Tag: ایئرفورس

  • 27 فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیر خارجہ شاہ محمود

    27 فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیر خارجہ شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کے حوالے سے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کر دی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو ہم نے تمام دنیا کو پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، آیندہ بھی دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ بھارتی طیارے کو گرا کر دشمن کو بتا دیا کہ ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، اس کے بعد دوران کشیدگی بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے دنیا کو امن کا علم بردار ہونے کا پیغام بھی دیا، ہمیں فورسز پر فخر ہے جو دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار کھڑی ہیں، آج کے دن یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج جارحیت مخالف ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    27 فروری: بھارت کے زخم تازہ، قوم کا شاہینوں کو سلام

    ان کا کہنا تھا آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے، مسلمانوں پر ظلم نے قائد اعظم کے2 قومی نظریے کی اہمیت ثابت کردی۔

    خیال رہے کہ 27 فروری وہ دن ہے جب دشمن ملک بھارت کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں‌ نے مار گرایا، پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن ورتمان گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا، بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہوا تھا۔

  • افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    کابل: افغان فضائیہ کی اپنی ہی فوجی چوکی پر بمباری کے واقعے میں5 فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ صوبہ فرح کے علاقے کینسک میں طالبان سے نبرد آزما افواج نے فضائی مدد طلب کی لیکن فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنی ہی فوج پر بمباری کردی۔

    مزید پڑھیں:کابل : غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر ٹرک بم دھماکا

    انہوں نے کہا کہ ہدف کے غلط تعین کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر نے افغان فوج کی چوکی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کابل:افغان صوبے ہلمندمیں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ہلاک

    افغانستان کے مغربی صوبے میں تشدد کی کارروائیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اگست کے مہینے میں اسی علاقے میںامریکہ،برطانیہ اور جرمنی کے سیاح راکٹ حملے میں مارے گئے تھے،اس حملے میں ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ ‘دوستانہ فائرنگ’ کا سب سے بدترین حملہ گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا جب صوبہ لوگر میں افغان چوکی پر امریکی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے تھے۔