Tag: اہم کھلاڑی

  • ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

    ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

    ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیپمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے سہ فریقی سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں چار ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے اب تک حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ایک ایسا اہم کھلاڑی شامل ہو سکتا ہے جو لگ بھگ ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور ہے۔

    یہ کھلاڑی نوجوان آل راؤنڈر خوشدل خان ہیں، جن کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جاری شاندار پرفارمنس سے سلیکشن کمیتی متاثر ہوئی ہے اور انہیں میگا ایونٹ سے قبل سہ ملکی سیریز میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    خوشدل شاہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں رنز بھی بنا رہے ہیں اور وکٹیں بھی اڑا رہے ہیں۔ آل راؤنڈر لیگ میں اب تک 8 میچز کھیل کر 91.33 کی شاندار اوسط اور

    197.12 ،کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ سے 274 رنز بنا کر ٹاپ ٹین بیٹر میں شامل ہیں جب کہ 11 وکٹیں لے کر ٹاپ فائیو بولرز میں بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث خوش دل شاہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے کی ریس میں بھی شامل ہو گئے ہیں اور وہ سہ فریقی سیریز سے قومی ٹیم میں کم بیک کر سکتے ہیں۔

    خوشدل شاہ نے دس ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے اور انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا آخری ون ڈے اگست 2022 میں نیدر لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

    واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے لیے زخمی صائم ایوب کی حتمی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہی ہے۔ آئی سی سی نے حتمی اسکواڈ کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اشتراک سے سہ فریقی سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔

    اگر صائم ایوب فٹ نہ ہوئے تو سہ فریقی سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-saim-ayubs-replacement-is-shan-masood/

  • نیوزی لینڈ کا ایک اور اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

    نیوزی لینڈ کا ایک اور اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

    پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں شامل کیوی کرکٹر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹر جوش کلارکسن سپر سمیش میں کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹر جوش کلارکسن کی جگہ سینٹرل سٹیگز ول ینگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انکی جگہ سٹیگز کو تیسرے میچ میں پلئینگ الیوں میں جگہ دی گئی تھی۔

    اس سے قبل سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی تھی۔