Tag: اہلیہ بشریٰ بی بی

  • بانی پی ٹی آئی، انکی اہلیہ کی معمول کے مطابق ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں، جیل ذرائع

    بانی پی ٹی آئی، انکی اہلیہ کی معمول کے مطابق ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں، جیل ذرائع

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور انکی اہلیہ کی معمول کے مطابق ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ چند عناصر کا ملاقات نہ کرانے کا پروپیگنڈا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کی ملاقاتیں باقاعدگی سے حسب ضابطہ کرائی جاتی ہیں، بانی، اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے کے پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    اڈیالہ جیل میں 6 وکلا رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کی انکی مرضی کے مطابق فیملی ممبرز، وکلا سے ملاقات کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی آج بیرون ملک مقیم انکے بیٹوں سے واٹس اپ کال پر بات کرائی گئی۔

    جیل ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی سے فیملی ممبرز مہر انسا، مبشرہ کی ملاقات کرائی گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات کرائی گئی، وکلا ظہیر عباس، مبشر مقصود، رضیہ سلطان اور علی عمران نے بھی ملاقات کی۔

    https://urdu.arynews.tv/founder-pti-sister-aleema-khanum-adiala-jail/

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا تاہم ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نوسر بازی کا مقدمہ درج

    چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نوسر بازی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف نوسر بازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں شہزاد اکبر،زلفی بخاری اور فرحت شہزادی بھی نامزد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد میں فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرحت شہزادی بھی نامزد ہے، مقدمہ تاجر نسیم الحق کی جانب سے درج کرایا گیا ہے، مقدمے کا مدعی جناح سپر گول مارکیٹ میں گھڑیوں کی خرید و فرخت کا کاروبار کرتا ہے۔

    شہری نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرائی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیا، گھڑی ، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں نے نہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں، چیئرمین پی ٹی آئی ، ان کی اہلیہ بشری بی بی ،شہزاد اکبر،زلفی بخاری، فرح اور دیگر افراد نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف جعلی رسیدیں بنائی بلکہ انہیں اصلی رسیدیں بنا کر پیش کیا جو آزادانہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رسیدیں جعلی ہیں ، ہم متعلقہ حکام کو بار بار بتاتے رہے کہ یہ رسیدیں ہماری دکان سے جاری نہیں کی گئیں، ہماری دکان پر کام کرنے والے کسی بندے نے کوئی رسید نہیں دی۔

    متن میں کہا گیا کہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ ملزمان نے فراڈ اور دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے ، جس پر ان کیخلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئیے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی داتا دربار پر حاضری، ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں

    وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی داتا دربار پر حاضری، ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دارالشفقت کے دورے کے بعد داتا دربار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کیں۔

    داتا دربار پر حاضری کے بعد وہ واپس زمان پارک روانہ ہوگئیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں یتیم خانے دارالشفقت کا دورہ کیا خاتون اول یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر گئیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی نے یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا، ساتھ ہی دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا اور دارالشفقت میں اسٹاف اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں جبکہ بچوں اور عملے نے ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔

    خاتون اول نےدارالشفقت کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کی سہیلی فرح خان بھی ہمراہ تھی۔

    خیال رہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بطور خاتون اول لاہور کا پہلا دورہ ہیں۔

    یاد رہے خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے عوام کے نام  اپنے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہم پربہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ اللہ نے چاہا تو عمران‌ خان توقعات پر پورا اتریں گے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ملک سےغربت کاخاتمہ ہے، وہ غربت کا خاتمہ، صحت وتعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں،  کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔