Tag: اہلیہ مرید عباس

  • ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے، اہلیہ مرید عباس

    ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے، اہلیہ مرید عباس

    کراچی : اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی اہلیہ زارا عباس مطمئن نہیں، زارا عباس نے کہا ملزمان بااثرہیں، گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے۔

    اہلیہ مریدعباس کا کہنا تھا کہ زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملےسے بھی تفتیش نہیں کی گئی، نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔

    انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے، درخواستیں دینے پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

    گذشتہ روز مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عادل زمان سے پولیس نے تفتیش کی تھی ، عادل زمان نے بیان میں کہا تھا عاطف اور اس نے دھمکانے کی منصوبہ بندی کی تھی، مرید عباس سے گفتگو میں عاطف طیش میں آگیا، اینکرمرید کے قتل کے وقت موجود تھا اور پولیس کو چکمہ دینے کیلئے فون بالاکوٹ سے استعمال کرایا۔

    عادل زمان کا کہنا تھا کہ ٹائراسکینڈل میں اربوں کی ہیر پھیرکاعلم نہیں تھا، مرید عباس اورعاطف زمان کا تین ماہ سے لین دین پرجھگڑا تھا۔

    یاد رہے اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں مصروف تفتیش سب انسپکٹر پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوا، زخمی پولیس افسر کو چہرے پر ایک گولی لگی تھی۔

    مزید پڑھیں : مرید عباس قتل کیس کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر پر فائرنگ

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی سب انسپکٹر غوث عالم ہائی پروفائل کیس میں مصروف تفتیش تھے، غوث عالم نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ غوث عالم نے 3 گھنٹے پہلے ملزم عادل زمان کو تھانے منتقل کیا، تھانے سے دفتری امور کے لیے نکلا تو 4 ملزمان نے فائرنگ کردی تھی۔

    خیال رہے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اینکرمرید عباس قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں ہیں۔

    واضح رہے 3 ماہ قبل ملزم عاطف زمان نے پیسوں کی تنازع پر اینکر مرید عباس اور مشترکہ دوست خضر حیات کو قتل کر دیا تھا، جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچے، تو اس نے خود کو گولی مار لی، مگر طبی مدد ملنے کے بعد وہ بچ گیا۔

    اس کیس نے ملک بھر میں‌ کھلبلی مچا دی اور کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف ہوا، جس میں میڈیا انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات کا پیسہ لگا ہوا تھا۔

    ابتدا میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے عاطف زمان نے بعد ازاں عدالت میں کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • مرید عباس کے قاتل عاطف زمان نے لوگوں سے پیسے لے رکھے تھے: اہلیہ مرید

    مرید عباس کے قاتل عاطف زمان نے لوگوں سے پیسے لے رکھے تھے: اہلیہ مرید

    کراچی: نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کی اہلیہ نے کہا ہے کہ انھیں پورا یقین ہے مرید عباس کو عاطف زمان نے مارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹی وی اینکر مرید عباس کی اہلیہ نے کہا ہے کہ عاطف زمان ٹائر کا بزنس کرتا ہے، اس نے لوگوں سے پیسے لے رکھے تھے۔

    اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سرمایہ کاری کر رکھی تھی، وہ بندہ پیسے نہیں دے رہا تھا، عاطف زمان کسی کے بھی پیسے نہیں دے رہا تھا، ڈرامے کر رہا تھا، عاطف زمان ہی نے فون کر کے مرید کو بلایا تھا۔

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ عاطف زمان کا گھر خیابان نشاط میں ہے، پولیس کے پہنچنے پر اس نے خود کو گولی ماری، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نجی چینل کے اینکر سمیت پانچ افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق اینکر مرید عباس کو گولی مارنے والے ملزم نے خود کو بھی گولی ماری، ملزم عاطف نے موقع سے فرار ہو کر گھر جا کر خود پر گولی چلائی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مرید عباس پر فائرنگ کرنے والا اس کا جاننے والا تھا، فائرنگ چائے کے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر کی گئی۔

    پولیس کا واقعے کے بارے میں یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیفنس اور خیابان بخاری میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات ہوئے، فائرنگ کے ایک واقعے میں اینکر مرید عباس جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرے میں ڈیفنس میں خضر نامی شخص جاں بحق ہوا۔