اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی کو اس کی خوبصورتی،روشنیاں،وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کراچی کے لیے بڑا دن،ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
شہباز گل نے کہا کہ کراچی کو اس کی خوبصورتی،روشنیاں،وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عمران خان اس مافیا سے نجات دلانے جا رہا ہے،جس نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی،کچرا،قبضہ مافیا،بد ترین ٹرانسپورٹ نظام لکھ رکھا تھا۔
آج کراچی کے لئیے بڑا دن-ایک نئے دور کا آغاز۔آج وزیراعظم عمران خان کراچی کو اس کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔خان اس مافیا سے نجات دلانے جا رہا ہے جس نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بد ترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا-#NayaPakistan
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 5, 2020
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 802 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت وفاق اور سندھ کے وزرا کی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم صنعت کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔