہیں تو وہیں پاکستانی مداحوں نے اکشے کمار کی فلم سے متعلق بڑی چوری پکڑ لی۔

    پاکستانی مداحوں کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم کا نام پاکستانی فلم سے چوری کیا گیا ہے، دراصل ‘کھیل کھیل میں’ کے نام سے سال 2021 پاکستانی فلم ریلیز ہوئی تھی۔

    پُرانی پاکستانی فلم

    پاکستانی فلم ‘کھیل کھیل میں’ میں اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کا اسکرین پلے فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھا تھا جبکہ فلم کی کہانی تاریخ پر مبنی تھی۔

    اکشے کمار کی ناکام فلموں میں بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج، رکشا بندھن، مشن رانی گنج، بڑے میاں چھوٹے میاں، سیلفی، اور رام سیتو شامل ہیں۔

    وہ ایک مشہور فلم ’او ایم جی ٹو‘ میں نظر آئے جسے انہوں نے خود پروڈیوس بھی کیا تھا۔ اکشے نے حال ہی میں تامل فلم کے ریمیک ’سرپھرا‘ نامی بایوپک میں کام کیا۔ ’سرپھرا‘ ان کی بڑی ناکام فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی۔

    سرپھرا، بڑے میاں چھوٹے میاں اور سیلفی سمیت دیگر فلموں کے بعد اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائیں۔ اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں جو 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔

     ناکام فلموں

    اکشے کمار نے گزشتہ دنوں اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔

    انسٹاگرام پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا کہ ’یاروں والا کھیل۔۔۔ یاری والی پکچر! بینڈ باجے کے ماحول میں۔۔۔ بینڈ بجانے والی پکچر! سال کی سب سے بڑی فیملی انٹرٹینر کو خوش آمدید کہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

    کامیڈی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ تاپسی پنو، وانی کپور، ایمی ورک، آدتیہ سیل، پرگیہ جیسوال اور فردین خان سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

    فلم کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جبکہ اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، وپل ڈی شاہ، اشون وردے، راجیش بہل، ششی کانت سنہا اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اب یہ صرف آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ آیا یہ فلم اکشے کمار کے لیے صورتحال کو بدل دے گی اور ان کے کیریئر کو دوبارہ زندہ کرے گی یا نہیں۔؎

     

  • اکشے کمار کا فلمسازوں سے مالی دھوکہ کھانے کا انکشاف

    اکشے کمار کا فلمسازوں سے مالی دھوکہ کھانے کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ فلمسازوں نے انہیں کئی بار مالی طور دھوکا دیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے پیشے کے دوران مالی دھوکا دہی کا سامنا کرنے سے متعلق انکشاف کیا، اکشے کمار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں دھوکہ دہی نہیں پسند لیکن وہ اس کا نشانہ ضرور بن چکے ہیں۔

    اکشے کمار نے بتایا کہ میں نے اپنے کریئر کے دوران متعدد بار مالی طور پر دھوکا کھایا ہے اور یہ دھوکا کسی اور نے نہیں بلکہ فلم کے پروڈیوسرز نے دیا ہے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ دھوکا کھانے کے بعد میں اس شخص سے بات ہی نہیں کرتا، چپ ہو جاتا ہوں اور سائیڈ میں نکل جاتا ہوں، ایک دو پروڈیوسر نے میرے معاوضے کی ادائیگی نہیں کی ہے، یہ صرف اور صرف دھوکا ہے۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار آج کل اپنی حالیہ فلم ’سرفیرا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ 12 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔

  • اکشے کمار کا اصل نام کیا؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

    اکشے کمار کا اصل نام کیا؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلموں کے لیے اپنا نام تبدیل کرنے کے پیچھے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ نامور اداکار اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے لیکن انہیں پوری دنیا ’’اکشے کمار‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ ویسے تو شوبز انڈسٹری میں نام بدل کر فلموں میں کام کرنا کوئی حیران کن بات نہیں لیکن اکشے کمار کے نام بدلنے کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘آج’ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم سے پہلے تک میرا نام ‘اکشے کمار’ نہیں بلکہ راجیو بھاٹیہ تھا لیکن میں نے فلم کے ہیرو کے نام سے متاثر ہوکر اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔

    اکشے کمار نے کہا کہ میں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کمار گورو سے اُن کا فلمی نام پوچھا تھا جس پر اداکار نے بتایا کہ فلم میں اُن کا نام اکشے ہے، پھر میں نے انہیں بتایا  کہ میں اپنا نام اکشے ہی رکھنا چاہتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ اس طرح مجھے اپنی پہلی فلم سے اپنا نام اکشے ملا اور میرا خیال ہے کہ بہت کم لوگ ہی یہ جانتے ہوں گے کہ میرا اصل نام راجیو ہے، راجیو ایک اچھا نام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میرا نام راجیو گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن میں نے یہ نام تبدیل کردیا۔

  • اکشے کمار تیسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    اکشے کمار تیسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار تیسرے بار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اپنی نئی فلم سرفیرا کی تشہیر میں مصروف تھے اسی دوران ان کی طبعیت خراب ہوئی، جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاط پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار بیماری کے باعث آج اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت بھی نہیں کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے ساتھ ساتھ آج ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’سر پھرا‘ کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں بلکہ اس سے قبل عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں اور پھر 2022 میں بھی وہ اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

  • میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف

    میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف

    بالی وڈ کے امیر کبیر سپر اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اکلوتا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی خرید کر پہن لیتا ہے۔

    کرکٹر شیکھر دھون کے نئے ٹاک شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ میرا بیٹا آراو لندن کی یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے اور اس نے 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیوں کہ اسے ہمیشہ سے پڑھائی کا شوق تھا اور وہ اکیلا رہنا چاہتا تھا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا مہنگے کپڑے بھی نہیں خریدنا چاہتا، آپ کو حقیقت بتاؤں کہ وہ کپڑے خریدنے کے لیے ایک سیکنڈ ہینڈ اسٹور، تھرفٹی (Thrifty) جاتا ہے کیونکہ وہ فضول خرچی پر یقین نہیں رکھتا۔

    کھلاڑی کمار نے اپنے 21 سالہ بیٹے آراو کے بارے میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے کپڑے خود دھوتا ہے، وہ ایک اچھا باورچی ہے جبکہ برتن بھی خود ہی دھو لیتا ہے۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ جب ان کے بیٹے نے پڑھائی کے لیے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو انھوں نے اسے روکا نہیں کیونکہ انھوں نے خود 14 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا

    اکشے نے شو میں اپنے بیٹے کی منفرد طرز زندگی کے انتخاب کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ اپنے مراعات یافتہ بیک گراؤنڈ کے باوجود آراو نے ایک سادہ زندگی گزارنے کا انتخاب کیا ہے۔

  • اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟

    اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟

    بھارتی اداکار اکشے کمار نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے قبل متعدد مرتبہ بریک اپ ہونے کا انکشاف کردیا۔

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے دو تین ناکام عشق کا انکشاف کیا۔

     میزبان نے اداکار سے بریک اپس کے بارے میں نوجوان نسل کو مشورہ دینے کو کہا کہ کس طرح ٹوٹے دل کو سنبھالا جائے، جس پر اکشے کمار نے کہا کہ جب میرا بریک اپ ہوا تو (دو تین بار ہوا) تو میں اور زیادہ ایکسرسائز کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح میں اس دکھ کو چینلائز کرتا تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ جب بریک اپ ہوتا ہے تو بہت غصہ ہوتا ہے تو اسے چینلائز کرنا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی، دونوں کے ہاں دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا ہے۔

  • شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

    لکھنؤ: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو گٹکا کے اشتہار کرنے پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہائی کورٹ نے گٹکا کمپنیوں کو فروغ دینے کے معاملے میں اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جسٹس راجیش سنگھ چوہان کی بنچ نے ان تینوں بالی ووڈ اسٹارز کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ حکومتی اعزازات حاصل کرنے والے ان اداکاروں کا گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا درست نہیں ہے، یہ ایسا کرکے غلط چیز کو فروخت دے رہے ہیں۔

    درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ 15 اکتوبر 2022 کو ہی ایک درخواست بھیج کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اس پر عدالت نے 24 اگست 2023 کو کیبنٹ سیکریٹری اور چیف کمشنر، کنزیومر پروٹیکشن کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    بھارتی حکومتی کی خاموشی سے تنگ آکر درخواست گزار نے حال ہی میں ایک بار پھر عدالت کا رخ کیا تاہم اب اس معاملے میں  عدالت نے تینوں اداکار کو نوٹس جاری کردیا، اور کیس کی اگلی سماعت کے لیے 9 مئی 2024 کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مزید تفصیلات طلب کی ہے۔

  • سنی دیول نے اکشے کمار سے کیا درخواست کی تھی؟ اداکار کا انکشاف

    سنی دیول نے اکشے کمار سے کیا درخواست کی تھی؟ اداکار کا انکشاف

    بالی وڈ کے اداکار سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اکشے کمار سے ایک درخواست کی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔

    بالی وڈ کے کرن جوہر کی کافی ود کرن شو میں سنی دیول نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم غدر 2 سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار سنی دیول نے کہا کہ میری فلم غدر 2 ریلیز ہونے والی تھی لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ فلم کامیاب ہوسکتی ہے، اسی دوران میں نے اکشے کمار سے ان کی فلم او ایم جی 2 کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی کیوں کہ میری فلم دہائیوں کے بعد آرہی ہے تھی۔

    ’’یہ ’غدر 2‘ نہیں بلکہ ’گٹر 2‘ ہے‘‘

    سنی نے انکشاف کیا کہ اکشے نے انہیں بتایا کہ وہ اس حوالے میں کچھ نہیں کر سکتے، میں نے ان سے کہا اگر یہ آپ کے ہاتھ میں ہے تو براہ کرم ایسا نہ کریں۔ لیکن اکشے نے انکار کردیا اور کہا کہ یہ ان کے نہیں بلکہ اسٹوڈیو والوں کے ہاتھ میں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا ٹھیک ہے لیکن مجھے دکھ ہوا، پھر میں نے سوچا کیا فرق پڑتا ہے، جس کے بعد دونوں فلم ریلیز ہوئی اور دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

    واضح رہے کہ غدر 2‘ کو اگست میں سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا اور اس نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 40 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی تھی۔

    سنی دیول کی غدر 2 بھارتی فلم انڈسٹری کے باکس آفس کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ناقدین بھی غدر 2 کی اتنی مقبولیت پر حیران ہیں۔