Tag: اہم اعزاز

  • روہت شرما نے ون ڈے میں یہ اہم اعزاز حاصل کر لیا

    روہت شرما نے ون ڈے میں یہ اہم اعزاز حاصل کر لیا

    بھارتی کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا اور وہ دنیا کرکٹ کے بڑے کرکٹرز کے منفرد کلب میں شامل ہوگئے۔

    روہت شرما گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جب میدان میں اترے تو وہ بطور بھارتی قائد ان کا 50 واں میچ تھا۔

    یہ میچ کھیل کر وہ دھونی، اظہر الدین، گنگولی اور ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے 50 سے زائد میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی ہے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آٹھویں بھارتی قائد ہیں۔

    بھارت کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان ایم ایس دھونی سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے بطور قائد ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ محمد اظہر الدین 174 میچوں میں قیادت کر کے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    سارو گنگولی نے 146، ویرات کوہلی نے 95، راہول ڈریوڈ نے 79، کپل دیو نے 74 اور سچن ٹنڈولکر نے 73 ون ڈے میچوں میں بلیو شرٹس کی قیادت کی ہے۔

    روہت شرما نے 50 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 36 میچوں میں فتح حاصل کی اور ان کی جیت کا تناسب 72 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کے لیے 15 فروری کو دبئی روانہ ہوگی۔ میگا ایونٹ میں وہ اپنے سفر کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے 20 فروری کو کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/saeed-anwar-on-success-of-hashim-amla-inzimam-and-muhammad-yousuf/

  • سعودی خاتون نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    سعودی خاتون نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    ریاض: سعودی خاتون انجینئر شہلا صالح العزایزی کی صلاحیتوں کا ڈنکا بجنے لگا، سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی میں خاتون نے اہم اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ہر میدان میں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر سب کو حیران کررہی ہیں۔ ان میں سعودی خاتون انجینئر شہلا صالح العزایزی بھی ہیں، جنہوں نے سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی کی سب سے کم عمر ملازمہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    ملکی تاریخ میں‌ پہلی بار وزارت انصاف میں‌ سعودی خاتون کی تقرری

    سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایئرانجینئر شہلا صالح العزازی کی تعارفی وڈیو جاری کی۔ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایرو اسپیس انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی میں ملازمت اختیار کرکے سب سے کم عمر ترین ملازمہ بن چکی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ وہ سعودی عرب میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گی، زمانہ طالب علمی میں لوگ ان کی محنت اور کاوشوں پر شک کرتے ہوئے ہنستے بھی تھے، تاہم وہ ہمت نہیں ہاریں اور ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

    ایئرانجینئر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی سے میرا تعلق 10 ماہ قبل قائم ہوا۔ خوش قسمتی سے مجھے اچھی ٹیم مل گئی، میں اسی طرح ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔