Tag: اکشے کمار

  • اکشے کمار کی شاہانہ زندگی، مداح حیران

    اکشے کمار کی شاہانہ زندگی، مداح حیران

    ممبئی: بھارتی بالی ووڈ ادکار اکشے کمار کے گھر کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اُن کے مداح شاہانہ طرز زندگی پر حیران رہ گئے۔

    1

    معمولی نوکری سے شوبز کا سفر شروع کرنے والے اداکار اکشے کمار نے انتھک محنت کے بعد اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں ایسی جگہ بنائی کہ اب اُن کا شمار فلم نگری کے مہنگے ترین ٹاپ ٹین اداکاروں میں ہونے گا۔

    7

    بھارتی اداکار نے اپنا شوبز کا سفر 1991 سے شروع کیا اور اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ فلمی دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ معمولی سی نوکری کرنے والا لڑکا مستقبل میں بھارت کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہونے لگے گا۔

    6

    رواں سال اکشے کمار کی تین فلموں نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کمائی کی۔ اداکار کی شاہانہ طرز زندگی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اُن کے مداح سمیت دیگر افراد بھی اس پر حیران ہیں۔

    5

    یاد رہے اکشے کمار نے ساتھی اداکار ٹائنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی جس کے بعد دونوں اداکار خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

    9

    بعد ازاں اُن کی زوجہ نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اپنے آپ کو صرف لکھنے لکھانے تک محدود کرلیا ہے۔

    2

    بھارتی میگزین میں اکشے کمار کے گھر کی تصاویر شائع کی گئی جس میں آسائشوں اور شاہانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ اداکار کے گھر کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اکشے کمار کے گھر آمد

    ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اکشے کمار کے گھر آمد

    ممبئی: بالی ووڈ کھلاڑی سپراسٹاراکشے کمار کےگھر پر دی جانے والی پارٹی میں نامور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی شرکت نے مہمانو ں کو حیران کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاداکار اکشے کمار کے لیے سال 2016کامیاب ترین سال ثابت ہوا جس میں اداکار کی تین فلموں ایئرلفٹ،ہاؤس فل تھری اور رستم نے 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیا.

    1

    بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی اسی خوشی کا جشن منانے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رکھی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کی لیکن پارٹی کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب ہالی ووڈ سپراسٹار ول اسمتھ پارٹی میں پہنچے ان کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر سب حیران رھ گئے.

    2

    اکشے کمار نے ول اسمتھ سے ناصرف مہمانوں کا تعارف کروایا بلکہ اپنے خاص مہمان کے لیے پارٹی میں پنجابی کھانوں کا اہتمام کیا جسے اداکار نے بہت پسند کیا.
    4

    ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ سوناکشی سنہا،ٹونکل کھنہ،جیکولین فرنینڈز،ورون دھون،عالیہ بھٹ اور ایشاگپتا سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے تصاویرلیں.

    3

    واضح رہے کہ سال 2016 اکشے کمار کے لیے کامیاب ترین سال رہا جس میں اداکار کی تین سپر ہٹ فلموں کی ہیٹ ٹرک نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا.

  • مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

    مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس فلموں میں مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

    بالی ووڈ کی دلکش و معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک کے ادا کئے گئے اپنے کرداروں سے ہٹ کر کچھ مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

    ed594ba94d445c31679d51392c2f0bf7

    بالی ووڈ اداکارہ جیکولین نے کہا "امید ہے کہ جلد ہی ایسا ہوگا، ایک فلم ہے لیکن اس بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی پر ہاں میں اپنی اگلی فلم میں کچھ مختلف اور کچھ دلیری بھرے کام کرتی نظر آؤں گی۔

    جیکولین فرنینڈس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2009 میں آئی فلم علاالدین سے کیا تھا لیکن انہیں اصل شہرت 2014 میں سلمان خان کے ساتھ فلم کک سے ملی ہے۔

    jacky-embed-1

    واضح رہے کہ جیکولین کی حالیہ فلم ڈھشوم ریلیز ہوئی ہے، جیکولین اب آنے والی فلم ‘اے فلائنگ جٹ’ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں جیکولین کے ساتھ ٹائیگر شراف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    Jacqueline-Fernandez-at-umang-2015-(1)2938

  • ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم رستم کا ٹریلر جاری

    ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم رستم کا ٹریلر جاری

    ممبئی : بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے مداحوں کا انتظار ختم فلم رستم کا ٹریلر جاری کردیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق بالی تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ دی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی.

    اس فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک حادثے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک ایماندار نیول آفیسراپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیتا ہے.

    فلم رستم کی شوٹنگ بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 12اگست کومداحوں کےلیے ریلیز کی جائے گی.

  • بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنااچھا نہیں لگتا،اکشے کمار

    بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنااچھا نہیں لگتا،اکشے کمار

    ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی نامور اداکار اکشے کمار کا کہنا ہےکہ بُرا لگتا ہے بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنا،اُن کو تبدیلی کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو ان کی آنے والی فلم ”ہاوس فل تھری” کی پروموشن ایونٹ پرسوال پوچھا گیا کہ اُن کوکس طرح کی فلموں میں کام کرنا مشکل لگتا ہے اور کس طرح کی فلموں میں کام کرکے اداکار لطف اندوز ہوتے ہیں.

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا ظاہر ہے کامیڈی فلم میں کام کرنا مشکل ہے،لیکن اُن کو ہر طرح کی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے.

    بالی ووڈ کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ایک ہی طرح کی فلموں میں باربار کام کرنے سے وہ بور ہوجاتے ہیں، جیسے انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ کافی ایکشن فلموں میں کام کیا تھا.

    بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اندسٹری میں کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں،اداکار نے نوے کی دہائی میں فلم ”مہرا” اور میں ”کھلاڑی تو اناڑی” جیسی فلمیں کی اور اس کے بعد ”ہیرا پھیری” جیسی کامیڈی فلم بھی کی.

    اکشے کمار نےحال ہی میں مختلف فلموں میں کام کیا ہے جس میں ایکشن سمیت کامیڈی فلمیں بھی شامل تھیں،اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ”رستم” میں ایک نیول آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں جو مداحوں کے لیے اگست میں ریلیز کی جائے گی

  • ہیرا پھیری 3 میں پرانے اداکار جوہر دکھانے کے لیے منتخب

    ہیرا پھیری 3 میں پرانے اداکار جوہر دکھانے کے لیے منتخب

    ہیرہ پھیری 3 کو بچانے کے لیے پرانے اداکاروں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جی ہاں آپ نے صیح سُنا، معروف ادکار اکشے کمار، سنیل سیٹھی اور پریش روال ہیراپھیری فلم میں اپنے اصلی کرداروں میں نظر آئینگے۔

    اس کے علاوہ مشہور اداکار راجو، ببوراو گنپت اپتی بھی فلم ہیرا پھیری تھری میں ایک ساتھ اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ہیرا پھیری فلم کے تیسرے پارٹ میں  پہلی سیریز جو 2000 اور دوسری قسط 2006 میں کام کرنے والے اداکاروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم فلم میں کام کرنے والی اداکارہ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم میں تبو، بپاشا باسو یا رمی سین میں سے کسی ایک اداکارہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

    یہ فیصلہ فلم ڈائریکٹر نیراج وہرہ کی جانب سے اُس وقت کیا گیا ہے  کہ جب اداکار جوہن ابراہم نے نجی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے منع کردیا تھا۔

    جان ابراہم گزشتہ تین ماہ سے دبئی میں روہیت دھون کی فلم ڈش روم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ابھیشیک بچن کو بھی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

    جان ابراہم نے فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ وقت کی کمی کے باعث میں فی الحال کسی اور فلم میں کام نہیں کرسکتا ‘‘۔

    واضح رہے ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ گزشتہ سال جون میں شروع کی گئی تھی مگر کچھ وجوہات کی بناء پر فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اب فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    ممبئی: جیکولین فرنینڈس نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ میں کامیڈی کردار ادا کرنے کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یہ ٹریننگ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کررہے ہیں۔

    فرنینڈس نے مزید کہا کہ میرے پاس بہترین ٹرینر اکشے کمار کی صورت میں موجود ہے، میں اگر اس فلم میں کامیڈی کردار کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کا پورا سہرا اکشے کے سرہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات اداکار بنا تاثر کے کچھ ایسا بول دیتا ہے جو بہت مزاحیہ ہوتے ہیں، اگر آپ مزاحیہ کردار ادا کرنے وقت اپنے ساتھی اداکار کو صیح وقت پر جواب نہیں دیتے تو آپ کا کردار بے کار ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کئی سنجدہ فلموں میں کام کیا ہے، اکشے کے ہر کردار سے انہوں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم باکس آفس کے پہلے دو پارٹ ریلیز کیے جاچکےہیں، جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں، ہاؤس فل ٹو میں سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھارتی اداکار جان ابراہم کے ساتھ کردارادا کرچکی ہیں۔

  • بالی ووڈ کے 10 ایسے ستارے جو جیل کی ہوا کھا چکے ہیں

    بالی ووڈ کے 10 ایسے ستارے جو جیل کی ہوا کھا چکے ہیں

    شہرت اور پُرتعیش زندگی کو ہضم ہر کسی کے بس کی بات نہیں، یہی وجہ ہے جب کوئی مشہور اور انتہائی دولت مند ہوتا ہے تو اصل رنگ دکھانے لگتا ہے۔ کچھ ایسے ہی بالی ووڈ کے 10متنازعہ سٹار ز کے بارے میں آپ کے بتاتے ہیں جنہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔

    اکشے کمار

    Bollywood

    بالی ووڈ سپر سٹار اکشتے کمار کو مارچ 2009 میں ایک تقریب کے دوران بیہودہ حرکات کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔مارچ 2009 میں لکمی فیشن ویک کے دوران سر عام اکشے کمار کی بیوی ٹونکل اپنے شوہر کی پینٹ کے بٹن کھو ل رہی تھی جس فوٹو گرافرز اور مووی میکرز نے کیپچر کر لیا تھا ۔ اس بیہودگی پر اکشے کو گرفتاری دینا پڑی تھی ۔
    سونالی بندرے

    Bollywood

    سونالی بندرے کو ایک میگزین کے لئے نامناسب پوز دے کر ہندوﺅں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر جیل جانا پڑا تھا ۔

    فردین خان
    Bollywood

    اوم جے جگدیش اور جنگل سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں بطور ہیرو اداکاری کرنے والے فرید خان کو کوکین رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔ فردین خان کو کوکین برآمد ہونے پر کچھ عرصہ علاج بھی کروانا پڑا ۔

    جان ابراہیم
    Bollywood

    ہیوی بائیک کے شوقین جان ابراہیم کو 2010میں بری ڈرائیونگ اور دو لوگوں کو زخمی کرنے کے جرم میں سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ جان کو پندرہ روز جیل میں بیتانے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی تھی ۔

    شانی اہوجا

    Bollywood
    فلم ’گینگسٹر‘ کے اداکار کو اپنی ملازمہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں 7سات قید کی سزا ہوئی ہے ۔ اس گھناﺅنے جرم نے اس ادکار کا سارا کیریئر بھی تباہ کر دیا۔

    سلمان خان

    Bollywood
    بھارتی ریاست راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دونوں کے دوران دبنگ خان نے ہرنوں کا شکار کیا جس کے نتیجے میں انہیں جیل کی یاترا کرنا پڑی ۔

    سنجے دت

    Bollywood
    1993 میں ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں سنجے دت کو سزا ہوئی ۔ بالی ووڈ کے کھل نائیک پر ممبئی بم دھماکوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ خرید نے کا الزام تھا۔

    سیف علی خان

    Bollywood
    بالی ووڈ کے نواب کو ایک پوش ریسٹونٹ میں کھانے کے دوران ایک شخص کو مکا مارنے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔ سیف اس وقت کرینہ کپور اور اس کی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ ڈنر کر رہا تھا جب یہ ناگوشگوار واقعہ رونما ہوا۔

    مدوبالا

    Bollywood
    انڈین فلم انڈسٹری کی سب سے خوبرو اداکارہ مدو بالا کو 1957 میں ایک فلم میں اداکاری کا معاہدہ کرنے کے بعد اس میں کام سے انکار پر سزا کا سامنا ہوا ۔ دلیپ کمار بھی اس وقت مدو بالا کے خلاف ہو گئے تھے اور ان میں ان بن چل رہی تھی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ دلیپ کمار نے بھی عدالت میں فلم ڈائریکٹر کے حق میں بیان دیا ۔

    مونیکا بیدی

    Bollywood
    90کی دہائی کی اداکارہ مونیکا بیدی کو 2006 میں فرضی نام سے پاسپورٹ بنانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔ نومبر 2010 میں بھارتی عدالت عظمیٰ نے فیصلہ برقرار رکھا تاہم سزا میں کمی کر دی کیونکہ اداکارہ پہلے ہی جیل کاٹ رہی تھی ۔

  • بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا پاکستانی مداحوں کو سلام

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا پاکستانی مداحوں کو سلام

    کراچی: بولی ووڈ سٹار اکشے کمارکی آج2ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھ از بلنگ‘اپنے پرستاروں کی امیدوںپرپورا اترنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شائقین کی طرف سے اکشے کمار اور لارا دتا کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔سنگھ از بلنگ میں اکشے کمارنے رفتار سنگھ کا کردار ادا کیا ہے جو ہر وقت اپنی ماں کی محبت کے گن گاتا رہتا ہے ۔اکشے کی والدہ کا کردار اگنی ہوتری نے جبکہ والد کا کردار یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ادا کیا ہے۔

    سنگھ از بلنگ میں رفتار سنگھ کے والد چاہتے ہیں کہ وہ گھر سے دور جائے اور اپنی زندگی بنانے کی کوشش کرے ۔اکشے کمار بہتر مستقبل کی تلاش میں دوست کے ساتھ گوا آجاتا ہے جہاں اس کی ملاقات رومانیہ پلٹ حسینہ سارہ(ایمی جیکسن) سے ہو جاتی ہے۔بعد ازاں رفتار سنگھ سارہ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے تاہم دونوں ایک دوسرے کی بات سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں چونکہ وہ دونوں ایک دوسرے کی بات کو سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو تے ہیں۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم سنگھ از بلنگ کو فروغ دینے کے لئے ٹوئٹ کیا۔

    اداکار اکشے کمار نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ سرحد پار بھی اپنے مداحوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

     

    فلم کو فروغ دینے کے لئے اداکار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنے پاکستانی مداحوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

    اداکار اکشے کمار کو ٹوئٹر پاکستانی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

  • اداکار اکشے کمار آج اپنی 48 واں جنم دن منارہے ہیں

    اداکار اکشے کمار آج اپنی 48 واں جنم دن منارہے ہیں

     بالی ووڈ کو لا تعداد کامیاب فلمیں دینے والے کھلاڑی اور ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی زندگی کی48 بہاریں دیکھ لیں۔

    اکشے کمار9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، اکشے نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز1991ء میں فلم سوگندھ سے کیا جس کے بعد وہ اب تک کئی فلموں کو اپنی شاندار اور لاجواب اداکار کی بدولت کامیابیوں سے ہمکنار کر چکے ہیں۔

    انھوں نے اپنے کیرئیر میں، میں کھلاڑی تو اناڑی،مہرا، جے کشن ، سب سے بڑاکھلاڑی ،کھلاڑیوں کا کھلاڑی، چاندنی چوک ٹو چائنہ، کمبخت عشق، بلیو ،ہائوس فل، ،تیس مارخان ،پٹیالہ ہائوس، تھینک یو،دیسی بوائزرائوڈی راٹھور، سمیت درجنوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

     بھارتی سینما کیلئے اکشے کمار کی خدمات پر انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

     رواں سال اکشے کی فلمیں بے بی، برادر اور گبر ریلیز ہوئی جب کہ ان کی آنے والی فلموں میں سنگھ از بلنگ اور ہیرا پھیری تھری شامل ہیں۔

    ایکشن ہیرو اکشے کمار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے ٹوئٹس بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر منطر عام پر آئے ۔