Tag: اہلکاروں کی فائرنگ

  • نیو گولیمار میں اہلکاروں کی فائرنگ سے طالب علم ایان کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج،  بڑا انکشاف سامنے آگیا

    نیو گولیمار میں اہلکاروں کی فائرنگ سے طالب علم ایان کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : نیوگولیمار میں فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم ایان کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا کہ گرفتارملزم صفدرپولیس اہلکارنہیں بلکہ پولیس کامخبر نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوگولیمار فائرنگ کیس نیا رخ لینے لگا، اہکاروں کی فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم ایان کے زخمی ہونے کا مقدمہ رضویہ تھانے میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمہ زخمی ایان کے چچا نعمان کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف درج ہوا ، ایف آئی آر میں ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا کہ گرفتار ملزم صفدر پولیس اہلکار نہیں بلکہ پولیس انفارمر نکلا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم صفدر عرصہ دراز سے پولیس مخبر طور پر کام کرتا ہے، ملزم کبھی ایس آئی یو تو کبھی دیگر یونٹس کے نام لیتا رہا، پولیس مخبر کے پرائیویٹ ساتھیوں میں فراز اور علی شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے روز ایس ایچ او کے احکامات پر اسنیپ چیکنگ جاری تھی، پولیس موبائل پر پولیس انفارمرز موجود تھے، ایس ایچ او کو ملزمان کی اطلاع ملی تھی جن کو پکڑنا تھا ، اسی دوران غلط فہمی کی وجہ سے یہ طالب علم ایان کو گولی لگی۔

    زخمی طالبعلم ایان کے والد نے پولیس کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، پولیس گرفتار ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

    پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی کی تشکیل کردہ ٹیم نے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا ، پولیس کو آخری پرائیویٹ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    گذشتہ روز پندرہ سال کے ایان پراہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ دوست کے ساتھ سحری کا سامان لینے جا رہا تھا اور بعد ازاں پولیس نے جرم چھپانے کے لیے نوجوانوں کو ڈکیت ظاہر کیا تھا۔

    بعد ازاں ایس ایس پی سینٹرل نے اہلکاروں کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہونے کے معاملے پر پولیس کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوگولیمار پر فائرنگ کا واقعہ پولیس مقابلہ نہیں تھا، اہلکاروں سے غلطی ہوئی، واقعے پر افسوس ہے، پولیس کی غفلت کو منظرعام پر لائیں گے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ویسٹ نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق صفدر نامی اہلکار نے فائرنگ کی ہے۔

  • اہلکاروں کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی: ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس کی غلطی کا اعتراف کرلیا

    اہلکاروں کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی: ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس کی غلطی کا اعتراف کرلیا

    کراچی : ایس ایس پی سینٹرل نے اہلکاروں کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہونے کے معاملے پر پولیس کی غلطی کا اعتراف کرلیا اور تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعے پرایس ایس پی سینٹرل نے اعتراف کیا نیوگولیمار پر فائرنگ کا واقعہ پولیس مقابلہ نہیں تھا، اہلکاروں سے غلطی ہوئی، واقعے پر افسوس ہے، پولیس کی غفلت کو منظرعام پر لائیں گے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ویسٹ نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق صفدر نامی اہلکار نے فائرنگ کی ہے۔

    دوسری جانب پولیس اہلکار کی فائرنگ کے معاملے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث اہلکارکوحراست میں لے لیا گیا اور ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی کو بھی معطل کردیاگیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،حقائق سامنےلائےجائیں گے۔

    ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ ملوث اہلکارکےخلاف محکمانہ اورقانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے آج صبح پندرہ سال کے ایان پراہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ دوست کے ساتھ سحری کا سامان لینے جا رہا تھا اور بعد ازاں پولیس نے جرم چھپانے کے لیے نوجوانوں کو ڈکیت ظاہر کیا تھا۔