Tag: اگلے ماہ

  • سندھ الیکٹرک پالیسی اگلے ماہ متعارف کرانے کا اعلان، سستی بجلی کن کو ملے گی؟

    سندھ الیکٹرک پالیسی اگلے ماہ متعارف کرانے کا اعلان، سستی بجلی کن کو ملے گی؟

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ الیکٹرک پالیسی 2024 اگلے ماہ متعارف کرائی جائے گی جس سے بجلی سستی ملے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ الیکٹرک پالیسی 2024 اگلے ماہ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی سے نوری آباد اور دھابیجی زونز میں صنعتی صارفین کو بجلی پر 18 روپے فی یونٹ سبسڈی ملے گی۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک کو اپریل اور مئی 2025 کے زائد وصول کیے گئے چارجز صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کی ہے اور صارفین کو فی یونٹ 4 روپے 50 پیسے واپس کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی تھی جب کہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    کراچی کے لیے شہریوں کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی

    دوسری جانب آج نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر پھر سوالات اٹھا دیے اور کہا کہ وفاق سے سستی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک نہیں لے رہی۔

    https://urdu.arynews.tv/ke-is-not-taking-cheap-electricity-from-the-federation-nepra/

  • ایران کے وزیر تجارت اگلے ماہ  پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایران کے وزیر تجارت اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد :  پاکستان کے مشیرتجارت نے ایرانی وفد سے ملاقات میں کہا دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا جبکہ احمد امیر عبادی کا کہنا تھا ایرانی وزیر تجارت آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کادورہ کیا، احمد امیر عبادی کی زیر قیادت وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی، اس موقع پردوطرفہ تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    مشیرتجارت رزاق دائود نے ایرانی وفد کوبتایا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا، 2006 میں ہونے والے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    رزاق داﺅد نے کہاکہ حالیہ دورہ ایران اچھا رہا ،ایرانی وزیر تجارت معاشی تعاون کو فروغ دینے پر اچھی بات چیت ہوئی۔

    احمد امیر عبادی کاکہناتھا کہ خطے میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چاہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران اور سپریم لیڈر سے ملاقات بہت بڑی اہمیت کی حامل رہی۔

    انھوں نے کہا کہ جلد از جلد باہمی رضامندی سے بارٹر ٹریڈ کے لئے لائے عمل طے کرنا چاہئے، عراق کے ساتھ بارٹر پرمشترکہ مارکیٹ کا اچھا تجربہ رہا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا تھا اگلے ماہ ایران کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے۔