Tag: اہم اقدام

  • رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

    رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

     بھاری حکومت نے اداکارہ رشمیکا مندانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

    یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

    رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

    تاہم بھارتی حکومت نے اس معاملے پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولز پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ڈی کے مطابق کمپیوٹر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقل اور دھوکہ دہی کرنے پر 3 سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

    رشمیکا مندانہ کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ ہے،  ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رشمیکا نے بھی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اس طرح کی کوشش بہت خوفناک ہے۔

    وزیر راجیو چندرشیکھر نے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا تھام انھوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کی غلط چیزیں بے حد نقصان دہ ہیں اور اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ یقینی کرنا چاہیے کہ کسی بھی یوزر کی طرف سے کوئی غلط جانکاری پوسٹ نہ کی جائے اور رپورٹ کیے جانے پر ایسے مواد کو 36 گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے۔

  • کرونامریضوں میں اضافہ، آزاد کشمیر حکومت کا اہم اقدام

    کرونامریضوں میں اضافہ، آزاد کشمیر حکومت کا اہم اقدام

    مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے کروناوائرس کے مریضوں کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی، فی الحال تمام مریضوں کو اسپتال یا طبی مراکز کے خصوصی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں کی طرح آزادکشمیر میں بھی کرونامریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر کے طبی مراکز میں کرونامریضوں کو رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے۔

    اسی کے پیش نظر حکومت نے مریضوں کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دی ہے، ہوم آئسولیشن کی اجازت مریض کے گھر کا جائزہ لینے کے بعد دی جائے گی۔ ہوم آئسولیشن کے خواہش مند مریضوں کے گھر کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی گھر کا معائنہ کرے گی۔

    کورونا 24گھنٹے کے دوران مزید 101 پاکستانیوں کی جان لے گیا

    کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی مریض کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دی جائے گئی۔ جبکہ ہدایت کی خلاف ورزی پر ہوم آئسولیشن ختم اور 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ19ہزار536ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ19ہزار536ہوگئی، ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5834نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • ایس ای سی پی، منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اہم اقدام

    کراچی: اسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے عمومی طور پر پوچھے جانے والے سوال اور ان کے تفصیلی جواب شائع کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام اور مالیاتی شعبے سے منسلک افراد میں اینٹی منی لانڈرنگ کی تصور کو واضح کرنا اور اس حوالے سے سمجھ بوجھ اور آگہی میں اضافی کرنا ہے۔

    ان سوال و جواب کے ذریعے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 ء اور گائیڈ لائینز کی مختلف شقوں اور ہدایات کی وضاحت اور تشریح کی گئی ہے۔

    یہ سوال و جواب مالی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور فنانشل ماہرین کو اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ کے تحت ان کے فرائض و ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں معاون ہوں گے۔

    اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرازم فنانسنگ کے موضوع پر منعقد کیے گئے سیمیناروں اور سکیورٹیز، نان بینکنگ فنانشل کمپنیز اور انشورنس سیکٹر کے شراکت داروں کی جانب سے عمومی طور پر پوچھے جانے والے سولات کے تفصیلی اور تسلی بخش جواب شامل کیے گئے ہیں۔