Tag: اہلیہ حبا فواد

  • ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے، اہلیہ حبا فواد

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاخیری حرنے استعمال کئے جارہے ہیں، ایک پارلیمنٹرین اور پاکستانی شہری کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے۔

    جو لوگ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں وہ کچھ شرم کریں، کل پیشی ہے، ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔

    خیال رہے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر میں ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کے باوجود پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا۔

    جس کے بعد فواد چوہدری ضمانت کیس کی سماعت کل دوپہر سوا دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن کے وکلا نےپرسوں تک کا وقت مانگاتھا،، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔

  • فواد چوہدری بچیوں کے بارے میں پوچھ کر رو رہا تھا، اہلیہ حبا فواد

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چوہدری بچیوں کے بارے میں پوچھ کر رو رہا تھا اور بچیاں 5 روز سے والد سے ملاقات کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری کوجس طریقےسیشن کورٹ لایا گیا وہ سامنے ہے، پہلے بکتر بند بھیجی گئی، جیسے کوئی دہشت گرد ہو۔

    حبا فواد کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے منہ پر پھر کپڑا ڈالا گیا، نہیں پتہ فواد کو ہتھکڑیاں 3 گھٹنے پہلے یا رات میں لگائی گئیں۔

    انھوں نے بتایا کہ عدالت نے فیملی سے ملاقات کا کہا لیکن پتہ نہیں ان کو کہاں لے گئے اور فیملی سے نہیں ملنے دیا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ عدالت کے حکم کےباوجودفیملی کوبخشی خانےمیں ملنےنہیں دیاجارہا، جو کہ توہین عدالت ہے۔

    حبا فواد کا کہنا تھا کہ بچیاں 5 دن سےباپ کاانتظارکررہی ہیں، یہاں بھی اوراڈیالہ میں بھی فوادسے ملنے نہیں دیا گیا، ہم کوئی غلام نہیں ریاست کے،ہر شہری کے قانون کے مطابق حقوق ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے جتنےدھکے دیے گئے اورجان بچا کر آئی ہوں مجھے پتہ ہے، پنجاب اوراسلام آباد پولیس کے رویے کی مذمت کرتی ہوں۔

    رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ نے نگران وزیراعلیٰ سےدرخواست کی کہ تھوڑا سا رحم کریں ، بچیوں کو والد سے ملنے کی اجازت دیں، فواد چوہدری رورہا تھا اورمیں رو رہی تھی کہ بچیاں نہیں مل پارہی۔

    حبا فواد نے کہا کہ مریم نواز کو جب پیش کیاجارہا ہے پولیس ان کے پاؤں چھو رہی تھی، فواد چوہدری کو میں چھڑوا کر رہوں گی۔