Tag: اہم ملاقات

  • واشنگٹن:جنرل راحیل اور سی آئی اے چیف کی اہم ملاقات

    واشنگٹن:جنرل راحیل اور سی آئی اے چیف کی اہم ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی واشنگٹن میں سی آئی اے چیف جان برینن سےاہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پراتفاق کیا گیا ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل اور امریکی سی آئی اے کے سربراہ چیف جان برینن کی ملاقات میں دہشت گردی پر قابو پانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔

    اس سے قبل واشنگٹن میں امریکن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت کے قیام سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

  • عوام کو معاشی اعتبار سے سہولت پہنچانا ہماری ترجیح ہے، نوازشریف

    عوام کو معاشی اعتبار سے سہولت پہنچانا ہماری ترجیح ہے، نوازشریف

    لاہور: نواز شریف وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی اعتبار سے سہولت پہنچانا ان کی ترجیح ہے۔لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داریاں دل جمعی سے مکمل کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ملنے والی سہولت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت محرم الحرام کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

  • ایم کیو ایم کا اعلی سطحی وفد آج وزیراعظم سے اہم ملاقات کرے گا

    ایم کیو ایم کا اعلی سطحی وفد آج وزیراعظم سے اہم ملاقات کرے گا

    کراچی: ایم کیو ایم کا اعلی سطحی وفد آج اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کرے گا،، ملاقات میں وفد کی سربراہی ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم ورکنگ ریلیشن شپ اور کراچی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی،، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم، لیڈر آف دی اپوزیشن خورشید شاہ کی تبدیلی اور ان کے بیان کے حوالے سے اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیررچرڈ اولسن کی اہم ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیررچرڈ اولسن کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گذشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول پاک امریکا فوجی تعلقات، افغان بارڈر کی صورتحال اور آپریشن ضربِ عضب کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع  کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی آسان رسائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان آمدورفت کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے۔

    ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی اور اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کا فروغ یقینی بنایا جائے گا۔

    امریکا نے حال ہی میں جمہوریت کو نقصان پہنچنے یا کسی غیر آئینی اقدام پر پاکستان پر سخت اقتصادی اور دیگر پابندیاں عائد کرنے کاعندیہ بھی دیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: ملک میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی اورالطاف حسین کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو دیا۔

    ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ رابطوں اور مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام کے باعث جمہوریت پسند قوتوں کی ملاقاتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ایک جانب دھرنے والوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب مشاورت کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔

    سیاسی بحران کو ٹالنے کیلئے ایم کیو ایم بھی کوششوں میں مصروف ہے، خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پرویز رشید اوراسحاق ڈار بھی شریک تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، بابر غوری اور حیدر عباس رضوی شامل ہیں۔