کراچی : اداکارہ حمیرا اصغر علی کے اہلخانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہماراحمیرا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس کے فلیٹ سے ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ملنے کا واقعہ پر پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے بلانے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے لاش وصول کرنے سے منع کردیا۔
اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں تھا ہم کچھ عرصہ پہلے اس سے اپنا تعلق قطع کر چکے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے لاش وصول نہیں کی تو تدفین کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا
پولیس حکام نے بتایا اداکارہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا دیا گیا ہے ، حتمی رپورٹ پرحقائق سامنے آئیں گے۔
حکام کے مطابق پڑوسیوں سے بھی حمیرا سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوگی۔
گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ 35 سالہ حمیرہ فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔
حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں
حکام کا کہنا تھا کہ سی بی سی میں مالک مکان نےکیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی، واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد پتا چلےگا جبکہ فلیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والی میگزین ملی ہےموبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔
،ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا تھا کہ متوفی خاتون حمیرہ اصغرعلی کی لاش کئی روزپرانی ہے ، لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں، ڈی این اےسیمپلزکی مددسےہی شناخت ممکن ہو سکےگی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کےمکینوں کےمطابق خاتون ماڈل واداکارہ تھی تاہم سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے کہ یہ لاش اسی خاتون کی ہے۔