Tag: ایئرمارشل ارشد ملک

  • پی آئی اے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد اور جہاد میں ان کے ساتھ ہے، ایئرمارشل ارشد ملک

    پی آئی اے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد اور جہاد میں ان کے ساتھ ہے، ایئرمارشل ارشد ملک

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پی آئی اے انتظامیہ کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد اور جہاد میں ان کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر پی آئی اے ہیڈ آفس میں کشمیر آور منایا گیا۔

    اس موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، پی آئی اے ملازمین نے قومی اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پی آئی اے کشمیریوں کی اس جنگ اور جدوجہد اور جہاد میں پی آئی اے ان کے شانہ بشانہ ہے۔

    ایئرمارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جس طرح پاکستان اور قومی ادارے اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے قومی ایئرلائن پی آئی اے بھی ان کی جدوجہد میں کسی سے پیچھے نہیں۔

    علاوہ ازیں ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی تمام سرکاری اداروں میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ پی آئی اے ،سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے ایس ایف اور ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پریوم یکجہتی کشمیری بھرپور طریقے سے منایا گیا، اس موقع پر پی آئی اے اور سی اے اے کی جانب سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

    ملک کے مختلف ایئرپورٹس سمیت پی آئی اے ہیڈ آفس میں بارہ بجتے ہی قومی ترانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیری ترانے اور قومی ترانے پڑھے گئے۔ تمام ملازمین نے ہاتھوں میں قومی و کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔

    اس کے علاوہ کراچی ،لاہور،اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر ایئرپورٹس پر بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں بھی نکالی گئی۔

  • پی آئی اے کا حج آپریشن جاری، 4700 سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    پی آئی اے کا حج آپریشن جاری، 4700 سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    کراچی : پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچادیا گیا ہے، آپریشن کی نگرانی سی ای او خود کررہے ہیں۔؎

    تفصیلات کے مطابق عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لیے پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے21 پروازوں کے ذریعے4700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک خود حج آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سال پی آئی اے نے عازمین حج کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق عازمین حج کو ایئرپورٹس پر ٹریول کٹس، بیگ، چھتریاں اور مناسک حج کی کتابیں فراہم کی جارہی ہیں، اسلام آباد سے چھ حج پروازوں سے1394روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاج مقدس پہنچے جبکہ پی آئی اے نے اب تک کراچی سے پانچ 5 پروازوں کے ذریعے950، لاہور سے دو پروازوں سے834 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا ۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ ملتان سے دو پروازوں سے298، فیصل آباد سے ایک پرواز سے110، پشاور سے دو پروازوں سے756 کو حجاج مقدس پہنچایا گیا۔

    اس کے علاوہ کوئٹہ سے تین پروازوں سے448 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل از حج آپریشن 5 اگست تک جاری رہے گا۔

  • فضائی آپریشن کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، ایئرمارشل ارشد ملک

    فضائی آپریشن کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، ایئرمارشل ارشد ملک

    کراچی : سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کارکنان و عملہ فضائی آپریشن کی بحالی کو جلد از جلد مکمل کرے، بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فضائی آپریشن ملک کے چار بڑے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق جاری ہے، سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پی آئی اے کارکنان و عملہ بحالی آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران فضائی بندش سے چار سو سے زائد پروازیں اور پچیس ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے، پروازوں کی بحالی کے بعد تقریباً آٹھ ہزار مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    ایئرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حدود کی بندش کے دوران کراچی سے مسافروں کو زمینی راستے سے لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد پہنچایا گیا۔

    بیرون ملک مختلف ممالک میں تعینات اسٹاف مسافروں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، سی ای او کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی،  انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، کم سے کم وقت میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

  • کراچی : پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، افسران کے تقرر و تبادلے

    کراچی : پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، افسران کے تقرر و تبادلے

    کراچی : پی آئی اے کے سربراہ سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر ائر لائن کے اہم ڈویژنز میں تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تبادلے ائیر پورٹ کسٹمر سروسز، فلائٹ سروسز ،فوڈ سروسز اور ٹیکنیکل گراؤنڈ اسپورٹس ڈویژنز میں کئے گئے۔ اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کے مطابق سہیل یعقوب جی ایم ایسٹس سیل سے جی ایم فوڈ سروسز تعینات کیے گئے ہیں۔

    محمد یعقوب نعیم کو جی ایم فلائٹ سرو سز سے تبادلے کے بعد جی ایم ایسٹس سیل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جی ایم فیسلٹیز مینجمنٹ عامر بشیر کو بطور جی ایم فلائٹ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔

    آغا عبدالسمیع جی ایم ٹیکنیکل گراؤنڈ اسپورٹس مقرر جبکہ نواب زر خان خٹک ڈی جی ایم ایچ ایس سی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسد علی بخاری کو ڈی جی ایم فوڈ سروسز، لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ منیجر فوڈ سروسز راولپنڈی میاں خدا ڈینو کو ایچ آر ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

    اس کے علاوہ احمد عالم قائم مقام اسٹیشن مینجر کراچی ائیر پورٹ تعینات کیے گئے ہیں اور آفتاب راجپر کو جی ایم اے سی ایس کے دفتررپورٹ کرنے کی ہدایت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، آسیہ بشیر اور سیدہ رشد کو تعیناتی کے لئےڈسٹرکٹ منیجر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    کراچی : پی آئی اے کو سدھارنے کیلئے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ملازمین کو اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادتیں سدھارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے لیے اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹی ایم ایس پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9سےشام 5بجکر30منٹ کردیئے گئے، پی آئی اےاسٹاف 3دن تاخیرسے آئے گا تو ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔

    سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی نہ کرنے والوں کو3بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور تمام شعبوں کے سربراہان ملازمین کی حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو دیں گے۔

  • ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    کراچی : ایئرمارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کردیا گیا، انہیں شاندار عسکری خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک12جولائی1962کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے1978میں 76ویں جی ڈی پی کورس میں شمولیت اختیار کی۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے دسمبر1983میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا، ایئرمارشل ارشد ملک کئی تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑا چکے ہیں، ارشد ملک فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ کی کمان کرچکے ہیں۔

    انہوں نے آپریشنل ائیر بیس، ریجنل ائیر کمانڈ کی ذمہ داری بھی نبھائی، اس کے علاوہ ارشد ملک ڈپٹی اور بعد ازاں چیئرمین پی اے سی کامرہ بھی تعینات رہے، ترجمان کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔