Tag: اہم اجلاس

  • مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس، وزیراعظم،  نواز شریف اور مریم نواز مری پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس، وزیراعظم، نواز شریف اور مریم نواز مری پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم ملاقات مری میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج مری میں ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نوازشریف مری پہنچ گئے ہیں، مرکزی قیادت کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

    وزیراعظم وفاقی حکومت کی کارکردگی اور مریم نواز پنجاب حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کریں گی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے کئے گئے اقدامات کے نتائج پربھی غور ہوگا۔

    اجلاس میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ملک کی مجموعی معاشی صورت حال سول ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی پر بھی بات چیت ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کو متحرک اور فعال کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں نوازشریف عوامی مسائل کے حل بجلی،پٹرول قیمتوں میں اضافے دیگر اہم امور پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد  : وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیر اعظم افس میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم ، ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی شریک ہوں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا اور قومی سلامتی سےمتعلق مسائل پربات چیت ہوگی

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بھی بریف کیا جائے گا اورملک کی سلامتی کی صورتحال بھی پر غور ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون کرکے فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ‘کور سیل’ کے قیام کے ان کے فیصلے کو سراہا تھا۔

    وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کور سیل’ میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔

  • امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق اہم اجلاس کب ہوگا؟

    امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق اہم اجلاس کب ہوگا؟

    واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن کا اجلاس 14 نومبر کو ہوگا، جس میں بھارتی جارحیت اور مقبوضہ وادی کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن کے 14 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں کانگریس اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت رکن کانگریس جیمز میک گوویرن کریں گے، ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن اجلاس کے 2 اہم سیشنز ہوں گے، پہلے سیشن میں مذہبی آزادی پر امریکی کمشنرانورامابارگوا بریفنگ دیں گے، جبکہ دوسرے سیشن میں کشمیر کے موجودہ حالات پر گواہان اور مبصرین شریک ہوں گے۔

    اجلاس کے بعد ایوان نمائندگان کو کشمیر پر سفارشات ارسال کی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر یورپی پارلیمنٹ میں بھی اجلاس طلب کیا جاچکا ہے، لیکن مودی اپنی جارحیت سے باز نہیں آیا، عالمی دباؤ کے باوجود کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرد موسم نے گھروں میں محصور کشمیریوں کی مشکلات بڑھا دیں، تاریخ میں پہلی بار میلادﷺکی محفل منعقد نہیں کرنے دی گئی۔

  • پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے ہوں گے

    پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے ہوں گے

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس میں اہم فیصلے اور اعلانات کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل سہہ پہر تین بجے کراچی میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

    بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ اور اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت پر پارٹی کے نومنتخب ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ تیار کیا جائے گا۔


    انتخابات مسترد، بلاول کا ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا اعلان


    قبل ازیں گذشتہ دنوں بھی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا تھا، اجلاس کی سربراہی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس میں حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت فریال تالپور اور اہم پارٹی رہنما نے بھی شرکت کی تھی۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    یاد رہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے سے متعلق پارٹی اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔

  • لاہور: آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس

    لاہور: آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رینجرز آپریشن اور پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت یہ اجلاس پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری اور لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کے تناظر میں ہوا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے کور کمانڈرز، ڈی جی رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن کی ہدایت کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ لاہور دھماکے کا مقصد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرنا ہے، فائنل کا لاہور میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔

  • متوقع بارشیں : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

    متوقع بارشیں : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں متوقع بارشوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی حکمت عملی ترتیب دینے کی تیاری کرلی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مون سون کی بارشوں، نالوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کے معاملات پر غورخوص کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات اور محکمہ آب پاشی متوقع بارشوں سے نمٹنے کےلیے الرٹ ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں دو دن بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

    وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں صفائی کا ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ کراچی میں 12 تا 13 جولائی کو 55 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بہت زیادہ بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارشون کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر نالوں کی صفائی اور پشتے مضبوط کیے جارہے ہیں

     

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہو نے والے اعلی سطعی اجلاس میں پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا ارمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر داخلہ ،وزیر خزانہ ،ڈی جی ائی ایس ائی سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس مین ملک کی داخلہ سلامتی کی صورتحال دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال زیر غورآئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم اور ارمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں شبقدر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی مزمت کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزاور سویلین کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ڈی جی ملڑی آپریشن نے اس غیر معمولی صورت حال اور اب تک ہونے والی جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کاجائزہ لیا، ڈی جی ملڑی آپریشن نےاس غیرمعمولی صورت حال اور اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

    مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نےاجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کےاب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔

    اجلاس کےدوران وزیرِاعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات کی تٖفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود، تینوں مسلح افواج کےسربراہان اورڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہیں۔

    اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹر پرویزرشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اورقومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز اور اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام  شریک ہیں ۔

    اجلاس سے پہلے وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ نیول ایڈمرل ذکا اللہ اور قومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز نے الگ الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔