Tag: اہلسنت والجماعت

  • کراچی: ایک اور مذہبی جماعت کا کل 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان

    کراچی: ایک اور مذہبی جماعت کا کل 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان

    اہلسنت والجماعت نے کل کراچی کے 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا، شارع فیصل، سوک سینٹر، حیدری سیمت اہم مقامات پر دھرنا ہوگا۔

    شہر قائد کے 60 مقامات پر اہلسنت والجماعت کی جانب سے منگل کو دھرنے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ لیاقت آباد، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن موبائل مارکیٹ، ناگن چورنگی، فورکے چورنگی، سہراب گوٹھ اور کریم آباد پر دھرنا ہوگا۔

    اس کے علاوہ شارع فیصل، لسبیلہ چوک، سوک سینٹر، گلشن چورنگی، موسمیات چوک، بلوچ کالونی، اختر کالونی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کورنگی نمبر5، قیوم آباد چورنگی پربھی دھرنا ہوگا۔

    اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل اسٹارگیٹ، اورنگی ٹاؤن، مومن آباد ٹاؤن، منگھو پیرٹاؤن، کلمہ چوک نیا ناظم آباد اور بورڈآفس پر بھی احتجاج ہوگا۔

    کے ڈی اے فلیٹ سرجانی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس، بنارس چوک، عبداللہ کالج، حبیب بینک چورنگی، شیر شاہ چوک، غنی چورنگی، حبیب چورنگی، میٹروول، یوسف گوٹھ مین حب چوکی روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماڑی پورروڈ، قائد آباد مرغی خانہ، داؤد چورنگی، منزل پمپ، اسپتال چورنگی، اسٹیل ٹاؤن پورٹ قاسم چورنگی پر بھی مظاہرین جمع ہونگے۔

    اس کے علاوہ سنگر چورنگی مانسہرہ کالونی، گلشن حدید، گرومندر، جیل چورنگی، اللہ والی چورنگی، چار مینار چورنگی بہادر آباد، برنس روڈ فرسکو چوک پردھرنا دیا جائے گا۔

    اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے کہا کہ آئی سی پل ماڑی پور، ڈیفنس موڑ، تین تلوار، بوٹ بیسن، میرا ناکہ پل، حسینی چورنگی، یونس چورنگی، لانڈھی فیوچر موڑ، ایٹی نائن، چاول گودام موڑ پر بھی دھرنا ہوگا۔

  • یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے، اورنگزیب فاروقی

    یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے، اورنگزیب فاروقی

    کراچی : اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اور مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا ہے کہ یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام نکالی گئی تحفظ حرمین شریفین ریلی اور جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    ریلی کے بعد جلسے میں پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کی قرارداد منظور کی گئی۔جلسے سےخطاب میں دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ حوثی باغی مدینہ اور مکہ سے چند گھنٹوں کے فاصلے پر آگئے ہیں انہیں فوری طورپر کچلا جائے۔

    اس سے پہلے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگ زیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے متحد ہوجانا چاہیئے۔

    ریلی کےشرکا نے سعودی عرب سےاظہاریکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔

  • اہلسنت والجماعت کا کارکنوں کے قتل کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

    اہلسنت والجماعت کا کارکنوں کے قتل کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

    کراچی :اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا احمد لدھیانوی نے کہا ہے آج ڈاکٹر فیاض اور دیگر کارکنوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    اہلسنت والجماعت کے رہنماء ڈاکٹر فیاض اور ان کے ڈرائیور کی نمازِ جنازہ کے بعد مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ اہلسنت والجماعت نے جنازے اٹھا کے بھی امن کی بات کی ہے، ملک سے محبت کرنے والوں کو قبول نہیں کیا جارہا ہے ۔

    مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پالیسی تبدیل نہیں کی تو ہم اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور ہوں گے، انہوں اعلان کیا کہ آج ڈاکٹر فیاض اور دیگر کارکنوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

  • اہلسنت والجماعت عشرہ فاروق و حسین منائے گی، اورنگزیب فاروقی

    اہلسنت والجماعت عشرہ فاروق و حسین منائے گی، اورنگزیب فاروقی

    کراچی: اہلسنت و الجماعت نے یکم محرم تا دس محرم تک ملک بھر میں عشرہ فاروق و حسین منانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی آمد پر اہلسنت و الجماعت کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عشرہ فاروق و حسین منانے کا مقصد فرقہ واریت کو ختم کرکے خلفائے راشدین کی اہمیت اجاگر کرنا اور محبتوں کو فروغ دینا ہے مولانا اورنگزیب فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

     انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ انھوں نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محرم سے قبل اس طرح کے واقعات فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے جسے ہر صورت ناکام بنائیں گے ۔

  • اہلسنت والجماعت کا کراچی میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    اہلسنت والجماعت کا کراچی میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: گرومندر پراہلسنت والجما عت کا دھرنا حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی نے کیا۔

    کراچی میں گذشتہ کئی روز سےاہلسنت والجماعت اپنے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورگرفتاریوں کیخلاف گرو مندر میں دھرنا دیئے ہو ئے تھی، جس کے بعد آج حکومت سے مذاکرات کے بعد اہلسنت والجماعت نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اہلسنت والجماعت کو سیکریٹری داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ ما وارائے عدالت قتل کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی ساتھ ساتھ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق بھی اہلسنت والجما عت کو آگاہ کیا جا ئے گا جس کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکن پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

  • کراچی: اہلسنت والجماعت کا گرومندرچوک پردھرنا جاری

    کراچی: اہلسنت والجماعت کا گرومندرچوک پردھرنا جاری

    کراچی: اہلسنت والجماعت کا کارکنوں کےماورائے عدالت قتل کےخلاف کراچی کے گرومندر چوک پر دھرنا جاری ہے ۔اورنگزیب فاروقی کہتے ہیں کہ مطالبات کی منظوری کےلئےگورنرہاؤس کےباہر بھی دھرنادیں گےاگرروکا گیا توشہر بھرکی شاہراہوں پردھرناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مطالبات کی منظوری کےلئے دھرنوں کا رواج عام ہورہا ہے ۔اہل سنت و الجماعت نے بھی حقوق کے حصول اور مطالبات کی منظوری کیلئے گرومندر چوک پردھرنا دےدیا۔

    اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگومیں علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھاکہ رواں سال ان کے دس کارکن ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں ۔اہل سنت و الجماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی داد رسی کےلئے اب تک کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔

    علامہ اورنگزیب فاروقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ گورنرہاؤس کے باہر بھی دھرنا دیں گےاورمطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائےگا۔

  • کراچی:اہلسنت والجماعت کا آج گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

    کراچی:اہلسنت والجماعت کا آج گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

    کراچی: اہلسنت والجماعت کی جانب سے کراچی میں کارکنوں کے مبینہ قتل اور گرفتاریوں کےخلاف دھرنا جاری ہے۔

    اہل سنت والجماعت نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر آج گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے، اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ آج دھرنوں کے شرکاء سمیت گورنر ہاؤس جائینگے اگر انھیں روکا گیا تو شہر بھر کی شاہراؤں پر دھرنے دیں گے، اگر کارکنان کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کیے جائیں ۔

    پاکستان میں مطالبات منوانے کے لئے دھرنا دینے کا رواج زور پکڑ گیا ہے، اہل سنت و الجماعت نے بھی حقوق کے حصول اور مطالبات کی منظوری کیلئےکراچی کی نمائش چورنگی پردھرنا دے ڈالا، اہل سنت و الجماعت کا مطالبہ ہے کہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور بلاجواز گرفتاریاں بند کی جائیں ۔

    دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد گزشتہ دنوں دھرنا ختم کیا تھا لیکن حکومت نے وعدہ خلافی کی اب مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا، اہل سنت و الجماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے۔

    دھرنے کے باعث گرومندر آنے اور جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلسنت والجماعت کے مطالبے پر ایس ایچ او پریڈی شاہ جہاں لاشاری کو معطل کردیا گیا جبکہ ایس پی صدر سلمان سیکا کو بھی تبادلہ کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • راولپنڈی:کلمہ چوک پر فائرنگ، مفتی امان اللہ جاں بحق

    راولپنڈی:کلمہ چوک پر فائرنگ، مفتی امان اللہ جاں بحق

    راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مفتی امان اللہ جاں بحق ہوگئے، جس کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی کلمہ چوک کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے جامعہ تعلیم القران کے مہتمم مولانا اشرف علی کے بیٹے مفتی امان للہ جان کی بازی ہار گئے ۔ مفتی امان اللہ کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچادی گئی ہے، اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

    مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ بازار بند کردیا اور ساتھ ہی آج سوگ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

    مفتی امان اللہ کی ہلاکت پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

    علامہ اورنگزیب فاروقی نے مفتی امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا امان اللہ شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    رحمان ملک ، شیخ رشید ، مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

  • خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

    خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

    کراچی : اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی۔

    اکیس رمضان شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اکیس رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

    اسلام آباد راولپنڈی میں  اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئ، فیصل آباد میں بھی اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں ایلسنت والجماعت نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا تو آئندہ احتجاج کی صورت کوئی اور ہوگی۔