Tag: اہم شخصیت

  • اہم شخصیت کی دوست نے کیب ڈرائیور اور بیوٹیشن کو ہزاروں کا چونا لگا دیا

    اہم شخصیت کی دوست نے کیب ڈرائیور اور بیوٹیشن کو ہزاروں کا چونا لگا دیا

    بھارت میں اہم شخصیت کی دوست نے کیب ڈرائیور اور بیوٹی پالر  والی کو ہزاروں کا چونا لگادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شہر گُڑ گاؤں کے ایک بیوٹی پارلر میں پیش آیا، جسے خطے کے بہترین لگژری سیلونز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

    تاہم اہم شخصیت کی دوست بتانے والی خاتون جیوتی نے اس بیوٹی پالر والی سے بہترین سروس لینے کے بعد ہنگامہ شروع کیا اور بعد میں ایک روپے بھی دیے بغیر چلی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اس خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ گروگرام کے ہڈاسٹی سنٹر کے قریب ایک ٹیکسی ڈرائیور سے بحث کرتی نظر آ رہی تھیں۔

    خاتون نے اپنا سفر طے کیا اور پیسے نہ دینے کے لیے ڈرائیور پر ہراسگی کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی بھی دیتی رہی، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی۔

    اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے شادیاں رچانے والا جعلساز گرفتار

    جس میں خاتون نے ایک بار پھر جیوتی نے بیوٹی پارلر کو اپنا شکار بنایا اور ان کی خدمات کا ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا، ویڈیو  میں خاتون کو سروس کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ خاتون دوپہر 1 بجے گروگرام کے اس بیوٹی پارلر میں گئی اور رات 10 بجے یعنی کل 9 گھنٹے تک اپنی سروس لی تاہم بحث مباحثے کے بعد وہ ایک روپیہ دیے بغیر باہر نکل گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے جیوتی دلال نے کہا کہ وہ پالر والی کو  11 بجے تک ادائیگی کر دے گی، لیکن بعد میں انہوں نے وہاں ہنگامہ شروع کر دیا،  حیران کن بات یہ ہے کہ جب پارلر کے عملے نے مدد کے لیے پولیس کو بلایا تو خاتون نے خود کو گروگرام کے ایک ہائی پروفائل شخص کی گرل فرینڈ بتانا شروع کر دیا۔

    جس کے بعد گزشتہ دنوں ڈرائیور کے ساتھ اس خاتون سڑک پر ہنگامہ مچانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ یہی نہیں ویڈیو میں وہ پولیس کو دھمکیاں بھی دیتی نظر آرہی ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    کراچی : ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں،اور ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے کی جانب سے ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کارروائی کے دوران انشورنس کمپنی کے اہم افسر کی گرفتاری کا امکان ہے ، انشورنس کمپنی کا اہم عہدیدار مذکورہ دونوں شخصیات کا ساتھی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی انشورنس کمپنی کے افسر کے ذریعے ہوتی رہی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے قریبی افراد کے نام پرشہر کے مختلف مقامات پر پلاٹ خرید ےگئے۔اورڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں نے وہ فلاحی پلاٹ اربوں روپے میں فروخت کئے۔

    ذرائع کے مطابق نجی اسپتال اور نجی یونیورسٹی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں میں ڈاکٹر فرحان، اور ڈاکٹر ظہیر کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تلاش ہے۔