Tag: اہم مشورہ

  • کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو اہم مشورہ دیدیا

    کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو اہم مشورہ دیدیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے پاکستانی مردوں کو کورین ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    کبریٰ خان نے کورین ڈراموں میں دکھائے جانے والے مردوں کے عورتوں سےحسنِ سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورین ڈراموں میں مردوں کو خواتین کے لیے بہت چھوٹی چھوٹی معمولی چیزوں کو بہت خوبصورت انداز میں کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور جب ہم پاکستانی خواتین وہ سب دیکھتی ہیں تو سوچنے لگتی ہیں کہ ایسے مرد ہمیں پاکستان میں کیوں نہیں ملتے۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ میں پاکستانی مردوں سے درخواست کرتی ہوں کہ خدا کے واسطے کورین ڈرامے دیکھیں اور ان سے کچھ سیکھیں، پاکستانی مردوں کو کورین ڈراموں سے یہ سیکھنا چاہیے کہ اپنے عزیز و اقارب سے کس طرح جذبات کا اظہار کرنا ہے۔

     اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو کورین ڈراموں سے یہ سیکھنا چاہیے کسی سے محبت کس طرح کرنی ہے اور پھر اپنی محبت کا اظہار کیسے کرنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

  • باسط علی کا بابر اعظم اور محمد رضوان کو اہم مشورہ

    باسط علی کا بابر اعظم اور محمد رضوان کو اہم مشورہ

    سابق کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اہم مشورہ دیا ہے۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو باٹم اینڈ پلیئر چاہیئں بابر اور رضوان کو شروع کے چھ اوورز میں دائرے کے اوپر سے شارٹس کھیلنے ہوں گے۔ انھیں رنز بنانے کے لیے ابتدائی اوورز میں مڈآف اور مڈ آن کے اوپر سے شارٹس مارنا پڑیں گی۔

    باسط علی نے کہا کہ جب وہ دونوں شروع میں دائرے کے اوپر سے شارٹس کھیلیں گے تو انھیں کٹ اور پل ملے گا۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اگر دائرے میں گراؤنڈ شارٹ کھیلیں گے تو اس میں 30 فیصد چانس باؤنڈری کا ہے جبکہ 70 فیصد امکانات ہیں کہ گیند فیلڈر کے ہاتھوں میں چلی جائے۔

    جس طرح 96 کے ورلڈکپ میں سنتھ جے سوریا اور کالو ویتھرنا نے پاور پلے کو استعمال کیا تھا اسی طرح بابر اور رضوان کو بھی یہ چیز کرنا پڑیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر بابر اور رضوان ایسا نہیں کرپائیں گے تو 50 بالز پر 59 کچھ نہیں ہوتے، 50 بالز پر کم ازکم 75 رنز ہونے چاہیئں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے میچ ہارنے کی وجہ بھی یہی تھی جو 50 بالز پر 59 رنز بنے تھے، شاداب نے کچھ اسکور بنایا اور اس نے وہی رول ادا کیا جو اسے ملا تھا۔

  • نوجوت سنگھ سدھو کا کانگریس رہنماؤں کو اہم مشورہ

    نوجوت سنگھ سدھو کا کانگریس رہنماؤں کو اہم مشورہ

    پنجاب کانگریس کے سابق ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس رہنماؤں کو مشوری دیا کہ رہنماؤں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    پنجاب کانگریس کے سابق ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کانگریس پارٹی دوبارہ اہمیت حاصل کر سکتی ہے اگر اس کے رہنما سیاست کو تجارتی بنانے سے گریز کریں اور لوگوں کا اعتماد جیتنے کے لیے کام کریں۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے ہوشیار پور میں’ پنجاب-جیتے گی کانگریس‘ ریلی میں کانگریس لیڈروں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا،  انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے تحفظات کو سمجھے بغیر جیتنا کانگریس کے لیے چیلنجنگ ہوگا۔

    پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں امن و امان خراب ہو گیا ہے، عام آدمی خوف کا شکار ہے اور غنڈے سڑکوں پر آزاد گھوم رہے ہیں۔

    سدھو نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر جھوٹے وعدوں کے ذریعے پنجاب میں اقتدار میں آنے کا الزام لگایا اور کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دینے کے باوجود کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

    انہوں نے دہلی کے وزیر اعلٰی اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے نظام کے بجائے اپنا طرز زندگی بدل لیا۔

  • ایسے کپتانی کرو پلیئرز تم سے دل کی بات شیئر کرسکیں، سرفراز کا مشورہ

    ایسے کپتانی کرو پلیئرز تم سے دل کی بات شیئر کرسکیں، سرفراز کا مشورہ

    پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ایشیا کپ مہم کے لیے اہم مشوروں سے نوازا ہے۔

    پی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سابق کپتان سرفراز آسٹریلیا سے ویڈیو لنک کے ذریعے انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد، پلیئرز طیب اور اذان سے گفتگو کررہے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے ایشیا کپ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    سرفراز نے سعد سے مخاطب ہو کر مشورہ دیا کہ بحیثیت کپتان سب کو لے کر چلو اور کوشش کرو کے ٹیم کا ماحول اچھا بن سکے۔ تم لڑکوں سے اپنے دل کی بات کہہ سکو اور پلیئرز آکر تم سے اپنی باتیں شیئر کرسکیں۔

    کپتان کی پلیئرز کے ساتھ جتنی بانڈنگ اچھی ہوگی تو وہ خود آکر کپتان سے ڈسکس کریں گے اور ٹیم بہتر طریقے سے چلے گی۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں خوب اچھا کھیلو اور پاکستان کا نام روشن کرو۔ انڈر 19 لیول سے آپ کو ایک پلیٹ فارم ملتا ہے۔

    انھوں نے ایشیا کپ کے حوالے سے ینگ پلیئرز کو کہا کہ جیت یا ہار مسئلہ نہیں ہے، گراؤنڈ کے اندر ٹیم کی سو فیصد کوشش ہونی چاہیے۔ ایک دوسرے کو سپورٹ کرو اور ٹیم کو لے کر چلو۔