Tag: اکشے کمار

  • ریلیز سے چند دن قبل اکشے کمار کی فلم کا نام تبدیل

    ریلیز سے چند دن قبل اکشے کمار کی فلم کا نام تبدیل

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم پرتھوی راج کا نام تبدیل کردیا گیا، فلم کے نام پر راجپوت برادری نے اعتراضات اٹھائے تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی 3 جون کو ریلیز ہونے والی فلم پرتھوی راج کا نام تبدیل کر کے سمراٹ پرتھوی راج رکھ دیا گیا۔

    یش راج فلمز کی انتظامیہ نے فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم کی مفاد عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) کے بعد کیا ہے۔

    کمپنی نے اس حوالے سے آفیشل لیٹر بھی جاری کردیا جس میں تنظیم کے صدر کو اکشے کمار کی نئی فلم کا ٹائٹل نام سمراٹ پرتھوی راج رکھے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شری راجپوت کرنی سینا نے اپنے وکیل کے ذریعے پی آئی ایل دائر کی جس میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا۔

    اس کے بعد فلمساز کمپنی اور وکیل کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں، 27 مئی کو راجپوت برادری کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے یش راج فلمز نے نام سمراٹ پرتھوی راج کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

    یش راج فلمز نے شری راجپوت کرنی سینا کے صدر کے نام اپنے خط میں کمپنی کی روایت، تخلیقی فلم سازی اور بھارتی سینما سے متعلق خدمات کا تذکرہ کیا، اس خط میں کہا گیا کہ ہم فلم کے ٹائٹل نام کے سلسلے میں آپ کی شکایت سے آگاہ ہوئے، اس حوالے سے آپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں پرتھوی راج چوہان سے متعلق کسی فرد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    خط میں کہا گیا کہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی فلم دراصل ان کی بہادری، کامیابیوں اور قومی تاریخ اجاگر کرنے کے جذبے کے تحت بنائی گئی ہے۔ فلم ساز کمپنی نے خط میں باہمی سمجھوتے کی تعریف کی اور اپنی طرف سے فلم کا نام بدلنے کی یقین دہانی کروائی۔

    واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار کی یہ فلم 3 جون کو ریلیز ہورہی ہے جو کہ ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں مانشی چلر، سنجے دت اور سونو سود بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔

  • اکشے کمار کی فلم کو ریلیز سے پہلے ہی نقصان

    اکشے کمار کی فلم کو ریلیز سے پہلے ہی نقصان

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی جس سے فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن کو شدید دھچکا لگا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نئی فلم بچن پانڈے کی ریلیز سے قبل اکشے کمار کو بڑا دھچکا لگ گیا، فلم پائریسی کا شکار ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایت کار فرہاد سمجی کی فلم بچن پانڈے سینما گھروں میں ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی پروڈکشن سمیت کاسٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

    فلم میں اکشے کمار، کریتی سینن اور ارشد وارثی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم بچن پانڈے آج یعنی 18 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جو کہ ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہو چکی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی دو اور بھارتی فلمیں ریلیز سے قبل انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں۔

  • باکسر عامر خان نے ’کھلاڑی کمار‘ کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    باکسر عامر خان نے ’کھلاڑی کمار‘ کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسے 10 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور بابر اعظم تھے جنہیں نے بھارتی بولر اور بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

    پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کئی پاکستانی اور بالی ووڈ فنکار بھی میدان میں موجود تھے اور اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے اداکارہ سعدیہ خان ودیگر موجود تھے جبکہ بھارت کی جانب سے اکشے کمار، ویویک اوبرائے، پریتی زنٹا اور انوشکا شرما اسٹینڈ موجود میں تھیں۔

    بھارت جب پاکستان سے شکست سے دوچار ہورہا تھا تو کھلاڑی کمار کے چہرے کے تاثرات بھی بدل گئے جو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان لے آئے۔

    وہیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اکشے کمار سے پوچھ رہے ہیں کہ ’امید کرتا ہوں‌ آپ نے میچ سے لطف اٹھایا ہوگا۔‘ اس پر اکشے نے جواب دیا کہ جی بالکل لطف اندوز ہورہا ہوں۔‘

  • رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم 2.0 ریلیز ہوگئی، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ٹکراؤ نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی ہدایت کار شنکر کی میگا بجٹ فلم  2.0  آج ریلیز ہوگئی.

    بیش تر فلمی پنڈتوں کی جانب سے رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس سائنس فکشن فلم کو سراہا جارہا ہے، مداحوں‌ کا ردعمل بھی مثبت ہے۔  فلم ہندی، تامل، تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے. پہلے تین دن کے تمام شوز ہاؤس فل ہیں.

    فلم کے دھماکا خیز آغاز کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ابتدائی دنوں میں فلم کھڑکی توڑ بزنس کرے گی. چند تجزیہ کاروں‌ کے مطابق فلم کا بزنس ’’باہوبلی ٹو‘‘ کے قریب پہنچ سکتا ہے.

    یاد رہے کہ باہوبلی ٹو ہندوستان تاریخی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ یہ اکلوتی فلم ہے، جو پانچ سو کروڑ اور ایک ہزار کروڑ کلب کا حصہ ہے۔

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    واضح رہے کہ فلم میں ہندوستان کے میگا اسٹار رجنی کانت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جن کے مداحوں‌ کی تعداد کروڑوں‌ میں ہے.

    فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کے باعث خیال کیا جارہا ہے کہ فلم ممبئی بیلٹ میں بھی خوب بزنس کرے گی.

  • بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں تین سال قبل ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم 2015 میں سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ کے صفحات پھٹے ہوئے ملنے کے بعد ہونے والے فسادات کی تحقیقات کررہی ہے، فسادات کے دوران بہبل کالان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام گرمیت رام سنگھ پر لگایا گیا تھا۔

    فسادات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  ڈیڑہ سچا سودا کے چیف کی فلم ایم ایس جی کی ریلیز کے سلسلے میں گرمیت رام نے اکشے کمار کے ممبئی فلیٹ میں ملاقات کی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات گرمیت رام سنگھ کو اس کیس میں معافی دئیے جانے سے پہلے ہوئی تھی۔

    اکشے کمار کا کہنا ہے کہ کئی سال سے وہ پنجابی کلچر اور سکھ ازم کی بھرپور تاریخ کے فروغ کے لیے سنگھ از کنگ، کیسری جیسی فلمز بنارہے ہیں، مجھے پنجابی ہونے پر فخر ہے اور میں سکھ مذہب کا بے حد احترام کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں قید گرمیت رام سے کبھی نہیں ملے ہیں،  ایسا کوئی کام نہیں کرسکتا جس سے پنجابی بہنوں اور بھائیوں کے جذبات مجروح ہوں۔

    پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے اکشے کمار کو 21 نومبر کو طلب کیا ہے اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ اور ان کے بیٹے سکھبیر سنگھ بادل کو 19 نومبر کو طلب کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ایکشن سے بھرپور اس روبوٹک فلم میں اکشے کمار سپر ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جن کو پراسرار مخلوق سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 29 نومبر کو 13 زبانوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ممبئی: بھارت  کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے شان دار ردعمل ملا ہے.

    تفصیلات کے مطابق 543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا تین زبانوں میں‌ ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جسے بھرپور سراہا گیا.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ بھارت کی مہنگی ترین فلم عامر یا سلمان خان کی نہیں، بلکہ ساؤتھ کے سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ہے.

    جی ہاں، فلم 2.0 میں 68 سالہ رجنی کانت کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں. یہ فلم 29 نومبر2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی.

    فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئیل ہے. فلم کے ہدایت ایس شنکر ہیں، جنھوں نے پہلی فلم کی ہدایت کاری کا فریضہ بھی انجام دیا تھا.

    مزیر پڑھیں: کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو

    اس فلم میں بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی تکمیل میں‌ تین برس صرف ہوئے.

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے اور وہ اپنی اثرپذیری اور مداحوں کی دیوانگی کے لحاظ سے خانز سے آگے دکھائی دیتے ہیں.

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 13 زبانوں میں ریلیز ہوگی.

  • مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کو پہلا چیک کتنے روپے کا ملا تھا؟

    مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کو پہلا چیک کتنے روپے کا ملا تھا؟

    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار جو مزاحیہ اداکاری میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے اور اپنی فٹنس، جوڈے کراٹے اور ماردھاڑ سے بھرپور ایکشنز کی بدولت بالی ووڈ میں منفرد مقام رکھتے ہیں جس کے باعث اب وہ بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے کئی پوشیدہ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی دلچسپ واقعات بھی سنائے جس سے ان کی شخصیت کی بذلہ سنجی، حس مزاح اور مضبوط اعصاب کے حامل کردار سے مداحوں کا سامنا ہوتا ہے۔

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلم سے قبل کئی ماڈلنگ شوٹس بھی کیئے اور مجھے اب بھی یاد ہے کہ اپنے پہلے کیریئر کا چیک 5 ہزار روپے کا ملا تھا جس سے حاصل ہونے والی خوشی کو آج بھی محسوس کرتا ہوں تو خود کو تروتازہ پاتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی کی منزل زینہ بہ زینہ طے کی جاتی ہے اور جب تک پہلے زینے پر پاؤں نہ رکھا جائے بقیہ مراحل طے نہیں ہوسکتے اس لیے اپنی پہلی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں وہ آپ کے جذبوں کو جواں اور عزم کو بلند رکھے گی۔

    اس وقت کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کا کہنا تھا کہ مجھے دوسرا اور تیسرا چیک بالترتیب 50 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ کا ملا تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا یہ وہ کامیابیاں ہیں جس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

  • ٹوائلٹ کے استعمال کے لیے بھارتیوں کا مائنڈ سیٹ بدلنا ہے: اکشے کمار

    ٹوائلٹ کے استعمال کے لیے بھارتیوں کا مائنڈ سیٹ بدلنا ہے: اکشے کمار

    نئی دہلی: معروف اداکار اکشے کمار کی بھارت کے اہم ترین مسئلے بیت الخلا کی عدم موجودگی پر فلم ’ٹوائلٹ ۔ ایک پریم کتھا‘ اگلے ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اس فلم کا مقصد لوگوں کا بیت الخلا کے حوالے سے مائنڈ سیٹ بدلنا ہے۔

    بھارت میں اس وقت 63 کروڑ سے زائد افراد بیت الخلا کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

    بھارت جسے خواتین سے زیادتی کے حوالے سے سرفہرست ملک سمجھا جاتا ہے، وہاں زیادتی کے 50 فیصد سے زائد واقعات اس وقت پیش آتے ہیں جب خواتین رفع حاجت کے لیے گھروں سے باہر نکلتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بیت الخلا کی عدم موجودگی سماجی مسئلہ

    حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں فلم کے مرکزی کرداروں اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے اس سماجی مسئلے کے بارے میں بات کی۔

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس فلم کو پیش کرنے کا مقصد بیت الخلا کے حوالے اس نظریے کے خلاف لڑنا ہے جو پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے ذہنوں میں پایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا، ’ایک مائنڈ سیٹ ہے کہ جہاں کھانا پکایا جاتا ہے، کھایا جاتا ہے، وہاں رفع حاجت نہیں کی جاسکتی، اور اس کے لیے گھروں سے باہر جا کر اس بنیادی ضرورت کو پورا کیا جاتا ہے۔ ہم اس نظریے کے خلاف لڑ رہے ہیں‘۔

    فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بھومی پڈنیکر کا کہنا تھا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین صرف سورج نکلنے سے قبل اور بعد میں رفع حاجت کے لیے جا سکتی ہیں۔ ’بقیہ پورا دن وہ کھیتوں میں بھی کام کرتی ہیں، گھر بھی دیکھتی ہیں، بچے بھی سنبھالتی ہیں، گھر والوں کا خیال بھی رکھتی ہیں۔ اس کے بعد جب وہ رفع حاجت کے لیے جاتی ہیں تب بھی ذہنی طور پر پرسکون نہیں ہوتیں کیوں کہ کبھی بھی کوئی بھی انہیں ہراساں کرسکتا ہے، ان کی تصویر کھینچ سکتا ہے یا ویڈیو بنا سکتا ہے‘۔

    فلم ’ٹوائلٹ ۔ ایک پریم کتھا‘ دراصل ایک جوڑے کی کہانی ہے جس میں ہیروئن دوسرے گاؤں سے بیاہ کر جس گاؤں میں آتی ہے وہاں گھروں میں بیت الخلا موجود نہیں۔ اس بنیادی سہولت کی عدم دستیابی پر وہ (بھومی پڈنیکر) احتجاجاً گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور یہیں سے تبدیلی کا آغاز ہوتا ہے۔

    اس کے بعد کی فلم اکشے کمار کی جدوجہد پر مبنی ہے کہ کس طرح وہ گھر میں بیت الخلا بنوانے کے لیے لڑتا ہے اور بے شمار مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔

    فلم کو اگلے ماہ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار

    لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے وہ ایک انسان دوست معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں، لڑکیوں کو چاہیے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں۔

    یہ بات اکشے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، غم اور غصے کے ملے جلے لہجے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں اوراگر نہ بھی ہوتا تو ایسے قبیح فعل کی کبھی حمایت نہیں کرتا۔

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کا بھی جواز دے رہے ہیں اور عجیب عجیب تاویلات پیش کرتے ہیں جیسے لڑکی نے چھوٹے کپڑے کیوں پہن رکھے تھے یا وہ اتنی رات کو بغیر گھر والوں کے کیوں باہر نکلی۔


    خواتین اپنے ساتھ زیادتی کی خود ذمہ دار ہیں: بھارتی سیاستدان*


    اکشے کمار نے کہا کہ ایسی تاویلات سن کر خون کھولتا ہے کیوں کہ چھوٹے ، لڑکیوں کے کپڑے نہیں کچھ لوگوں کی ذہنیت ہے، ایسے لوگوں کو اپنی ذہنیت اور فعل پر شرم آنی چاہیے۔

    مارشل آرٹ کے ماہر اداکار اکشے کمار نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں آپ نے گھبرانا نہیں بس اپنے دفاع میں کچھ مارشل آرٹ کے طریقے سیکھ لیں جس سے نہ صرف اوباش لڑکوں کو سبق سیکھایاجاسکتاہے بلکہ خود کو ایسے واقعات سے محفوظ بھی بنا سکتی ہیں۔

    اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پیغام سال نو کے موقع پر بنگلور میں اوباش لڑکوں کی جانب سے عام سڑکوں اور گلیوں میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کے منظر عام پر آنے دیا۔

    سال نو کا جشن کا یوں تو ہر سال ہی منایا جاتا ہے، رنگ، موسیقی، اور آتش بازی سے سجی اس رات میں خواتین کو ہراسان کرنے کے واقعات عام ہوتے چلے جا رہے ہیں، بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے ایسے واقعات نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

    جہاں ایک مقامی سیاسی رہنما بنگلور کے واقعات کو خواتین کی جانب سے نا مناسب لباس زیب تن کرنے کو قرار دیا اور اس سے ملتی جلتی تاویلات کا سلسلہ چل نکلا ہے جس پر شوبز ، ادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ متاثرہ خواتین کے حق میں سامنے آگئے ہیں اور ذمہ دار اوباش لڑکوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • محبت کے بدلے نفرت، بھارتی فنکاروں کا اصل چہرہ منظر عام پر

    محبت کے بدلے نفرت، بھارتی فنکاروں کا اصل چہرہ منظر عام پر

    ممبئی: بھارت حکومت کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے، کنٹرول لائن پر ناکام حملے پر بالی ووڈ اداکارشاہ رُخ خان، اکشے کمار اور لتا منگیشکر نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    محبت اور مہمان نوازی کایہ صلہ دیا کہ بھارتی فنکار و اداکار بھی زہر اگلنے لگے اور بھارتی فوج کے ناکام شو کو سراہنے لگے، بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں ناکام حملے پر بھارتی فوج کا شکریہ اداکردیا، ٹوئٹ دیکھ کر شاہ خان کے مداحوں نے کہا کہ ناجانے کنگ خان کو کیا ہوگیا۔

    شاہ رخ خان کی دیکھا دیکھی اکشے کمار نے بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر اپنی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکار ورن دھاون، رتیش دیش مکھ، سنی دیول، لتا منگیشکر اور ارجن رامپال نے بھی اپنے ٹوئٹس میں بھارتی فوج کو سراہا ہے۔

    بھارتی فوج کی امن دشمنی پر شرمندہ ہونے کے بجائے بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے الٹا پاکستانی اداکاروں اور پروڈکشن اسٹاف پر پابندی لگادی ہے۔