Tag: اہلسنت والجماعت کا دھرنا

  • کراچی کے کئی مقامات پر ایک اور مذہبی جماعت کا دھرنا شروع

    کراچی کے کئی مقامات پر ایک اور مذہبی جماعت کا دھرنا شروع

    کراچی میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے بھی کئی مقامات پر دھرنا شروع کردیا گیا ہے، تقریباً 10 مقامات پر احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہرقائد میں اہلسنت والجماعت نے بھی مختلف مقامات پر دھرنے کا آغاز کردیا ہے، لسبیلہ چوک، اسلام چوک اورنگی، ناگن چورنگی پر دھرنا دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

    کورنگی 5، ملیر مرغی خانہ، شیر شاہ، موسمیات صفورا گوٹھ کے قریب بھی دھرنا دیا جارہا ہے، اس کے علاوہ بلوچ کالونی پل کے نیچے بھی دھرنا دیا جارہا ہے جبکہ شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہے۔

    دریں اثنا کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کردی۔

    کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا ختم کروانے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور کئی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

    کراچی: ایک اور مذہبی جماعت کا کل 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان

    نمائش چورنگی پر پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا، مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار اور ایس ایس یو کمانڈو شدید زخمی ہوگئے۔

  • کراچی:اہلسنت والجماعت کا دھرنا،گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند

    کراچی:اہلسنت والجماعت کا دھرنا،گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند

    کراچی: گرومندر میں اہلسنت والجماعت کے دھرنے کے سبب گورنر ہاؤس سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کرسیل کردیا گیا ہے، راستے بند ہونے سے شہری بدترین ٹریفک جام کے مسائل سے دوچار ہیں۔

    کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اورگرفتاریوں کے خلاف اہلنست والجماعت کا گرومندر پر نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، پولیس نےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراطراف کی تمام سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

    بند کی جانے والی اہم شاہراہوں میں گورنر اور وزیراعلی ہاؤس جانے والی سڑکوں سمیت ایم اے جناح روڈ ،آئی آئی چندریگر ، نیو ایم اے جناح روڈ ، شارع قائدین ، شارع فیصل ، نشتر روڈ ، گارڈن روڈ ،عبداللہ ہارون روڈ، زیب النساء اسٹریٹ ، کوریڈور چار ، آغا خان سوئم روڈ، مارٹن روڈ کی سڑکیں شامل ہیں۔