Tag: اکیسویں ترمیم

  • سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی،  فاروق ستار

    سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ سانحہ بارہ مئی ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈہ، ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے اور قومی پرواز کو روکنے کی سازش تھا۔

     نائن زیرو پر سانحہ بارہ مئی کے شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا ، دعائیہ اجتماع میں سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

     میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ سانحہ بارہ قومی سانحہ اور ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا، بارہ مئی میں سب سے ذیادہ متاثرہ جماعت ایم کیو ایم ہے، ان کاکہنا تھا کہ سانحہ کے روز ایم کیو ایم کے 14 کارکنان شہید ہوئے لیکن بارہ مئی پر واویلا کرنے والی دوسری جماعتیں اپنے شہداء کے نام آج تک جاری نہیں کرسکی ہیں۔

     ذوالفقار مرزا کے بیان پر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بارہ مئی کا ذمہ دار ٹھہرانے والا ذوالفقار مرزا کابیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، آخر کار کیوں بارہ مئی جڈیشل انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی ، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بدین کے فارم ہاؤس میں ریاست کے اندر ریاست جو قائم ہے اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ۔

  • کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

    کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ  عمران خان اور ریحام خان کا بھرپور استقبال کیا ، کھانا بھی کھلاتے تحائف بھی دیتے لیکن پتانہیں کیابات ہوئی کہ عمران خان وہاں سےچلےگئے۔

    پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہےعمران خان نے یادگار شہدا سے مہم شروع کی،عمران خان اور بھابھی کے لیے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، نائن زیروآمد پر بھابھی ریحام خان کو تحفےتحائف بھی دیتے،پتا نہیں کیا بات ہوئی کہ عمران خان وہاں سےچلےگئے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےتھوڑی سی غیرذمےداری کامظاہرہ کیاہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کوسیاسی پختگی، بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرپرنظررکھنےکی ضرورت ہےجوکشیدگی چاہتے ہیں یہ تاثردرست نہیں کہ عمران خان کی واپسی کسی واقعےکےباعث ہوئی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن کےپاس ڈنڈا تو کیا انڈا یا ٹماٹر بھی نہیں تھا۔

  • کسی جرائم پیشہ کو90پر پناہ نہیں دی، فاروق ستار

    کسی جرائم پیشہ کو90پر پناہ نہیں دی، فاروق ستار

    اسلام آباد: کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرادی، فاروق ستار کہتے ہیں سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔کسی جرائم پیشہ کو نائن زیرو پر پناہ نہیں دی۔

    ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکراچی کی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، شہر کے امن کیلئے مشترکہ کوشش سیاسی جماعتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

     ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر کسی جرائم پیشہ کو پناہ نہیں دی، لائسنس یافتہ اسلحےکی تشہیر سے ساکھ کونقصان پہنچا۔

    خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ وزیر اعظم سے پوچھا کہ پھانسی سے چندگھنٹے قبل کسی کابیان لیا جاسکتا ہے؟؟ ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ جرائم کےخاتمےکیلئے تعاون پہلےبھی کیا تھا اب بھی کریں گے۔

    عمران خان کے آڈیو کال ٹیپ کے حوالے سے ایم کیوا یم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ منظر عام آنے کے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہونا چاہئے۔

  • اکیسویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے والے ملک کے حامی نہیں،فاروق ستار

    اکیسویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے والے ملک کے حامی نہیں،فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم نے قائداعظم کے پاکستان اور طالبان کے درمیان نظریاتی لکیر کھینچ دی ہے،جنھوں نے اکیسویں ترمیم کے خلاف ووٹ دیئے ہیں وہ قائداعظم کے پاکستان کے حامی نہیں۔

    کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ میلے میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناتھاکہ فوجی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے کامستقل حل نہیں بلکہ قائداعظم کے پاکستان کاایک حصہ ہے۔

    ان کاکہناتھا کہ دوسالوں کے لیئے اکیسویں ترمیم کے نتائج سامنے آجانے چاہیئں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ کمیونٹی پولیس کانظام قائم کیاجائے اور لوگوں کواونرشپ دی جائے ۔

    انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد طلباء وطالبات کے  والدین خوف کے باعث دیگرشہروں میں رہ رہے اور اس کشمکش میں مبتلاہیں کہ وہ اپنے بچوں کواسکول بھیجیں یانہیں۔

    ڈاکتر فاروق ستار نے کہاکہ قوم کے معماروں اور اسکولوں کوتحفظ دینے کے لئے مستقل بنیادوں پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

  • دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد، مدرسے پرنہیں ڈالی جاسکتی، سراج الحق

    دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد، مدرسے پرنہیں ڈالی جاسکتی، سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے اکیسویں ترمیم کے ذریعے لسانی بنیادوں پر ملک توڑنے والوں کے لیے راستہ کھلا چھوڑ دیا ہے، رضا ربانی کے آنسو ضرور رنگ لائیں گے۔

    لاہور میں سابق امیر قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد اور مدرسے پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

    انھوں نے کہا کہ دہشگردوں اور حکومت دونوں نے مذہب کو یرغمال بنالیا ہے، لسانی بنیادوں پر ملک توڑنے والوں کے لیے راستہ کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ مذہب کے خلاف اعلانِ جنگ کرکے حکومت امریکہ کو خوش کررہی ہے، اگر قومی وحدت قائم نہ ہوئی تو ایٹم بم بھی قوم کو تباہی سے نہیں بچا سکتا، رضا ربانی کے آنسو رنگ لائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومتی شخصیات نے یقین دلایا کہ دینی مدارس کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا، پاکستان اب مزید لاشیں اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

  • آرمی ایکٹ صرف دہشت گردوں کیخلاف ہے، سید خورشید شاہ

    آرمی ایکٹ صرف دہشت گردوں کیخلاف ہے، سید خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ مدارس اور اسلامی جماعتوں کیخلاف نہیں صرف دہشت گردوں کیخلاف قانون ہے۔

    قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ نے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت آج بھی پورے پاکستان میں محسوس کی جاتی ہے، کچھ فیصلے وقت کے ساتھ اور کچھ  ضرورت کے تحت کئے جاتے ہیں۔

    انکا کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ جہموری نظام اور آئین پیپلز پارٹٰی کا دیا ہوا ہے، ہماری کوشش رہی ہے کہ ملک میں قانون اور جمہوریت برقرار رہے، ہم نے ساری زندگی آئین اور قانون کی بالادستی کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں بڑے عرصے سے دہشتگردوں کی کاروائیاں جاری ہے، ہمارے آئین میں دہشتگردی اور قتل کی گنجائش نہیں، اسلام کے خلاف کسی بھی قانون کی منظوری کو گناہ سمجھتے ہیں۔

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی لیکن بہت تکلیف دہ حالات میں اقدامات کئے جارہے ہیں، آئین میں ترامیم کا جو بل پیش کیا گیا ہے، وہ ان دہشت گردوں کے لئے ہے، جو اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ ان لوگوں کے لئے ہیں جنہوں نے قاضی حسین جیسی شخصیات پر حملہ کئے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متفق ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، اسلام امن اور تحفظِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے لیکن ہم نے دیکھا کہ انسانوں کو اس طرح قتل کیا گیا، جس طرح جانوروں کا خون بھی نہیں بہایا جاتا۔

    خورشید شاہ  نے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ فوجی عدالتیں  آئین پر عمل کریں گی، سلمان تاثیر پر حملہ کرنے والوں کو اِسی ایکٹ کے تحت پکڑا جائے۔

    اپوزیشن نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے، اس ترمیم میں ساتھ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے دے رہے ہیں۔