Tag: اہم اجلاس طلب

  • الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب ، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر غور ہوگا

    الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب ، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر غور ہوگا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر غور ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اجلاس آج 2بجےطلب کرلیا ، اجلاس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

    اسلام آباد:اجلاس میں عام انتخابات کا معاملہ زیر غور آئے گا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر بھی غور ہو گا
    .
    اجلاس میں الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کا نام شامل نہ کرنے پر عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کا نام شامل نہ کرنے پر عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حملے کی ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کا نام شامل نہ کرنے پر اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اورقانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک رہائشگاہ پر اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور لیگل ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اورقانونی ٹیم سے ایف آئی آردرج کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی اور نامزد کیے گئے لوگوں کا نام شامل نہ کرنے کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔

    اجلاس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی اورتیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملےکامقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، ایف آئی آرمیں فائرنگ کرنیوالے نوید ولد بشیرکو ملزم نامزد کیا گیا تھا اور قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

    پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر پی ٹی آئی کی درخواست سے مطابقت نہیں رکھتی تھی ، عمران خان کی جانب سے بتائے گئے ناموں کو ایف آئی آرمیں ملزم نامزد نہیں کیاگیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے  مہنگائی  اور توانائی کے معاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور توانائی کے معاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور توانائی کےمعاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں  اشیائےضروری ،گیس اور بجلی کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں چینی کی قیمت میں اضافےسمیت اشیائےضروری کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی وزرااور صوبوں کےنمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےتوانائی کےمعاملے پربھی اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ملک میں توانائی ضروریات ،پیداواری صلاحیت کاجائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کوگیس اور بجلی کی دستیابی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن پر رپورٹ پیش کی گئی تھی اور بتایا تھا سسٹم میں آنیوالی خرابی کوتیزی سے دور کردیا گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا عوام کوبجلی کے حوالے سےاعتماد میں لیں۔

  • بجلی بحران ، 14جولائی کو 120000 ٹن فرنس آئل کراچی پہنچ جائے گا

    بجلی بحران ، 14جولائی کو 120000 ٹن فرنس آئل کراچی پہنچ جائے گا

    کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک آئندہ 18ماہ میں1000 میگا واٹ بجلی درآمد کرنےکےقابل ہوگا جبکہ ندیم بابر کا کہنا تھا کہ 14جولائی کو 120000 ٹن فرنس آئل کراچی پہنچ جائے گا، کے الیکٹرک کو معاہدہ سے زیادہ گیس فراہم کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اسد عمر کی شرکت
    وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پی سی سی آئی اورکراچی کی صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنزکےنمائندوں نے بھی شرکت کی، دوران اجلاس صنعتی یونٹس کو گیس کی فراہمی اور دباؤ معمول کےمطابق کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا، ایم ڈی ایس ایس جی سی نے کہا صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی پیر سےبہتر ہوجائے گی۔

    اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں صنعتوں کی بندش اور دیگر مسائل پر اظہار خیال کیا گیا، صنعت کار نے کہا صنعتوں کی بندش سے غربت اور بے روزگاری بڑھے گی ، اسٹیٹ بینک کےرعایتی شرح پر قرض فراہمی کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

    ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سےانفرااسٹرکچر ترقی کےاقدام نہیں کیےگئے ، وفاقی حکومت صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر بہتر بنانے پرسرمایہ کاری کرے جبکہ صدر کاٹی نے کہا سوئی سدرن گیس کمپنی کے لائن لاسز 15 فیصد ہیں ،یہ بڑا مسئلہ ہے۔

    اجلاس میں گورنر سندھ نے کہا حقائق یہی ہیں کہ طلب اوررسد میں فرق کی وجہ سے گیس کی کمی ہے، صنعتوں کو چلانے کے لیےہر ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے، متعلقہ وفاقی وزرا سے درخواست ہے باقاعدگی سے کراچی کادورہ کریں اور سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کے اراکین سےملاقات بھی کریں۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک آئندہ 18ماہ میں1000 میگا واٹ بجلی درآمد کرنےکےقابل ہوگا اور کے الیکٹرک کی صلاحیت کو بتدریج بڑھاتے چلے جائیں گے، صنعتوں کو ایل این جی لگانے پر غور کرنا چاہیے۔

    معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا گیس دباؤمیں کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈسٹری بیوشن لائنز 50 سال پرانی ہیں ،تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ندیم بابر کا کہنا تھا کہ 14جولائی کو120000ٹن فرنس آئل کراچی پہنچ جائے گا، کے الیکٹرک کو معاہدہ سے زیادہ گیس فراہم کررہے ہیں اور فراہم فرنس آئل میں بھی کوئی کمی نہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔

    عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کوالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

    خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

  • 100دن پلان کی تقریب،  وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے، فیصلہ آج ہوگا

    100دن پلان کی تقریب، وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے، فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 100 روزہ پلان کی تقریب سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں فیصلہ ہوگا کہ وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سو روزہ پلان کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر سیاسی امورنعیم الحق شریک ہوں گے جبکہ سیکریٹری اعظم خان، فیصل جاوید،افتخاردرانی اوردیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں حکومت کی 100دن کی کارکردگی اور اہداف کاجائزہ لیاجائےگا، کس وزیر نے کتنا کام کیا؟ وزارتوں اور ڈویژنوں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیاجائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا وزیراعظم کے خطاب میں کن کن منصوبوں کوشامل کرنا ہے۔

    اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری مہم، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد پرغور ہوگا جبکہ مختلف وزارتوں کے عوامی فلاحی منصوبوں اورعملی اقدامات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں حکومت کی100روزہ کارکردگی اور اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعظم کو سادگی وکفایت شعاری مہم پر بھی بریف کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر میں تقریب کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں وزیراعظم کونیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبےپرپیشرفت پربھی بریفنگ دی گئی اور 100روزہ پلان کی تقریب کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی سمت درست ہے،اہداف حاصل کریں گے، قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، ہماری اصلاحات کے ثمرات جلدعوام تک پہنچیں گے، ملک کی معیشت کو جلد پاؤں پر کھڑا کر دیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے100 روز مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر میں تقریب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی کارکردگی پرقوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم 100 روزہ پلان میں حاصل کے گئے اہداف بتائیں گے اور آئندہ کے لیے حکومتی منصوبوں سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات کریں گے۔

  • وزیراعظم نواز شریف کا ن لیگ کی قیادت کا اہم اجلاس طلب

    وزیراعظم نواز شریف کا ن لیگ کی قیادت کا اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب اور شہبازشریف کے استعفے اور مقدمے کے اندراج پر مسلم لیگ ن کے اندر دو آرا پائی جاتی ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور پارٹی رہنماؤں کو متحد رکھنے کیلئے آج اہم اجلاس بلالیا ہے۔

    آزادی اور انقلاب مارچ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کی قیادت کا اہم اجلاس آج بلالیا، وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    اجلاس میں دھرنوں کی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاور ت کے بعد اہم فیصلے کیے جائینگے، شہبازشریف کے استعفے اور مقدمے کے اندراج پرمسلم لیگ ن کے اندر دو آرا پائی جا رہی ہیں۔

    وزیراعظم کی جانب سے آج اجلاس بلانے کا مقصد پارٹی رہنماؤں کو متحد رکھنا ہے، موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے ن لیگ کی قیادت اس سے قبل بھی کئی بار سر جوڑ کر بیٹھی، پر معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہی۔

    آج ن لیگ کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔