Tag: اہم قانون سازی

  • اہم قانون سازی : وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا

    اہم قانون سازی : وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں ہونے والی اہم قانون سازی کے معاملے پر آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ  پر مدعو کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اہم قانون سازی کے معاملے پر آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرلیا۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عشائیہ وزیراعظم ہاؤس میں شام ساڑھے سات بجے ہوگا، جےیوآئی ف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جےیوآئی نے اب تک شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پرارکان کواعتماد میں لیں گے، حکومت ججوں کی تعداد بڑھانے سمیت آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے

    واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کے بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیے گئے تھے۔

    آزاد سینیٹر عبدالقادر نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 21 تک بڑھانے کے لیے ’سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل 2024‘ ایوان بالا میں پیش کیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رکن پارلیمنٹ دانیال چوہدری کی جانب سے ایوان زیریں میں پیش کیا گیا، جس میں عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 23 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دونوں بلوں میں عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ مقدمات کے ایک اہم بیکلاگ سے نمٹا جا سکے۔

  • ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے طلب

    ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے طلب

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام4بجےطلب اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی ہوگی، حکومت نے اپنے اراکین اور اتحادیوں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق مسترد ہونے والے انسداد منی لانڈرنگ اور دارالحکومت علاقہ جات وقف املاک سمیت دیگر بلز منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    اجلاس آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، حکومت نے اپنے اراکین اور اتحادیوں کو حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوگا، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوگی اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طےکی جائے گی۔

    یاد رہے وزیر اعظم قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا بل ہر صورت منظور کرانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اپوزیشن گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوری بچانے کےلیے سب آپس میں مل چکے ہیں ہیں لیکن ہم بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کی ڈیمانڈ پوری کریں گے، ایف اے ٹی ایف پی ٹی آئی کا نہیں ملکی مفاد کا معاملہ ہے، بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔

  • اہم قانون سازی ، حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ

    اہم قانون سازی ، حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس عید سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا، اہم قانون سازی کیلئے مشترکہ اجلاس عید سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 7بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے مگر سینیٹ سے منظورنہیں ہوسکے، تمام بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

    پارلیمانی ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن ،پاکستان میڈیکل ٹربیونل کابل پیش ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز میں اضافےکا بل پاس کرایا جائے گا اور ایف اےٹی ایف قوانین کے بل پاس کرائے جائیں گے۔

    پارلیمنٹ میں قانون سازی پر مشیرپارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا گڈ گورنس کیلئےگڈ لامیکنگ ضروری ہے، عوامی مفاد کے قوانین بنانا حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بروقت قانون سازی نہ ہونےپرلوگ تکلیف،پارلیمنٹ تنقید کی زدمیں آ تی ہے، وزیر اعظم سےجوڈیشل اور لاء ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، جلد دونوں ہاؤسز میں اس عمل کا آغاز کریں۔