Tag: اہم اعلان

  • نادرا کا پاکستان بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان

    نادرا کا پاکستان بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان

    اسلام آباد (22 اگست 2025): نیشنل ایڈوانسڈ ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ نادرا اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کی وجہ سے جمعہ 22 اگست کی شب 11 بجے سے 12 بجے کے دوران نادرا کی بعض خدمات معمولی طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔

    نادرا اس سلسلے میں شہریوں کو ہونے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔

    واضح رہے کہ نادرا پاکستانی عوام کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سمیت پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-warn-public-to-avoid-arsonists/

  • شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان

    شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان

     اتمانزئی جرگے کا پولیو مہلک بیماری کے تدارک کیلئے پاک فوج اور حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانےکا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اتمانزئی جرگے نے  پاک فوج اور حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانےکا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ مانزئی جرگہ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے، اس جرگہ نے پولیو کے تدارک کیلئےحکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

     جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکےگا، پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

  • غرب اردن پر قبضے کی امریکی، صہیونی سازش کے خلاف حماس کا اہم اعلان

    غرب اردن پر قبضے کی امریکی، صہیونی سازش کے خلاف حماس کا اہم اعلان

    یروشلم : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے امریکی سفیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان صہیونی ریاست کی غاصبانہ پالیسی کی کھلی طرف داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے اس بیان کو فلسطینی قوم کے خلاف کھلی امریکی گھناﺅنی سازش قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غرب اردن کے بعض علاقے شامل کرنے کا حق ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی سفیر کے بیان کو صہیونی ریاست کی غاصبانہ پالیسی کی کھلی طرف داری، فلسطینی قوم اورقضیہ فلسطین کے خلاف صہیونی سازشوں کی معاونت قراردیا۔

    ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سفیر کے بیان نے واضح کردیا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی انتہا پسند لیڈرشپ کے ساتھ مل کر عرب ممالک کو دباﺅ میںلانے اور فلسطینی سرزمین پر صہیونی قبضہ مضبوط بنانے میں پیش پیش ہے۔

    انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی غاصبانہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کو مکمل آزادی فراہم کرنے پر زور دیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قبضے کے لیے جنگی حربے استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، امریکا کو صہیونی ریاست کی طرف داری روکنا ہوگی۔

  • بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: گورنرسندھ

    بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا امن شہید جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، بےروزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی وفد سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    فراہمی آب کی بہتری کے لیے ڈی سینی ٹیشن پلانٹس کی تنصیب سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے سمیت وفاقی منصوبوں کو سپورٹ کررہے ہیں، صنعتی روابط میں بہتری کے لیے صنعتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

    شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ وزیر ریلوے نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • طاہر القادری کی وطن واپسی، پولیس نے ریلی کی شکل میں جانے سے روک دیا

    طاہر القادری کی وطن واپسی، پولیس نے ریلی کی شکل میں جانے سے روک دیا

    لاہور: پولیس نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ریلی کی شکل میں ائیرپورٹ سے آنے سے روک دیا۔

    لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کی صورت میں ائیر پورٹ سے آنے پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس لیے ریلی کی شکل میں آنے سے گریز کیا جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی، ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ پولیس دہشت گردی کے خدشے کے نام پر سیاسی جدوجہد کو روکنا چاہتی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور ایئرپورٹ سے انکی رہائش گاہ پر آمد شیڈول کے مطابق ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال اور انہیں ریلی کی صورت میں داتا دربار لیجانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

  • حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں،طاہر القادری کا عمران کومشورہ

    حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں،طاہر القادری کا عمران کومشورہ

    ٹیکساس: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کا مشورہ دیا ہے کہ جھوٹے حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کیاجائے،عدالتی کمیشن بنانااور رپورٹوں کو تسلیم نہ کرنامعمول ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی تارکین وطن سےخطاب کے دوران عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹے حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن بنانا اور ان کی رپورٹوں کو تسلیم نہ کرنا حکمرانوں کے لیے معمول کی بات ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انہیں اعتبار نہیں تھااسی لیے حکومت کی کسی کمٹمنٹ پر کان نہیں دھرے، اپنی مرضی سے اپنے فیصلے کیے۔

  • پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری آج اہم اعلان کرینگے

    پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری آج اہم اعلان کرینگے

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری آج اہم اعلان کرینگے۔

    اسلام آباد اے آر وائی نیوز کے نمائندے  سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، مستقبل کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے، آج کے الٹی میٹم کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب مار چ کے شرکاء کو زیادہ دیرامتحان میں نہیں ڈالیں گے اور انقلاب کا معاملہ جلد نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔