Tag: اکیڈمی

  • چاہت فتح علی خان نے میوزک کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی

    چاہت فتح علی خان نے میوزک کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی

    برطانوی نژاد پاکستانی خود ساختہ گلوکارکاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں، اُنہوں نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔

    چاہت فتح علی نے برطانیہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔

    اُنہوں نے بتایا کہ اکیڈمی آنے والوں کا سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کرائیں گے اور انہیں اردو، انگریزی پنجاب سکھائی جائے گی کیونکہ اداکاری کیلیے ان تین زبانوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گلوکار کیوں مجھ سے تحفظات کا شکار ہیں، جبکہ میں تو بس محنت پر یقین رکھتا ہوں اور دس سالوں سے یہی کررہا ہوں۔

    گلوکار نے کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ مستقبل میں تمام بڑے فلم ساز مجھ سے خود رابطہ کریں گے کیونکہ میں اپنی اکیڈمی کے سنگرز، اداکاروں کی سوشل میڈیا پر خود ہی پذیرائی کراؤں گا۔

    اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی جبکہ ایک بڑی اسکرین والی فلم (دی ڈارلنگ) اسی سال کے آخر میں آئے گی جسے پاکستان کے 50 سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

    چاہت فتح علی خان نے خود کو دنیا کا بہترین گلوکار قرار دے دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل چاہت فتح علی خان نے خود کو دنیا کا بہترین گلوکار قرار دیا تھا۔

    نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے خود ساختہ گلوکار نے ساتھی سنگرز کی تنقید کو حسد قرار دیتے ہوئے خود کو بہترین گلوکار قرار دیا تھا۔

  • سعودی حکام کا ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبرسیکیورٹی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    سعودی حکام کا ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبرسیکیورٹی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    ریاض:سعودی عرب میں ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک نئی اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا محکمہ دفاع سائبر سیکیورٹی کے میدان میں سائبر خطرات کی روک تھام میں خود کفیل ہوگیا ہے، سائبر سیکیورٹی کے میدان میں سعودی عرب کا شمار عالمی سطح پر13 ویں نمبر پرہے جب کہ عالمی سطح پرسائبر سیکیورٹی کے خطرات کا درجہ 16 تک پہنچ گیا ہے۔

    سعودی عرب کے سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز ٹیکنالوجی پروگرام سے وابستہ 100 نوجوانوں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پراس پروگرام میں 32 ہزار امیدواروں نے شمولیت کی درخواست دی گئی تھی جن میں سے ایک سو کا انتخاب کیا گیا، تربیتی پروگرام 4 ماہ تک جاری رہا۔

    سائبر سیکیورٹی پروگرام کے ایڈمنسٹریشن فیڈریشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے کہا کہ ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں میں ملازمت کی پیش کشوں کے 300 فی صد امکانات ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی اوسط تنخواہ 15 ہزار سعودی ریال تک ہوگی جب کہ 2030ءتک ہرپروگرام میں ایک سو سعودی شہریوں کو تیار کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فضلاءمملکت میں مختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت حاصل کریں جس کے نتیجے میں بیرون ملک سے ماہرین منگوانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔