Tag: ایئرانڈیا .

  • ایئرانڈیا کا لندن جانیوالا طیارہ، ٹیک آف سے چند لمحے قبل کس مسئلے کی نشاندہی ہوئی؟

    ایئرانڈیا کا لندن جانیوالا طیارہ، ٹیک آف سے چند لمحے قبل کس مسئلے کی نشاندہی ہوئی؟

    ایئرانڈیا کی دہلی سے لندن جانے والی فلائٹ ٹیک آف کرنے سے قبل ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی، عین وقت پر پرواز کو منسوخ کیا گیا۔

    لندن کے لیے اڑان بھرنے کو تیار ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-9 طیارے کو جمعرات کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر ٹیک آف روک دیا گیا، کاک پٹ کے عملے نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد ٹیک آف کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایئرلائن کے ترجمان نے فلائٹ AI2017 جسے 31 جولائی کو دہلی سے لندن کے لیے روانہ ہونا تھا، ایک مشتبہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے اسے پرواز سے روکا گیا۔

    ایئرانڈیا طیارہ حادثے میں آگ میں جھلسنے والی ماں نے اپنے بچے کی جان کس طرح بچائی؟

    حکام نے بتایا کہ کاک پٹ کے عملے نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ٹیک آف کو منسوخ کیا اور ہوائی جہاز کو احتیاطی جانچ کے لیے واپس ایئرپورٹ پر لایا گیا۔

    ایئرلائن کے بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کو جلد از جلد لندن لے جانے کے لیے ایک متبادل طیارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

    ہمارا زمینی عملہ مہمانوں کو ہر طرح کی مدد اور دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے تاکہ اس غیر متوقع تاخیر کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-crash-did-british-families-receive-wrong-bodies-india-say/

  • ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی بدقسمتی ختم نہ ہوسکی، ہانگ کانگ سے دہلی واپس آنے والے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

    ہانگ کانگ سے آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں منگل کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے فوراً بعد آگ لگ گئی، واقعے کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ آگ سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔

    یہ واقعہ فلائٹ AI 315 میں پیش آیا، جو 22 جولائی کی شام دہلی پہنچی تھی، ہوائی جہاز کے آکزلری پاور یونٹ (اے پی یو) میں اس وقت آگ لگی جب یہ گیٹ کے ساتھ کھڑی تھی اور مسافروں نے اترنا شروع کیا تھا۔

    واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ 22 جولائی 2025 کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے والی فلائٹ AI 315 کے پاور یونٹ (APU) میں آگ لگ لگی۔

    ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

    خیال رہے کہ ایک دن پہلے بھی بارش کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل کر اتر گیا جس کے نتیجے میں 3 پہیے پھٹ گئے تھے، ایئر انڈیا حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ تیز بارش کے باعث پھسل کر رن وے سے اترا، تمام مسافر محفوظ ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 3 پہیے پھٹ گئے، انجن کو بھی نقصان پہنچا ہے، پرواز کوچی سے ممبئی آرہی تھی، طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر احمد آباد میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ایئر انڈیا کی سخت جانچ پڑتال کی گئی تھی جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ اپنی بجٹ ایئر لائن، ایئر انڈیا ایکسپریس کی چھان بین کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-pilots-medical-records-probed-amid-reports-of-depression/

  • ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے میں خرابی، بیچ سفر کے دوران مسافروں کو اتار دیاگیا

    ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے میں خرابی، بیچ سفر کے دوران مسافروں کو اتار دیاگیا

    بھارتی ایئر لائن ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے میں خرابی آنے کے باعث بیچ سفر کے دوران اسے ویانا میں روک کر مسافروں کو اتارا گیا۔

    ایئر انڈیا کی دہلی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی پرواز (AI103) سفر کے دوران مختصر قیام کےلیے ویانا میں رکی تاکہ اس کی مینٹیننس کو چیک کیا جائے، تاہم جہاز کو چیک کرنے کے بعد اس فلائٹ کا آگے کا سفر منسوخ کر دیا گیا،

    ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی پرواز AI103 ایندھن بھرنے کے لیے ویانا میں رکی تھی، ہوائی جہاز کی معمول کی جانچ کے دوران اس میں اصلاح کی ضرورت کی نشاندہی ہوئی۔

    ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    ترجمان نے کہا کہ "2جولائی کو ایئرلائن کی پروازAI103 نے ویانا میں ایندھن کی ری فیولنگ کرنا تھی لیکن معمول کے طیارے کی جانچ کے دوران پتا چلا کہ جہاز میں مینٹیننس کا اہم کام ہونا باقی ہے جس کےلیے اضافی وقت درکار ہوگا۔

    اب ویانا سے واشنگٹن ڈی سی کی پرواز کو اس مسئلے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو اتار دیا گیا، اس کے علاوہ واشنگٹن سے دہلی کے لیے ویانا کے لیے پروازAI104 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    ایئر انڈیا نے مزید بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو دہلی کے لیے متبادل پروازوں پر دوبارہ بک کرایا گیا ہے یا ان کی ترجیحات کی بنیاد پر مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ "ایئر انڈیا کو ہونے والی تکلیف پر گہرا افسوس ہے اور وہ تمام مسافروں اور عملے کی حفاظت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔”

    خیال رہے کہ ایئرانڈیا اس وقت ایوی ایشن کے نگراں ادارے کے ریڈار پر ہے، گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کے مہلک طیارے کے حادثے کے بعد اسے اس پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-three-officials-immediately-removed-indian-directorate-order/

  • ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ایئرانڈیا میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایک اور پریشان کن تجربے کا سامنا کرنا پڑا، فلائٹ اے آئی 639 نے 27 جون کی صبح ممبئی سے اڑان بھری تھی، تاہم چنئی جانے والی پرواز کو ہفتے کے روز کیبن میں جلنے کی بدبو کے بعد ممبئی واپس لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ٹیک آف کے فوراً بعد ہی احتیاطی طور پر ہوائی جہاز کا رخ واپس موڑتے ہوئے اسے ممبئی ایئرپورٹ واپس موڑ لیا گیا جس کی ایئر لائن نے بھی تصدیق کردی ہے۔

    ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری نکالا جائے، بھارتی ڈائریکٹوریٹ کا تحقیقات کے بعد حکم

    ایئرانڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایئربس کا طیارہ "بحفاظت” ممبئی ہوائی اڈے پر واپس آگیا ہے جبکہ مسافروں کے لیے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    اگرچہ ایئر انڈیا نے جلنے والی بدبو کے حوالے سے یہ نہیں بتایا کہ آیا کہ تکنیکی خرابی تھی یا اس کی کوئی اور وجہ تھی، تاہم انتظامیہ نے کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ضروری تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

    کچھ دنوں پہلے للندن کے لیے اڑان بھرنے والا ائیرانڈیا کا بوئنگ787 ڈریم لائنر احمدآباد سے اڑان کے چند منٹ بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔

    طیارے میں سوار تمام 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے، صرف ایک مسافر زندہ بچا جو ایمرجنسی گیٹ کےساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/air-indias-misfortunes-could-not-end-another-setback-struck/

  • ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری نکالا جائے، بھارتی ڈائریکٹوریٹ کا تحقیقات کے بعد حکم

    ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری نکالا جائے، بھارتی ڈائریکٹوریٹ کا تحقیقات کے بعد حکم

    بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے فوری طور پر ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری طور پر نکالنے کا حکم دیا ہے۔

    ایوی ایشن سیفٹی پر نظر رکھنے والی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے سنگین غلطیوں کی نشاندہی ہونے کے بعد ایئر انڈیا کو تین عہدیداروں کو روسٹرنگ اور عملے کے شیڈولنگ سے منسلک تمام کرداروں اور ذمہ داریوں سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

    20 جون کو جاری حکم نامے میں ڈی جی سی اے نے ٹاٹا گروپ کی ملکیت ایئرلائن سے کہا کہ وہ ان تینوں اہلکاروں کے خلاف بلاتاخیر کارروائی کا آغاز کرے۔

    بھارت :مسافر طیارہ حادثے میں 241 مسافر ہلاک

    ایئرانڈیا نے یہ حکم نامہ سامنے آنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ کمپنی نے ایوی ایشن واچ ڈاگ کے حکم پر عمل کیا ہے۔

    ایئرلائن نے مزید بتایا کہ کمپنی کے چیف آپریشنز آفیسر ایئرانڈیا کے انٹیگریٹڈ آپریشنز کنٹرول سینٹر کی براہ راست نگرانی کریں گے، ایئرانڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ حفاظتی پروٹوکول اور معیاری طریقوں کی مکمل پابندی ہو۔

    ڈی جی سی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئرانڈیا کے عملے کے شیڈولنگ میں بارہا اور سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، پرواز کے عملے کے شیڈول اور آپریٹ ہونے کے حوالے سے بھی کوتاہی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/air-indias-misfortunes-could-not-end-another-setback-struck/

  • ایئرانڈیا کی بدقستمی ختم نہ ہوسکی، ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا

    ایئرانڈیا کی بدقستمی ختم نہ ہوسکی، ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا

    ایئرانڈیا کے طیارے بوئنگ 787 کے اندوہناک حادثے کے بعد اب اسے ایک اور دھچکہ لگا ہے، بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    احمد آباد میں ہونے والے حادثے کے بعد ٹاٹا کی ملکیت ایئرانڈیا کمپنی میں یکے بعد دیگرے بڑے فیصلے سامنے آرہے ہیں، اب ایئرلائن نے 20 جون سے اپنے وائڈ-باڈی طیاروں سے چلنے والی بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد کی کٹوتی کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جولائی کے وسط تک نافذ رہے گا جبکہ ایئرانڈیا نے بتایا کہ یہ اقدام طیاروں کی ریزرو دستیابی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تاکہ مستقبل میں کسی بھی تکنیکی یا تحفظ سے جڑے مسئلے کو حل کرنے میں آسانی ہو۔

    ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے کے بعد اپنی پروازیں ختم کرنے کا اعلان کردیا

    ایئرلائن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں میں 15 کمی کا مقصد آپریشنز میں استحکام برقرار رکھنا اور مسافروں کو بہتر خدمات دینا ہے، 20 جون سے نافذ ہونے والا بین الاقوامی پروازوں کا شیڈیول جلد جاری کیا جائے گا۔

    ایئرانڈیا نے یہ بھی بتایا کہ وہ حکومت گجرات اور وزارت شہری ہوا بازی کے ساتھ مل کر احمد آباد حادثے کے متاثرین کے خاندانوں اور زخمی مسافروں کی ہرممکن مدد کر رہا ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئرانڈیا کے بوئنگ 8-787 اور 9-787 طیاروں پر ’اِنہانسڈ سیفٹی انسپکشن‘ کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

    کمپنی کی ملکیت میں موجود 33 میں سے 26 طیاروں کی جانچ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور انھیں اُڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ باقی طیاروں کی جانچ آنے والے دنوں میں پوری کی جائے گی جبکہ بوئنگ 777 طیاروں پر بھی اضافی سیکوریٹی چیکنگ کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-plane-crash-tata-group-announces-%e2%82%b91-crore-to-families-of-each-passenger/

  • ایئرانڈیا کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    ایئرانڈیا کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    نئی دہلی : ایئرانڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ نے فوری طور پر جہاز باحفاظت ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر اتارا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرانڈیا کا طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا تھا کہ جہاز اڑنے کے بعد پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا احساس ہوا اور پائلٹ نے فوری طورپر جہاز واپس ہانگ کانگ اتارا۔

    ایئر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے ترجمان نے کہا کہ AI315 نے ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واپسی کی اور دوپہر 1 بجے کے قریب مقامی اسٹینڈ بائی کی درخواست کی، پھر 1:15 بجے کے قریب بحفاظت لینڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ بچ جانے والے مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    فلائٹ AI315 نے ہانگ کانگ سے تقریباً 12:20 بجے اڑان بھری اور تقریباً ایک گھنٹے بعد لینڈ کی۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے بوئنگ 787طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا اورلندن جانے والا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 241 افراد ہلاک ہو گئے اور رہائشی علاقے میں دیگر افراد اس کی زد میں آ گئے تھے۔

    یہ پہلا مہلک ڈریم لائنر حادثہ تھا اور حادثے 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔