Tag: اہم منصوبہ

  • گوادر بندرگاہ سے متعلق حکومت کا اہم منصوبہ

    گوادر بندرگاہ سے متعلق حکومت کا اہم منصوبہ

    اسلام آباد (27 اگست 2025): وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید اکبر نے حکومت کے گوادر بندرگاہ سے متعلق اہم منصوبے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر سولر منصوبہ جلد فعال ہوگا اور گوادر کی بندرگاہ کو شمسی توانائی پر چلایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے گوادر میں بجلی و پانی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں اور وہاں شمسی توانائی کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گوادر کے لیے سولر منصوبے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    جنید اکبر نے مزید کہا کہ قابل اعتماد شمسی توانائی سے نہ صرف گوادر کو پانی کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ یہاں کی معیشت میں بھی استحکام لائے گی۔ اس سے ماہی گیری کی صنعت اور مقامی روزگار کو بھی تحفظ ملے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فری زون میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور صنعتی سرگرمیوں کے لیے شمسی توانائی کا استعمال یقینی بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور ان کی ہدایت پر مسائل کے حل کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-notice-gwadar-power-and-water-crisis-13-august-2025/