Tag: اہلکاروں

  • ٹرمپ انتظامیہ کا میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    واشنگٹن(25 جولائی 2025): ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر، میئر ایریک ایڈمز اور شہر کے کئی دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور کمیونٹی میں گھناونے جرائم کی اجازت دیتا ہے، اگر نیویارک شہر اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کھڑا نہیں ہوگا تو وفاقی حکومت یہ اقدام کرےگی۔

    بہت عرصے سے نیویارک شہر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے، وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر اور اسکی انتظامیہ کیخلاف یہ کیس ایسٹرن ڈسٹرکٹ میں دائر کیا ہے۔

  • منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، تاہم اس دوران ملزمان نے انچارج سی آئی اے ٹیم  وحید مراد چانڈیو اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے کی کشمکش کے بعد بنوں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے وحید چانڈیو کو بازیاب کرا لیا۔

    بازیابی کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

    انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اغوا، تشدد اور منشیات سے متعلق الزامات شامل ہیں، اور علاقے میں منشیات فروسوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/anf-in-operation-drugs-seized/

  • لیاری ایکسپریس پر پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی شہری سے لوٹ مار

    لیاری ایکسپریس پر پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی شہری سے لوٹ مار

    کراچی: سپرہائی وے لیاری ایکسپریس کے قریب شہری سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سپرہائی وے لیاری ایکسپریس کے قریب شہری سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے لوٹ مار کی ہے۔

    متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واٹرپمپ سے سہراب گوٹھ جارہا تھا، 2 اہلکاروں نے روکا، موٹرسائیکل پر سوار پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تلاشی لی، گاڑی میں ڈھائی لاکھ روپے تھے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر نکالے۔

    متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ اہلکاروں نے گاڑی کو نقصان پہنچایا، موبائل فون بھی لیا اور تشدد کر کے فرار ہوگئے، سچل تھانے میں واقعے سے متعلق درخواست جمع کرادی ہے لیکن پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچارہی ہے، درخواست میں پولیس وردی کا ذکر ہی نہیں کیا گیا ہے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، سی سی ٹی وی چیک کررہے ہیں، اہلکاروں کی پہچان بھی کرائی جارہی ہے۔

  • میکسیکو میں 7 بم دھماکے، چار اہلکاروں سمیت 6 ہلاک

    میکسیکو میں 7 بم دھماکے، چار اہلکاروں سمیت 6 ہلاک

    میکسیکو میں بیک وقت 7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے مغربی ریاست جالیسکو میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کی وجہ سے 4 سیکورٹی اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے  جبکہ  14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    جلیسکو کے گورنر اینریک الفارو نے رات بھر ہونے والے دھماکوں کو "دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی” قرار دیا اور اس کارروائی کا الزام ایک نامعلوم منشیات فروشی گروپ پر لگایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سڑک پر آٹھ دیسی ساختہ بم نصب کیے گئے تھے، جن میں سے سات پولیس کے قافلے کے گزرتے ہی پھٹ گئے۔