Tag: اہلکار زخمی

  • بنوں: شدت پسندوں کا پولیس پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

    بنوں: شدت پسندوں کا پولیس پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

    بنوں میں شدت پسندوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، حملے کے وقت پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی دوران گشت پولیس پر حملہ کیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

  • پیٹرول پمپ پر پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے اہلکار زخمی

    پیٹرول پمپ پر پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے اہلکار زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ سعیدآباد میں پیٹرول پمپ پر پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں دو پولیس اہلکار کی آپس میں لڑائی ہوگئی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ہاتھا پائی کے دوران ایک اہلکار سے گولی چل گئی، جس سے دوسرا زخمی ہوگیا، جھگڑا کرنیوالے اہلکار مددگار ون فائیو یونٹ میں تعینات ہیں، موبائل ڈیزل بھروانے پمپ پہنچی جہاں اہلکاروں میں جھگڑا ہوا۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکار کو ہاتھ میں گولی لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے، حکام نے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں قانون کے مطابق  ایکشن لیا  جائے گا۔

  • پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: صبح سویرے پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس نے سرچ آپریشن میں دو بھتہ خورسمیت پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کا سلسلہ رک نہ سکا، ماہ صیام میں بھی پولیس اور معصوم افراد دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ،دہشت گردوں نے صبح سویرے سفید ڈھیری کے مقام پرسڑک کنارے نصب بم سے پولیس وین کو نشانہ بنایا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اس سے پہلے رات گئے پشاور کے علاقے گلبہار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے دو بھتہ خوروں سمیت پندرہ مشتبہ افراد کو حراست لے لیا، جن سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی،گرفتارملزمان میں چار غیرملکی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصول کیا کرتے تھے۔