Tag: اہلکار شہید

  • کشمور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ایک اہلکار شہید

    کشمور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ایک اہلکار شہید

    کندھ کوٹ : کشمور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، پولیس نے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

     تفصیلات کے مطابق پولیس کی کارروائی ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں بدل گئی۔ کشمورمیں بھینس کی چوری کی اطلاع پر پولیس نے کندھ کوٹ کے کچے علاقے میں کارروائی کی تو وہاں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    دونوں جانب سے فائرنگ کے باعث علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، اس دوران ایک پولیس اہلکار صادق گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

    اس کے علاوہ تھانیدار سمیت مزید تین اہلکاروں کو بھی گولیاں لگیں۔ پولیس نے مقابلہ جاری رکھا، پولیس کے پیچھے نہ ہٹنے پر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے سرچ آپریشن کرکے علاقے سے دس مشتبہ افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کرتے ہوئے کچے کے علاقے درانی مہر کی بھی ناکہ بندی کرلی۔

  • صوابی میں پولیس کی کارروائی،2دہشتگرہلاک اور1اہلکارجاں بحق

    صوابی میں پولیس کی کارروائی،2دہشتگرہلاک اور1اہلکارجاں بحق

    صوابی : صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 2دہشت گرد ہلاک جبکہ 1اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ٹوپی کے علاقے مینئی میں ہوئی جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران ایلیٹ فورس کا1 اہلکار شہیدہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے صوابی کے اسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

    صوابی پولیس ترجمان کا کہناہے کچھ عرصہ قبل اس علاقے میں پولیس اہلکار ارشد کو بھی دہشت گردوں نے گولیاں مار کر شہیدکردیا تھا۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں فائرنگ،پولیو افسر جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی صوابی میں پولیس اہلکاروں اور انسداد پولیو کی ٹیموں پرحملے ہوتے رہے ہیں جس میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • پشاور کے نواحی علاقے میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید

    پشاور کے نواحی علاقے میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید

    پشاور: متھرا کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک راہ گیر زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید, ایک راہ گیر زخمی اور پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد جمع کرنے شروع کردیئے اور  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

    ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    اسپتال حکام کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہکار کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس موبائل کا ڈرائیور تھا۔

  • بھارتی فائرنگ سے زخمی دو رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرشہید

    بھارتی فائرنگ سے زخمی دو رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرشہید

    شکر گڑھ : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شکر گڑھ سیکٹر پر شدید زخمی ہونے والے دو رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصٓیلات کے مطابق شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے سیکٹرکمانڈر کی جانب سے فلیگ میٹنگ کی درخواست کی گئی تھی ۔

    دونوں رینجرز اہلکار لانس نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک محمد صفدر ورکنگ باؤنڈری پر موجود تھے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا،جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

    دونوں زخمی اہلکاروں کو شکر گڑھ سیکٹر سے اٹھانے کی کوشش کی گئی مگر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل فائرنگ کے باعث دونوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم نہ کی جا سکی  اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دونوں اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔