Tag: اہم پیغام

  • ثانیہ مرزا نے خواتین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

    ثانیہ مرزا نے خواتین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کیلئے اہم پیغام شیئر کردی۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا خواتین کے حق میں ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کئی خواتین اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں تاہم اب انہوں نے خواتین کیلئے ایک اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کرسکتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Femina (@feminaindia)

    ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی۔

  • ثانیہ مرزا نے اہم پیغام جاری کردیا

    ثانیہ مرزا نے اہم پیغام جاری کردیا

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی زندگی کی راہیں جدا کرنے کے بعد ثانیہ مرزا سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ گاہے بگاہے انسٹاگرام پر موٹیوشین پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم اب بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مستقبل کیلئے پریشان ہونے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے مستقبل میں غیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے سے متلعق لوگوں کو مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’مستقبل کی فکر میں مت روؤ خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں، اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے‘۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔