Tag: اہلیہ

  • اہلیہ اور میں نے ایک دوسرے کی تصویریں دیکھ کر شادی سے انکار کردیا تھا، گورنر سندھ

    اہلیہ اور میں نے ایک دوسرے کی تصویریں دیکھ کر شادی سے انکار کردیا تھا، گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل انھوں نے اور اہلیہ نے ایک دوسرے کی تصویریں دیکھ کر شادی کیلئے منع کردیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی، اس دوران میزبان ندا یاسر کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کامران ٹیسوری نے بتایا کہ میں نے بعد منیں اہلیہ کو بتایا کہ میں نے شادی سے انکار کردیا تھا تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ میں نے بھی اس شادی سے انکار کیا تھا۔

    کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ہمارے نکاح کے بعد ایک دشمن بھی بیچ میں آگیا تھا جو کہ ان کے پھوپھا تھے، ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ ہوجائے میں یہاں شادی نہیں ہونے دوں گا۔

    وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہماری شادی ہو، ان کے پھوپھا نے اہلیہ کے والد کو بڑی تڑیاں لگا دیں، پھر میں نے بھی ضد پکڑ لی، وجہ یہ تھی کہ میں اس وقت کسی دوسری سیاسی جماعت میں تھا۔

    گورنر سندھ نے بتایا کہ ان کے پھوپھا ایم کیو ایم میں تھے، مگر بعد میں انھوں نے بڑی معافی مانگی لیکن اس وقت انھوں نے طے کرلیا تھا کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی، اس وقت ہمارا نکاح بھی ہوچکا تھا۔

    کامران ٹیسوری نے بتایا کہ کراچی میں ایک وقت میں بہت بارش ہوگئی تھی، نکاح کے بعد اہلیہ نے کہا کہ گھر آجائیں، اسے لگا اتنی بارش میں نہیں آئوں گا، مگر میں اپنی جیپ چلاتا ہوا پہنچا تھا اور بونٹ تک پانی تھا، اس پانی میں شہر ڈوب رہا تھا تو میں اسے پک کرنے آیا تھا۔

  • محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

    محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محب مرزا  نے اپنی سابقہ اہلیہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ محب مرزا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں  نے سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق گفتگو کی۔

    محب مرزا نے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آمنہ کی بات کریں یا صنم کی بات کی جائے، دونوں ہی بہت اچھی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، دونوں کی پرورش ان کی ماؤں نے بہت اچھی کی جو کہ ان کی شخصیت میں نظر آتا ہے‘۔

    آمنہ شیخ سے طلاق پر محب نے کہا کہ میرے جو معاملات ان کے ساتھ ہوئے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے کیونکہ دو لوگوں میں مسائل اور فرق آجاتے ہیں لیکن وہ انسان بہت کمال کی ہیں۔

    محب مرزا نے کہا کہ یہ ہی سب صنم میں بھی ہے اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دونوں میری زندگی میں شامل ہوئیں۔

    اداکار نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت دوستانہ ہیں، میں اُنہیں اردو سکھاتا ہوں اور وہ مجھے انگریزی سکھاتی ہیں، میں اور صنم جب کسی پروجیکٹ میں ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران ہمارا وقت ہنسی مذاق میں بہت اچھے سے گزرتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

  • ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دے دیا

    ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دے دیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو دے دیا۔

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ساتھ ہی محبت کا اظہار کیا۔

    مذکورہ پوسٹ میں سورج کی کرنوں کے درمیان  ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک دوسرے کیساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    ویرات کوہلی نے خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس دنیا میں آپکے بغیر میرے لیے کچھ بھی ممکن نہیں ہے، آپ مجھے ایمانداری اور عاجز و انکساری سکھاتی ہے‘۔

    ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ ’میں آپکا بہت مشکور ہوں کیونکہ یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی آپ کی ہے، میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔’

    واضح رہے کہ 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم ان دنوں مختلف انداز میں جیت کا جشن مناتی نظر آرہی ہے۔

  • ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوئے تو ان کی اہلیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

    ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوئے تو ان کی اہلیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

    رواں سال نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اگر ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو ان کی اہلیہ میلانیا کیا کریں گی بتا دیا ہے۔

    رواں سال نومبر میں امریکا میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں ڈیموکریٹک کی جانب سے موجودہ صدر جو بائیڈن جب کہ ری پبلیکن کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ون ٹو ون مقابلے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں اپنی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر بنتے ہیں تو امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہوں گی وہ انہوں ںے بتا دی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں میلانیا نے کہا کہ امریکیوں کی حفاظت اور فلاح ان کی اولین ترجیح ہوگی کیونکہ ہمارے نوجوان اور بچے ہی ہمارے مستقبل کے رہنما ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کوششوں میں متحد ہونا چاہیے جہاں ہر امریکی کے لیے برابری ہو، ہمیں مل کر آزادی کی حفاظت کرنی چاہیے۔

    میلانیا ٹرمپ نے امریکیوں پر زور دیا کہ عوام  متحد ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے صدر منتخب ہونے کا راستہ بنائیں۔

    واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری اہلیہ ہیں اور  ان کی 2005 میں شادی ہوئی تھی۔

  • ورون دھون اور اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    ورون دھون اور اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور اہلیہ  نتاشا دلال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

    بھارتی اداکار ورون دھون نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری اپنے مداحوں کی دی، اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے نیک خواہشات اور پیار کی  درخواست بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

    ورون دھون کی اس پوسٹ کے بعد اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورون دھون اور  بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی اپنی اہلیہ انمول کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی اہلیہ انمول نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو برف سے ڈھکی سڑکوں اور  پُرفضا مقام کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    اس ویڈیو کے کیپشن میں انمول نے امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے انتہا محبت اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی سے بھرے اس ہفتے کا اختتام یادگار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    خیال رہے کہ  گزشتہ برس نومبر میں امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

    25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔

  • عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

    عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

    بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا۔

    شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کر کے ان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

    عرفان پٹھان نے لکھا کہ’ لامحدود محبت اور میری بچوں کی والدہ کو شادی کی آٹھویں سالگرہ کی بہت مبارک ہو۔

    یہ پہلا موقع تھا جب عرفان پٹھان  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی اہلیہ کا چہرہ ظاہر کیا ہے، اس سے قبل صفا بیگ کو اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس میں ہمیشہ ان کے ساتھ پردے میں دیکھا گیا تھا۔

    عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر تو کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ نہیں دکھاتے جس کی وجہ سے اکثر اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

  • بھارتی اسپنر چاہل کی اہلیہ کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بھارتی اسپنر چاہل کی اہلیہ کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بھارتی اسپنر یوزویندر چاہل کی اہلیہ کے ہمراہ  ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اسپنر یوزویندر چاہل کی اہلیہ دھنا شری ورما نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو فلم ہیرا پھیری کے مشہور کردار بابو راؤ کی آواز میں لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    دھنا شری ورما نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دھنا شری ورما اپنےشوہر بھارتی اسپنر چاہل کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dhanashree Verma (@dhanashree9)

    واضح رہے کہ یوزویندر چاہل اور دھنشری کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔

    بھارتی کرکٹر کی اہلیہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں، دھنشری نے 2014 میں ممبئی کے ڈی وائی پاٹل ڈینٹل کالج سے تعلیم حاصل کی تھی، وہ کوریو گرافر اور یوٹیوبر بھی ہیں, ان کی کوریو گرافی کی ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

  • جبران ناصر ایڈووکیٹ اور اہلیہ کا بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    جبران ناصر ایڈووکیٹ اور اہلیہ کا بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    کراچی: سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا نے بیرون ملک جانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ منشاء پاشا نے بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملے پر درخواست دائر کردی۔

    جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے ، جب میں اور میری اہلیہ امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو انہوں نے ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر ہمیں واپس بھیج دیا۔

    جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود افسر خان نے پوچھنے پر بتایا کہ ہمیں کہا گیا ہے آپ لوگوں کو نہیں جانے دینا ،جس کے بعد ہمارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا۔

    سماجی کارکن نے کہا کہ یکم جون مجھے 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغواء بھی کرلیا گیا، جس کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا تھا اور پولیس مقدمہ اے کلاس بھی کردیا ہے۔

    عدالت نے استدعا کی گئی درخواست گزار اور انکی اہلیہ کو باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سے 17 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

  • سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے مرکز کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز جو علمی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بھی ہیں، نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئے مرکز علمی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اس انیشیٹو کا مقصد سعودی نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سکلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    تحقیقات و دریافت سے متعلق علمی مرکز مکمل طور پر غیر منافع بخش ہوگا جو ریاض کے غیر منافع بخش محمد بن سلمان سٹی میں قائم کیا جائے گا، مرکز کا افتتاح 2025 میں کیا جائے گا۔

    اس مرکز کا مقصد نسل نو کو سائنسی میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی سوچ کے دائرے کو وسیع کریں۔

    یہ مرکز محمد بن سلمان کے ادارے مسک سے منسلک ہے جو نسل نو کو تعلیمی میدان میں بہترین سہولتیں فراہم کرتا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے تعلیمی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔

    علمی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادی سارہ بنت مشہور کا کہنا ہے کہ یہ مرکز جدید علوم کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا جائے گا جہاں سائنسی ایجادات اور دور حاضر کے تقاضوں سے آراستہ نسل نو کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن ایک ایسا مکمل مرکز تیار کرنا ہے جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام اسرار و رموز سے نسل نو کو نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان میں ایجادات کی لگن اور شوق کو بھی پروان چڑھایا جائے گا تاکہ آنے والی نسل ہمارے روشن مستقبل کی امین ثابت ہو۔

    علمی مرکز برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنیادی پروگراموں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریڈنگ، انجینیئرنگ، آرٹ اور ریاضی کے شعبے جدید دورکے تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔