Tag: اہلیہ

  • کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ، تحقیقات جاری

    کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ، تحقیقات جاری

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں اس لیے جوتے واپس نہیں کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے پر بیان دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوتوں میں میٹل ہونے کی وجہ سے اہلیہ کلبھوشن یادیو چیتنا یادیو کے جوتے تحویل میں لے کر انہیں دوسرے جوتے دے دیے گئے تھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں کو فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے جہاں جوتوں میں لگے میٹل چپ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیتنا یادیو کو زیورات سمیت تمام چیزیں واپس کر دی گئی ہیں اور انہوں نے اپنی تمام متعلقہ چیزوں کی واپسی کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم جوتوں کو تحقیقات کے لیے روک لیا گیا ہے۔

     یہ پڑھیں : والدہ، اہلیہ سےملاقات کرانے پرپاکستان کا شکرگزارہوں، کلبھوشن یادیو

    ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی اہلیہ چیتنا یادیو کے جوتوں کو میٹل ڈکٹیٹر نے کلیئر نہیں کیا تو جوتے اتروانے کے بعد انہیں دوسرے جوتے دیے گئے جس کے بعد ملاقات کرائی گئی تھی۔۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جوتوں کی فرانزک لیب سے تحقیقات کی جا رہی ہے تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ اس میں کوئی ریکارڈنگ چپ یا کیمرہ تو نہیں لگا ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے بھارت سے آئی ہوئیں ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کرائی گئی تھی۔

  • فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہرصحافیوں کامظاہرہ

    فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہرصحافیوں کامظاہرہ

    کراچی: اے آروائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر کے یوجے،پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا۔

    صحافتی برادری نے فیض اللہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فیض اللہ کی گرفتاری کے بعد حکومت نے رہائی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے امین یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد حکومت نے ایک بار بھی فیض اللہ کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فیض اللہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، صدر کے یوجے جی ایم جمالی کا کہنا تھا کہ فیض اللہ کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

  • فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

    فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

      اسلام آباد :اے آروائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی ملک واپسی ممکن بنانے کے لئے ان کی اہلیہ نے افغانستان کے سفارت خانے میں ان کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ،اے آروائی نیوز کےصحافی فیض اللہ کی رہائی کے لئے کوششیں تیز تر ہوگئیں،

    فیض اللہ کی اہلیہ نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے میں اپنے شوہر کی رہائی کی اپیل جمع کرادی۔اہلیہ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور قوم کی جانب سے سفارت خانے میں فیض اللہ کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ,

    فیض اللہ اپنے فرض کی انجام دہی کے دوران،غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان جاپہنچے ،جہاں انھیں عدالت نے چار سال کی سزا سنا دی ۔