Tag: اکیاون ہزارحجاج کرام

  • دوران حج پاکستانی عازمین کو کن علاقوں میں رہائش دی جائیگی؟

    دوران حج پاکستانی عازمین کو کن علاقوں میں رہائش دی جائیگی؟

    پاکستانی عازمین حج کو مکہ اور مدینہ کے کن علاقوں میں رہائش فراہم کی جائیگی، اس حوالے سے ڈی جی حج نے آگاہ کردیا۔

    وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر کی زیرصدارت حج آپریشن پر زوم اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر مکہ سے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور چاروں ڈائریکٹر صاحبان نے حج انتظامات پر بریفنگ دی۔

    ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ سرکاری حجاج کو مکہ میں عزیزیہ، بطحا قریش اور حئی نسیم میں رہائش دی جائیگی۔ مدینہ منورہ میں تمام پاکستانی عازمین حج کو مرکزیہ میں رہائش دی جائے گی۔

    سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے کہا کہ عازمین کے لیے ہرممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حج آپریشن کے دوران حجاج کے فیڈ بیک کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ حج آپریشن سے متعلق حجاج کے سروے کے بعد ڈیٹا مرتب کیا جائے، حج آپریشن کے دوران کسی اہلکارکی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائےگی۔

    ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا کہنا تھا کہ تین طوافہ کمپنیوں کو ایام حج میں منیٰ عرفات کی سہولت کیلئے ہائر کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    کراچی : پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائن نے اپنا بعداز حج آپریشن مکمل کرلیا ہے ، قومی ائیرلائن نے ایک سو تئیس خصوصی اورایک سو پچیس شیڈول پروازوں کے ذریعے اکیاون ہزارسے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا ہے جس کے دوران پرواز وں کی بروقت روانگی کا تناسب اٹھانوے فیصد رہا۔

    اس سے پہلے حج آپریشن کے دوران چار اگست سے پانچ ستمبر کے دوران ایک سو پندرہ خصوصی اور ایک سو پچاس شیڈول پروازوں کے ذریعے حجاز مقد س پہنچایا گیا تھا جس کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد رہا بعد از حج پروازیں پاکستان کے دس شہروں کیلئے چلائی گئی جن میں اسلام آباد کراچی لاہور پشاور کوئٹہ سکھر فیصل آباد سیالکوٹ ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔


    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام… by arynews

    چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے پی آئی اے ٹیم کو حج آپریشن مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حج اور عمرے کے زائرین پی آئی اے کی خصوصی اہمیت دکھتے ہیں پی آئی اے نے حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا ہے۔

    دوسری جانب نجی ائیر لائن شاہین ائیر نے ایک سو سترہ پروازوں کے ذریعے 33ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچایا ہے، جدہ سے 73پروازیں آپریٹ کی گئیں اور مدینہ سے 44پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    شاہین ائیر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل رفیق نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نجی ائیر لائن نے حجاج کرام کو قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کے دوران مکمل سہولتیں فراہم کی ہیں قومی ائیرلائن کے بعد نجی ائیر لائن شاہین ائیر حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔

    حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے ائیر لائن نے خدمت کو اپنی اولین ترجیح دی گئی ہے۔