Tag: اہم بیان

  • سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

    سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

    کھلاڑیوں کو غیر ضروری سپورٹ کرنے پر سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا، اس سرجری پر پہلا عملدرآمد سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کی صورت میں سامنے آیا۔

    تاہم اب دونوں کو فارغ کرنے کی اہم وجہ بھی سامنے آ گئی ہے، ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر سپورٹ کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔

    7 رکنی سلیکشن کمیٹی سے صرف وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی چھٹی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    سلیکشن کمیٹی سے برطرفی کے بعد وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ سلیکشن کمیٹی ارکان پر دباؤ ڈالنے کے بیانات سے متفق نہیں ہوں کسی طرح ایک کا ووٹ چھ پر حاوی ہو سکتا ہے‘۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ سب کچھ ریکارڈ پر ہے، تمام معاملے پر آج اپنا بیان جاری کروں گا۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

  • چین کا ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے سے متعلق اہم بیان

    چین کا ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے سے متعلق اہم بیان

    بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارے کی امداد روکنے کے فیصلے سے دیگرممالک کیساتھ خود امریکا بھی متاثر ہوگا، عالمی بحران میں ڈبلیوایچ اوجیساکردارکوئی اور ادانہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحران میں ڈبلیوایچ اوجیساکردارکوئی اور ادانہیں کر سکتا امریکا کی عالمی ادارے کی امداد روکنے کافیصلہ عالمی تعاون پر اثر اندا ز ہوگا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دیگرممالک کیساتھ امریکا بھی متاثر ہوگا۔

    یاد رہے امریکی صدرٹرمپ نےعالمی ادارہ صحت کےفنڈزروکنےکااعلان کرتے ہوئے کوروناکے پھیلاؤ کا تمام ترذمہ دار ڈبلیو ایچ او کو قرار دے دیا اور کہا ڈبلیوایچ او نے کورونا کے معاملے پر صحیح کردارادا نہیں کیا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈبلیوایچ اوکی گائیڈلائنزپرعمل کرنےسےکئی ملکوں میں وائرس پھیلا، عالمی ادارہ کورونا کے حوالے سے وقت پر اطلاع دینے میں ناکام رہا، ڈبلیو ایچ اوکا احتساب ہونا ضروری ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس کے معاملے پر تاخیر سے کام لیا ، ڈبلیوایچ او نے سائنسدانوں اور ریسرچرز کی گمشدگی پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت وقت پرفیصلے کرتا تو وبا پر قابو پایا جاسکتا تھا، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو غلط معلومات فراہم کیں۔