Tag: اکشے کمار

  • اکشے کمار کی فلم ”مشن رانی گنج“ کو باکس آفس پر ناکامی کا سامنا

    اکشے کمار کی فلم ”مشن رانی گنج“ کو باکس آفس پر ناکامی کا سامنا

    اکشے کمار کی فلم ”مشن رانی گنج“ ٹکٹ کاؤنٹرز پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز سست آغاز کے بعد ہفتے کے آخر میں اس کی رفتار بڑھنے کی توقع تھی، مگر اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، فلم ہفتے کے پہلے روز(پیر) کو بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    فلم سینما گھروں میں ریلیز کے چوتھے دن صرف 1.25کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوسکی، جس کے بعد فلم کی کل کمائی 13.85 ہوگئی ہے۔

    اکشے کمار، جو کبھی اپنی بیک ٹو بیک باکس آفس ہٹ فلموں کے لیے مشہور تھے، مگر اس دوران شائقین کو اپنی فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں تک لانے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

    اگرچہ اس سے قبل ان کی آنے والی فلم ”omg 2 2023“ کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا، مگر اکشے کمار کی ہٹ فلموں سے اگر اس کا موازنہ کیا جائے تو اس کو بھی خاص پذیرائی نہ مل سکی تھی۔

    مشن رانی گنج،ایک سچے واقعے پر فلم ہے، جو مغربی بنگال کی کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں 65 کان کے مزدوروں کو جسونت سنگھ گل نے سیلاب زدہ کان سے محفوظ کیا۔ فلم میں پرینیتی چوپڑا، کمود مشرا اور روی کشن سمیت دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

  • بشریٰ انصاری کو کس بالی وڈ سپراسٹار کے ماں کی کردار کی آفر ہوئی؟

    بشریٰ انصاری کو کس بالی وڈ سپراسٹار کے ماں کی کردار کی آفر ہوئی؟

    لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ انھیں پڑوسی ملک بھارت کی فلم نگری سے کام کی آفر ہوئی تھی، انھیں بالی وڈ کے بہت بڑے سپر اسٹار کی ماں کا کردار نبھانا تھا۔

    بالی ووڈ سے آفر کے متعلق مزید بتاتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ اکشے کمار کی فلم میں ان کی والدہ کا کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن جب پلوامہ کا حادثہ ہوا تو پھر بھارت جانے کی نوبت نہ آسکی۔

    نجی چنیل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بشریٰ کا پورا گھرانہ موسیقی سے لگاؤ رکھتا تھا اور اب بھی رکھتا ہے، 9 برس کی عمر میں ٹی وی پروگرام میں پہلا گانا گانے کا موقع ملا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ نے کہا کہ اس وقت گانا گانے کے 20 روپے ملتے تھے اور وہ بھی امی لے لیا کرتی تھیں۔

    معین اختر اور عمر شریف کے حوالے سے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان دونوں لیجنڈری اداکاروں کی صلاحیتوں اور شخصیت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

    سابق وزیر اطاعا و نشریات مریم اورنگزیب کی خدمات کو بھی بشریٰ انصار نے خوب سراہا، ان کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنی وزارت کے دوران گرانٹ دیں، ٹیکس سے چھوٹ دی۔

    آرٹسٹوں کی رائلٹی کے لیے قانون سازی کی جو اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی، انھوں نے آرٹسٹوں اور فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے قابلِ ذکر خدمات انجام دیں۔

  • کترینہ کیف نے اکشے کمار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    کترینہ کیف نے اکشے کمار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف ادکارہ کترینہ کیف کی جھاڑو لگانے کی ویڈیو بنانے پر اکشے کمار کی پٹائی کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی میں اداکار اکشے کمار نے کترینہ کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو جھاڑو لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کترینہ کیف فلم سوریا ونشی کے سیٹ پر فرش کی صفائی میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اکشے کمار نے ان کی ویڈیو بنالی۔

    ویڈیو میں اکشے کمار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیا کترینہ جی آپ کیا کررہی ہیں؟‘ جس پر کترینہ کیف کہتی ہیں کہ صاف صفائی اور مذاق میں جھاڑو سے ہی اکشے کو مارنا شروع کردیتی ہیں۔

    ماضی کی کترینہ کیف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو گھر میں صفائی کرتے دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم سوریا ونشی 2021 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں سلمان خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ عمران ہاشمی ولن کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔

    ٹائیگر تھری رواں سال 10 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

  • اکشے کمار نے کرن جوہر کی فلم کا مذاق اڑا دیا، ویڈیو وائرل

    اکشے کمار نے کرن جوہر کی فلم کا مذاق اڑا دیا، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کرن جوہر کی فلم کا مذاق اڑا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا مذاق اڑایا، فلم میں رنبیر کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    کرن جوہر نے ایوارڈ شو میں اکشے کمار سے پوچھا کہ ’آپ جب فلمیں دیکھتے ہیں تو رو پڑتے ہیں آخری فلم کونسی تھی جسے دیکھ کر آپ روئے تھے؟

    اکشے کمار نے کہا کہ ’جی جو میں نے آخری فلم دیکھ کر میں رویا تھا وہ عامر خان کی دنگل تھی لیکن ہاں ایک رونے والی فلم دیکھنے کے بعد انسان ہنسنا چاہتا ہے پھر میں نے ایک کامیڈی فلم دیکھی ’اے دل ہے مشکل‘ وہ بہت کمال کی فلم تھی۔

    اکشے کمار کا یہ کہنا تھا کہ ایوارڈ میں موجود رنویر سنگھ ودیگر اداکار بے اختیار مسکرا دیے۔

    واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ‘اے دل ہے مشکل‘ ایک رومانوی فلم تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے ایک صارف نے لکھا کہ ’اکی ہمیشہ عامر خان کی عزت کرتے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ اکشے اور سلمان ہمیشہ کرن جوہر کا مذاق اڑا دیتے ہیں۔

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اکشے نے مذاق کیا لیکن اے دل ہے مشکل ایک اچھی فلم تھی۔‘

  • ہیرا پھیری 3:  اکشے کمار کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    ہیرا پھیری 3:  اکشے کمار کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے  اکشے کمار کے حوالے سے ہیرا پھیری 3 کے اسکرپٹ سے ناخوش ہونی والی خبروں کی تردید کی ہے۔

    ہیرا پھیری فلم بالترتیب 2000 اور 2006 میں آئی جبکہ ہیرا پھیری 3 کو آنے میں ڈیڑھ دہائی سے زیادہ کا وقت لگا۔ تاہم  فلم کی سیکوئل کے حوالے سے یہ خبریں تھیں کہ اکشے کمار  اس اسکرپٹ سے خوش نہیں ہیں جس کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہوئی لیکن سنیل سیٹھی نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا۔

    ایک انٹرویو میں سنیل شیٹھی نے کہا کہ اکشے کمار ہمیشہ ہی چاہتے تھے کہ ہیرا پھیری 3 بنائی جائے لیکن اس میں تاخیر اکشے کی وجہ سے ہوئی مجھے ایسا بلکل بھی نہیں لگتا میرے خیال میں اسکرپٹ پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔

    بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اہم پروجیکٹ ہے جس کے بارے میں پروڈیوسر کو بہت واضح ہونے کی ضرورت تھی۔ فلم میں تاخیری اکشے کی وجہ سے نہیں ہوئی، پروڈیوسر فیروز بھائی کی زندگی میں بہت کچھ چل رہا تھا شاید اس وجہ سے تاخیری ہوئی ہے۔

    ’ہیرا پھیری 3‘ کی کہانی کیسی ہوگی؟ سنیل شیٹھی نے بتا دیا

    انٹرویور نے اداکار سے پوچھا کہ فلم کے اعلان اور ہدایت کاروں کی متعدد تبدیلیوں کے درمیان یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اکشے کمار کے بجائے اداکار کارتک آریان فلم میں شامل ہوں گے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنیل شیٹھی نے کہا کہ ایسی فلم میں مرکزی کردار صرف اصل اداکار ہی ادا کر سکتے ہیں۔

    اکشے اور میں نے ہمیشہ اس کے بارے میں بات کی، ہم ہمیشہ چاہتے تھے کہ ایسا ہو، اکشے کے کردار کو کبھی نہیں بدلا جا سکتا تھا،  راجو  کے کردار کو کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔ کارتک اسی فلم میں کوئی اور کردار ادا کر سکتے تھے، جو سب سے اہم ہو سکتا ہے لیکن راجو ہمیشہ راجو ہی رہے گا۔

  • اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی بھول چکی ہیں لیکن لوگ ابھی تک نہیں بھولے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ پرانے تعلق توڑ دیتے ہیں، زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، نئے رشتے بنا لیتے ہیں، لیکن یاد رکھنے والے آگے نہیں بڑھتے۔

    روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے درمیان سنہ 1994 میں محبت کا تعلق قائم ہوا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ فلم مہرہ میں کام کیا تھا، تاہم جلد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔

    کچھ سال بعد دونوں نے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    روینہ کا کہنا ہے کہ مجھے تو اب یاد بھی نہیں کہ میری اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی تھی، لیکن لوگوں کو یاد ہے، گوگل پر میرا نام لکھا جائے تو اکشے کے ساتھ کی میری تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا لوگ شادیاں کر کے طلاق لے لیتے ہیں زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن میری منگنی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ وہ اب بھی اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

  • اکشے کمار نے لڑکی کی زندگی بچالی؟

    بالی ووڈ معروف اداکار اکشے کمار نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ میں مبتلا لڑکی کے علاج کے لیے لاکھوں روپے عطیہ کردیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ لڑکی ایوشمی شرما کے دل کی پیوندکاری کی جانی تھی جس کے علاج کے لیے کھلاڑی کمار نے 15 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔

    اداکار کو ایوشی کی بیماری کے بارے میں سمراٹ پرتھوی راج کے ڈائریکٹر کے ذریعے معلوم ہوا تھا۔

     رپورٹ کے مطابق ایوشی کے دادا یوگیندر ارون نے کہا کہ ’ڈاکٹر چندر پرکاش دیویدی سے کہا کہ ’میں اکشے کمار سے رقم لوں گا لیکن مجھے اظہار تشکر کی اجازت ہونی چاہیے اور اسی لیے میں بڑے دل والے اداکار کے بارے میں بات کرنا چاہتا تھا۔

    ایوشمی شرما کے دادا نے کہا کہ ’اکشے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر علاج و معالجے میں مزید رقم کی ضرورت ہو تو وہ اس کے لیے بھی حاضر ہیں۔

    لڑکی کے داد نے مزید کہا کہ ’پوتی دل کے عارضے کے ساتھ ہی پیدا ہوئی تھی اب 25 سال کی عمر میں دل کی پیوندکاری ضروری ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اکشے کمار کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)


    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں کی لوگوں کی مدد کرنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اس سے قبل سونو سود اور سلمان خان ودیگر بھی امراض میں مبتلا افراد کی مدد کرچکے ہیں۔

  • ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ہیرا پھیری کا تیسرا حصہ بنائے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے مشہور کردار کے لیے کارتک آریان نے اکشے کمار کی جگہ لے لی ہے، تاہم اب اس بات کی تردید ہوچکی ہے۔

    معروف بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو، جن کی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم بھول بھلیاں 2 نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، ہیرا پھیری 3 میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    سنہ 2000 میں ریلیز کی جانے والی مزاحیہ بالی ووڈ فلم ہیرا پھیری آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے اور اس کے ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔

    اس کے تینوں کردار، راجو، گھنشیام اور بابو بھیا کو اب بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ فلم کا دوسرا حصہ پھر ہیرا پھیری کے نام سے سنہ 2006 میں پیش کیا گیا تھا۔

    اب اس کا تیسرا حصہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے کردار کے لیے اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو لیا گیا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارتک آریان فلم میں ضرور ہیں لیکن وہ راجو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اکشے کمار کے فلم سے انکار کردینے کے بعد راجو کا کردار فلم سے حذف کردیا گیا ہے، کارتک آریان نئے کردار میں سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ فلم ہیرا پھیری ان کے کیریئر کی ایک اہم فلم تھی، وہ فلم ان کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے اور وہ ایک بار پھر سے اس کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ لیکن وہ اس کے اسکرپٹ اور اسکرین پلے سے مطمئن نہیں تھے، وہ ویسا نہیں تھا جیسا لوگ پہلی 2 فلمیں دیکھنے کے بعد توقع رکھتے تھے لہٰذا وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں خود بہت افسوس ہے کہ وہ تیسری فلم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن اور جان ابراہام بھی ہیرا پھیری 3 کا حصہ ہوں گے۔

  • اکشے کمار نے اپنے متعلق شائع خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

    اکشے کمار نے اپنے متعلق شائع خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اکشے کمار 260 کروڑ روپے مالیت کے ایک پرائیویٹ جیٹ کے مالک ہیں، تاہم اکشے کمار نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار ایک نجی طیارے کے مالک ہیں جس کی مالیت 260 کروڑ بھارتی روپے ہے، دوسری طرف اداکار نے ٹوئٹ کر کے اس خبر کی تردید کی ہے۔

    اکشے کمار نے ٹوئٹ میں اسکرین شاٹ لے کر لکھا کہ کچھ لوگ ابھی تک خود کو بڑا نہیں کر سکے، میرے متعلق شائع ہونے والی یہ خبر بالکل جھوٹ ہے۔

    اکشے کمار کے اس ٹوئٹ کو ان کے مداحوں نے ری ٹوئٹ کیا، جس میں ایک صارف نے لکھا کہ ’ارے سر ایسے کون بے نقاب کرتا ہے، طویل عرصے بعد آپ کا جارحانہ مزاج دیکھ کر اچھا لگا۔‘

    جب کہ ایک اور ٹوئٹر صارف نے ہیرا پھیری فلم کا ایک مشہور میم شیئر کیا، اور لکھا ’جلی نا… تیری جلی نا‘۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی نئی فلم رام سیتو کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں جیکولین فرنینڈس، نصرت بھروچا، ناصر اور ستیہ دیو کنچرانہ شامل ہیں، ان کی یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ 2022 میں ان کی فلمیں سمراٹ پرتھوی راج، بچن پانڈے، کٹھ پتلی، اور رکشا بندھن ریلیز ہو چکی ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی باکس آفس پر دھوم مچانے کے قابل نہیں رہی۔

  • عمان اور کویت میں اکشے کی نئی فلم پر پابندی عائد

    عمان اور کویت میں اکشے کی نئی فلم پر پابندی عائد

    نئی دہلی: عمان اور کویت میں اکشے کمار کی نئی فلم پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بننے والی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کی ریلیز پر عمان اور کویت میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور اداکارہ مانوشی چھلر کی نئی آنے والی تاریخی فلم سمراٹ پرتھوی راج عمان اور کویت میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

    عمان اور کویت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی کی واضح وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، نہ ہی فلم کی ٹیم کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی تحریر کردہ اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم سے اداکارہ مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔

    اس فلم کا نام پہلے پرتھوی راج رکھا گیا تھا لیکن ٹیم نے 27 مئی کو ٹائٹل تبدیل کر کے اس کا نام سمراٹ پرتھوی راج رکھا، فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم کی درخواست کے بعد کیا گیا، درخواست میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ آج ریلیز کی جا رہی ہے، اس فلم میں اکشے کمار اور مانوشی کے علاوہ سنجے دت اور سونو سود بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔