Tag: ایئرایمبولینس

  • عمرشریف کو امریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی

    عمرشریف کو امریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی

    کراچی: معروف کامیڈین عمرشریف کوامریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سےروانہ ہوگی ، ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کیلئےآئس لینڈ کا ایئرپورٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کوامریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سےروانہ ہوگی ، عمرشریف کورات جرمنی آمدکےبعدمقامی اسپتال میں داخل کردیاگیاتھا۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرشریف کی اہلیہ کوجرمنی میں داخلے کےبعدویزےکی دشواری کاسامناکرناپڑا تاہم عمرشریف کی اہلیہ کوویزاجاری کرکےمختصرقانونی قیام کی اجازت مل چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمرشریف کی اہلیہ اس وقت اپنے شوہر کے پاس اسپتال میں موجود ہے ، ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کیلئےآئس لینڈکاایئرپورٹ ہے۔

    یاد رہے اہلیہ زریں غزل کا کہنا تھا کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکےبخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے، وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشورےپر جرمنی میں قیام بڑھایاگیا۔

    خیال رہے معروف کامیڈین عمرشریف7گھنٹے14منٹ میں کراچی سے جرمنی پہنچے تھے۔

  • عمرشریف  کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26 ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

    عمرشریف کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26 ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

    کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کیلیے ایئرایمبولینس26ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرایمبولینس کو ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے سی اےاے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس 26ستمبرکی رات 11بجےکراچی ایئرپورٹ لینڈکرے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس جرمنی سےکراچی پہنچےگی ، جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کی گئی تھی۔

    خیال رہے عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے4کروڑ جاری کئےگئےتھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔